☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من رخص في القراءة خلف الإمام
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الصلوات← من رخص في القراءة خلف الإمام
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 28
صفحة 2 من 2
حديث رقم: 3789 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ:" صَلَّيْتُ الْمَغْرِبَ وَالْحَكَمُ بْنُ أَيُّوبَ إِمَامُنَا وَأَبُو مَلِيحٍ إِلَى جَنْبِ ابْنِ أُسَامَةَ فَسَمِعْتُهُ يَقْرَأُ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ فَلَمَّا سَلَّمَ الْإِمَامُ، قُلْتُ لِأَبِي مَلِيحٍ: تَقْرَأُ خَلْفَ الْإِمَامِ وَهُوَ يَقْرَأُ قَالَ: سَمِعْتُ شَيْئًا، قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: نَعَمْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن ابی اسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے مغرب کی نماز حکم بن ایوب کے پیچھے پڑھی۔ ابن اسامہ کے پہلو میں ابو ملیح کھڑے تھے۔ میں نے ابو ملیح کو سنا کہ سورة الفاتحہ پڑھ رہے تھے۔ جب امام نے سلام پھیرا تو میں نے ابو ملیح سے پوچھا کہ تم امام کے پیچھے قراءت کررہے تھے، حالانکہ امام بھی قراءت کررہے تھے؟ انہوں نے کہا کہ تم نے کچھ سنا؟ میں نے کہا ہاں۔ انہوں نے فرمایا کہ ہاں میں قراءت کررہا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3807]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3807، ترقيم محمد عوامة 3789)
حديث رقم: 3790 مصنف ابن أبي شيبة
أَنَسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ ثَعْلَبَةَ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّهُ قَالَ: " الْقِرَاءَةُ خَلْفَ الْإِمَامِ التَّسْبِيحُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس قراءت خلف الامام کے بارے میں فرماتے ہیں کہ یہ تسبیح ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3808]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3808، ترقيم محمد عوامة 3790)
حديث رقم: 3791 مصنف ابن أبي شيبة
عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ رَبِيعٍ، قَالَ:" صَلَّيْتُ صَلَاةً وَإِلَى جَنْبِي عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ ، قَالَ: فَقَرَأَ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ، قَالَ: فَقُلْتُ لَهُ: يَا أَبَا الْوَلِيدِ أَلَمْ أَسْمَعْكَ تَقْرَأُ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ، قَالَ:" أَجَلْ إِنَّهُ لَا صَلَاةَ إِلَّا بِهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت محمودبن ربیع کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبادہ بن صامت کے ساتھ نماز پڑھی۔ انہوں نے نماز میں سورة الفاتحہ کی تلاوت کی۔ نماز کے بعد میں نے عر ض کیا کہ اے ابو الولید! میں نے آپ کو سورة الفاتحہ کی تلاوت کرتے سنا ہے؟ انہوں نے کہا ہاں، اس کے بغیر نماز نہیں ہوتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3809]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3809، ترقيم محمد عوامة 3791)
حديث رقم: 3792 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَيْرٍ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، قَالَ: " إِنْ قَرَأْتَ خَلْفَ الْإِمَامِ فَحَسَنٌ وَإِنْ لَمْ تَقْرَأْ أَجْزَاكَ قِرَاءَةُ الْإِمَامِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ اگر تم امام کے پیچھے قراءت کرو تو اچھی بات ہے اور اگر نہ کرو تو تمہارے لئے امام کی قرائت کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3810]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3810، ترقيم محمد عوامة 3792)
حديث رقم: 3793 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: نا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ، قَالَ:" سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ يُحْسِنُ الْقِرَاءَةَ خَلْفَ الْإِمَامِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ امام کے پیچھے سورة الفاتحہ کی تلاوت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3811]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3811، ترقيم محمد عوامة 3793)
حديث رقم: 3794 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الْعَيْزَارِ بْنِ حُرَيْثٍ الْعَبْدِيِّ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " اقْرَأْ خَلْفَ الْإِمَامِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مالک بن مغول فرماتے ہیں کہ شعبی امام کے پیچھے خوبصورت قراءت کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3812]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3812، ترقيم محمد عوامة 3794)
حديث رقم: 3795 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" إِنِّي لَأُحِبُّ أَنْ أُشْغِلَ نَفْسِي فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ خَلْفَ الْإِمَامِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ میں اس بات کو پسند کرتا ہوں کہ ظہر اور عصر میں اپنے آپ کو مشغول رکھوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3813]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3813، ترقيم محمد عوامة 3795)
حديث رقم: 3796 مصنف ابن أبي شيبة
لِأَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْقُوبَ، أَنَّ أَبَا السَّائِبِ أَخْبَرَهُ، قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي هُرَيْرَةَ : إِنِّي أَكُونُ وَرَاءَ الْإِمَامِ فَغَمَزَ ذِرَاعِي، فَقَالَ:" يَا فَارِسِيُّ اقْرَأْ بِهَا فِي نَفْسِكَ". يَعْنِي بِأُمِّ الْقُرْآنِ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو السائب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ سے عرض کیا کہ میں امام کے پیچھے کیا کروں؟ انہوں نے میرا بازو کھینچا اور کہا اے فارسی! اپنے دل میں سورة الفاتحہ کی تلاوت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3814]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3814، ترقيم محمد عوامة 3796)