☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کسی آدمی کے موزے پر پیشاب کا ایک قطرہ لگ جائے تو وہ کیا کرے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← اگر کسی آدمی کے موزے پر پیشاب کا ایک قطرہ لگ جائے تو وہ کیا کرے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 3918 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ وَحَمَّادًا عَنْ قَطْرَةٍ مِنْ بَوْلٍ أَصَابَتْ خُفًّا، فَقَالَ أَحَدُهُمَا:" يُعِيدُ"، وَقَالَ الْآخَرُ:" لَا يُعِيدُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے سوال کیا کہ اگر موزے پر پیشاب کا قطرہ لگا ہوا ہو تو کیا کرے؟ ایک نے کہا کہ ایسی صورت میں نماز لوٹائے اور دوسرے نے کہا کہ نماز لوٹانے کی ضرورت نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3939]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3939، ترقيم محمد عوامة 3918)
حدیث نمبر: 3919 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ وَقَدْ ذَكَرَ عِدَّةً مِنْهُمْ أَبُو جَعْفَرٍ أَنَّهُمْ" كَانُوا لَا يُعِيدُونَ الصَّلَاةَ مِنْ نَضْحِ الْبَوْلِ وَالدَّمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر نے کچھ لوگوں کا ذکر کیا جو پیشاب یا خون کا قطرہ لگ جانے کی صورت میں نماز کا اعادہ نہیں کرتے تھے ان میں ایک ابو جعفر بھی تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3940]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3940، ترقيم محمد عوامة 3919)
حدیث نمبر: 3920 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إِذَا صَلَّى الرَّجُلُ فَوَجَدَ بَعْدَمَا صَلَّى فِي ثَوْبِهِ أَوْ جِلْدِهِ عَذِرَةً أَوْ بَوْلًا غَسَلَهُ وَأَعَادَ الصَّلَاةَ، وَإِذَا وَجَدَ فِي جِلْدِهِ مَنِيًّا أَوْ دَمًا غَسَلَهُ وَلَمْ يُعِدِ الصَّلَاةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جو شخص نماز پڑھنے کے بعد اپنے کپڑوں پر یا اپنے جسم پر پاخانے یا پیشاب کانشان دیکھے تو اسے دھو لے اور دوبارہ نماز پڑھے۔ اور اگر اپنے جسم پر منی یا خون کا نشان دیکھے تو اسے دھو لے لیکن نماز دھرانے کی ضرورت نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3941]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3941، ترقيم محمد عوامة 3920)