☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات فرماتے ہیں کہ نماز میں بننے والا وضو بھی دوبارہ کرے گا اور نماز بھی دوبارہ پڑھے گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← جو حضرات فرماتے ہیں کہ نماز میں بننے والا وضو بھی دوبارہ کرے گا اور نماز بھی دوبارہ پڑھے گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 3938 مصنف ابن ابی شیبہ
شَرِيكٌ ، أَبِي هَاشِمٍ ، أَبِي الْعَالِيَةِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِأَصْحَابِهِ، فَجَاءَ رَجُلٌ ضَرِيرُ الْبَصَرِ، فَوَقَعَ فِي بِئْرٍ فِي الْمَسْجِدِ، فَضَحِكَ بَعْضُ أَصْحَابِهِ فَلَمَّا انْصَرَفَ أَمَرَ مَنْ ضَحِكَ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلَاةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو العالیہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے صحابہ کو نماز پڑھا رہے تھے کہ ایک نابینا آدمی آیا اور مسجد کے کنویں میں گرگیا۔ اس پر کچھ لوگ ہنسنے لگے، جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو آپ نے انہیں حکم دیا کہ وضو بھی دوبارہ کریں اور نماز بھی دوبارہ پڑھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3959]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3959، ترقيم محمد عوامة 3938)
حدیث نمبر: 3939 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: " هِيَ فِتْنَةٌ يُعِيدُ الْوُضُوءَ وَالصَّلَاةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ یہ فتنہ ہے، وضو اور نماز کا اعادہ کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3960]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3960، ترقيم محمد عوامة 3939)
حدیث نمبر: 3940 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إِذَا ضَحِكَ الرَّجُلُ فِي الصَّلَاةِ أَعَادَ الْوُضُوءَ وَالصَّلَاةَ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب آدمی نماز میں ہنسا تو وہ وضو اور نماز دونوں کا اعادہ کرے گا۔ حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ نماز کا اعادہ کرے گا لیکن وضو کا نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3961]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3961، ترقيم محمد عوامة 3940)