☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في فضل الصف المقدم
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الصلوات← في فضل الصف المقدم
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 15
Hadith No.: 3824 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ فُضَيْلٍ ، الْأَعْمَشِ ، طَلْحَةَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَةَ ، الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ طَلْحَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَةَ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الصَّفِّ الْأَوَّلِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت براء بن عازب سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے پہلی صف پر رحمت بھیجتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3842]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3842، ترقيم محمد عوامة 3824)
Hadith No.: 3825 Musannaf Ibn Abi Shaibah
يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، عَمَّارِ بْنِ رُزَيْقٍ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَةَ ، الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ رُزَيْقٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَةَ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الصُّفُوفِ الْأُوَلِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت براء بن عازت سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے اگلی صفوں پر رحمت بھیجتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3843]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3843، ترقيم محمد عوامة 3825)
Hadith No.: 3826 Musannaf Ibn Abi Shaibah
الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ فِرَاسٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الصَّفِّ الْمُقَدَّمِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے پہلی صف پر رحمت بھیجتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3844]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3844، ترقيم محمد عوامة 3826)
Hadith No.: 3827 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كَانَ يُقَالُ: " خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ مُقَدِّمُهَا وَشَرُّ صُفُوفِ النِّسَاءِ مُقَدِّمُهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ کہا جاتا تھا کہ آدمیوں کی بہترین صفیں اگلی صفیں ہیں اور عورتوں کی بدترین صفیں اگلی صفیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3845]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3845، ترقيم محمد عوامة 3827)
Hadith No.: 3828 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ ضِرَارٍ، عَنْ زَاذَانَ، قَالَ: " لَوْ يَعْلَمُ النَّاسُ مَا فِي الصَّفِّ الْمُقَدَّمِ مَا قَدَرُوا عَلَيْهِ إِلَّا بِقُرْعَةٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زاذان فرماتے ہیں کہ اگر لوگوں کو معلوم ہوجائے کہ اگلی صف میں کیا ہے تو وہ اس کے لئے قرعہ اندازی کرنے لگیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3846]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3846، ترقيم محمد عوامة 3828)
Hadith No.: 3829 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كَانَ يُقَالُ:" إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الَّذِينَ يُصَلُّونَ فِي الصُّفُوفِ الْأُوَلِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ کہا جاتا تھا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے ان لوگوں پر رحمت بھیجتے ہیں جو اگلی صفوں میں نماز پڑھتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3847]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3847، ترقيم محمد عوامة 3829)
Hadith No.: 3830 Musannaf Ibn Abi Shaibah
هُشَيْمٌ ، دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: نا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ ، قَالَ: حُدِّثْتُ , أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ دُلَّنِي عَلَى عَمَلٍ أَعْمَلُهُ قَالَ: " كُنْ إِمَامَ قَوْمِكَ قَالَ: فَإِنْ لَمْ أَسْتَطِعْ قَالَ: فَكُنْ مُؤَذِّنَهُمْ"، قَالَ: فَإِنْ لَمْ أَسْتَطِعْ، قَالَ:" فَكُنْ فِي الصَّفِّ الْأَوَّلِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت داود بن ابی ہند فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسا عمل بتائیے جسے میں کیا کروں۔ آپ نے فرمایا کہ اپنی قوم کا امام بن جاؤ۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں اس کی طاقت نہ رکھوں؟ آپ نے فرمایا کہ پھر تم ان کے مؤذن بن جاؤ۔ اس نے کہا کہ اگر میں اس کی بھی طاقت نہ رکھوں؟ آپ نے فرمایا کہ پھر پہلی صف میں کھڑے ہوجاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3848]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3848، ترقيم محمد عوامة 3830)
Hadith No.: 3831 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ فَأَقَمْتُ الصَّلَاةَ، قَالَ: فَجَعَلَ يَقُولُ:" تَقَدَّمُوا تَقَدَّمُوا فَإِنَّهُ كَانَ يُقَالُ: إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الَّذِينَ يَصِلُونَ الصُّفُوفَ الْمُقَدَّمَةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن شداد کے ساتھ تھا، میں نے نماز کے لئے اقامت کہی۔ وہ کہنے لگے آگے ہوجاؤ، آگے ہوجاؤ۔ کیونکہ کہاجاتا تھا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے اگلی صفوں پر رحمت بھیجتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3849]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3849، ترقيم محمد عوامة 3831)
Hadith No.: 3832 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، زَائِدَةَ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَامِرِ بْنِ مَسْعُودٍ الْقُرَشِيِّ
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ مَسْعُودٍ الْقُرَشِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْ يَعْلَمُ النَّاسُ مَا فِي الصَّفِّ الْأَوَّلِ مَا صُفُّوا فِيهِ إِلَّا بِقُرْعَةٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عامر بن مسعود قرشی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر لوگوں کو معلوم ہوجائے کہ پہلی صف میں کیا ہے تو قرعہ اندازی کرکے اس میں جگہ بنائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3850]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3850، ترقيم محمد عوامة 3832)
Hadith No.: 3833 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُبَيْدُ اللَّهِ ، شَيْبَانُ ، يَحْيَى ، مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، خَالِدَ بْنَ مَعْدَانَ ، جُبَيْرَ بْنَ نُفَيْرٍ ، الْعِرْبَاضَ بْنَ سَارِيَةَ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، أَنَّ خَالِدَ بْنَ مَعْدَانَ حَدَّثَهُ، أَنَّ جُبَيْرَ بْنَ نُفَيْرٍ حَدَّثَهُ، أَنَّ الْعِرْبَاضَ بْنَ سَارِيَةَ حَدَّثَهُ , وَكَانَ الْعِرْبَاضُ مِنْ أَصْحَابِ الصُّفَّةِ، قَالَ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي عَلَى الصَّفِّ الْمُقَدَّمِ ثَلَاثًا وَعَلَى الثَّانِي وَاحِدَةً"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عرباض بن ساریہ (جو کہ اصحاب صفہ میں سے ہیں) فرماتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اگلی صف پر تین مرتبہ رحمت بھیجتے تھے اور دوسری صف پر ایک مرتبہ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3851]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3851، ترقيم محمد عوامة 3833)
Hadith No.: 3834 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ مُقَدَّمُهَا وَشَرُّهَا مُؤَخَّرُهَا وَخَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ آخِرُهَا وَشَرُّهَا مُقَدَّمُهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مردوں کی بہترین صفیں وہ ہیں جو آگے والی ہیں اور کہترین صفیں وہ ہیں جو پیچھے والی ہیں۔ عورتوں کی بہترین صفیں وہ ہیں جو پیچھے والی ہیں اور کہترین صفیں وہ ہیں آگے والی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3852]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3852، ترقيم محمد عوامة 3834)
Hadith No.: 3835 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: سَمِعْتُ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ حِينَ أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ، يَقُولُ: " تَقَدَّمُوا تَقَدَّمُوا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعد بن ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب نماز کھڑی ہوئی تو عروہ بن زبیر نے فرمایا کہ آگے ہوجاؤ، آگے ہوجاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3853]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3853، ترقيم محمد عوامة 3835)
Hadith No.: 3836 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو الْأَحْوَصِ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، الْعَيْزَارِ ، أَبِي بَصِيرٍ ، أُبَيّ بْنُ كَعْبٍ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْعَيْزَارِ ، عَنْ أَبِي بَصِيرٍ ، قَالَ: قَالَ أُبَيّ بْنُ كَعْبٍ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الصَّفَّ الْأَوَّلَ لَعَلَى مثل صَفِّ الْمَلَائِكَةِ وَلَوْ تَعْلَمُونَ لَابْتَدَرْتُمُوهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابی بن کعب سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ پہلی صف فرشتوں کی صف جیسی ہے۔ اگر تمہیں اس کی حقیقت معلوم ہوجائے تو اس کی طرف لپکنے لگو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3854]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3854، ترقيم محمد عوامة 3836)
Hadith No.: 3837 Musannaf Ibn Abi Shaibah
يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَهُ يَقُولُ: " خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ الْمُقَدَّمُ وَشَرُّهَا الْمُؤَخَّرُ وَخَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ الْمُؤَخَّرُ وَشَرُّهَا الْمُقَدَّمُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مردوں کی بہترین صف اگلی اور کہترین صف آخری ہے۔ عورتوں کی بہترین صف پچھلی اور کہترین صف پہلی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3855]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3855، ترقيم محمد عوامة 3837)
Hadith No.: 3838 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، يَزِيدَ ، مُجَاهِدٍ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ يَزِيدَ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: رَأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الصَّفِّ الْمُقَدَّمِ رِقَّةً فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الصُّفُوفِ الْأُوَلِ فَازْدَحَمَ النَّاسُ عَلَيْهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پہلی صف میں خالی جگہ دیکھی تو فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے پہلی صفوں پر رحمت بھیجتے ہیں۔ یہ سن لوگوں نے اس خالی جگہ کو بھرنے کے لئے رش لگادیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3856]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3856، ترقيم محمد عوامة 3838)