☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کیا فجر کی دو سنتیں سفر میں ادا کی جائیں گی؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← کیا فجر کی دو سنتیں سفر میں ادا کی جائیں گی؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 3949 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: أَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: أَنَا أَبُو أُسَامَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" كَانَ لا يُصَلِّي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ فِي السَّفَرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فجر کی دو سنتیں سفر میں ادا نہیں کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3971]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3971، ترقيم محمد عوامة 3949)
حدیث نمبر: 3950 مصنف ابن ابی شیبہ
جَرِيرٌ ، قَابُوسٍ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ قَابُوسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" أَمَّا مَا لَمْ يَدَعْ صَحِيحًا وَلَا مَرِيضًا فِي سَفَرٍ وَلَا حَضَرٍ غَائِبًا وَلَا شَاهِدًا تَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَكْعَتَانِ قَبْلَ الْفَجْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فجر کی دوسنتیں صحت ومرض، سفر وحضر، اپنے وطن میں یا اپنے وطن سے باہر کبھی نہیں چھوڑیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3972]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3972، ترقيم محمد عوامة 3950)
حدیث نمبر: 3951 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حُصَيْنٌ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ مَيْمُونٍ الْأَوْدِيَّ يَقُولُ:" كَانُوا لَا يَتْرُكُونَ أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّهْرِ وَرَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ عَلَى حَالٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت میمون اودی فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام ظہر سے پہلے کی چار رکعتوں کو اور فجر سے پہلے کی دو سنتوں کو کسی حال میں نہیں چھوڑا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3973]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3973، ترقيم محمد عوامة 3951)
حدیث نمبر: 3952 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، حَبِيبِ بْنِ جُرَيٍّ ، أَبِي جَعْفَرٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ جُرَيٍّ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَدَعُ الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ وَالرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ فِي حَضَرٍ وَلَا سَفَرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مغرب کی بعد کی د و سنتیں اور فجر سے پہلے کی دو سنتیں سفر وحضر میں نہ چھوڑا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3974]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3974، ترقيم محمد عوامة 3952)
حدیث نمبر: 3953 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: سَأَلْتُهُ أَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يُصَلِّي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ، قَالَ:" مَا رَأَيْتُهُ يَتْرُكُ شَيْئًا فِي سَفَرٍ وَلَا حَضَرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد سے سوال کیا کہ کیا حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فجر کی دو سنتیں چھوڑا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا کہ یہ سنتیں میں نے انہیں کبھی سفر وحضر میں چھوڑتے نہیں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3975]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3975، ترقيم محمد عوامة 3953)