☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يقرن السور في الركعة من رخص فيه
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الصلوات← في الرجل يقرن السور في الركعة من رخص فيه
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 17
Hadith No.: 3709 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ" كَانَ يَقْرَأُ فِي الرَّكْعَةِ بِعَشْرِ سُوَرٍ وَأَكْثَرَ وَأَقَلَّ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ایک رکعت میں دس یا کم وبیش سورتوں کی تلاوت کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3728]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3728، ترقيم محمد عوامة 3709)
Hadith No.: 3710 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَنْصُورٌ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَتْ نَائِلَةُ ابْنَةُ الْفُرَافِصَةِ الْكَلْبِيَّةُ حِينَ دَخَلُوا عَلَى عُثْمَانَ فَقَتَلُوهُ، فَقَالَتْ:" إِنْ تَقْتُلُوهُ أَوْ تَدَعُوهُ فَقَدْ كَانَ يُحْيِي اللَّيْلَ بِرَكْعَةٍ يَجْمَعُ فِيهَا الْقُرْآنَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ جب باغی حضرت عثمان بن عفان کو شہید کرنے کے لئے کاشانۂ خلافت کے اندر داخل ہوئے تو حضرت نائلہ بنت فرافصہ کلبیہ نے فرمایا تھا کہ انہیں شہید کرو یا چھوڑ دو یہ وہ ہستی ہیں جو ایک رکعت میں پورے قرآن کی تلاوت سے رات کو قیام کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3729]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3729، ترقيم محمد عوامة 3710)
Hadith No.: 3711 Musannaf Ibn Abi Shaibah
تَمِيمًا الدَّارِيَّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ،" أَنَّ تَمِيمًا الدَّارِيَّ كَانَ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ كُلَّهُ فِي رَكْعَةٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت تمیم داری ایک رکعت میں پورے قرآن مجید کی تلاوت کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3730]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3730، ترقيم محمد عوامة 3711)
Hadith No.: 3712 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" إِنِّي لَأَقْرَأُ السُّوَرَ مِنَ الْمُفَصَّلِ فِي رَكْعَةٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ میں مفصل میں سے کئی سورتوں کی تلاوت ایک رکعت میں کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3731]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3731، ترقيم محمد عوامة 3712)
Hadith No.: 3713 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ مَاعِزٍ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ خُثَيْمٍ " يَقْرَأُ السُّورَتَيْنِ وَالثَّلَاثَةَ فِي الرَّكْعَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت بکر بن ماعز فرماتے ہیں کہ حضرت ربیع بن خثیم ایک رکعت میں دو یا تین سورتوں کی تلاوت بھی کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3732]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3732، ترقيم محمد عوامة 3713)
Hadith No.: 3714 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ" كَانَ يَقْرِنُ بَيْنَ السُّورَتَيْنِ فِي رَكْعَةٍ مِنَ الصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرض نماز کی ایک رکعت میں دوسورتوں کو ملایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3733]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3733، ترقيم محمد عوامة 3714)
Hadith No.: 3715 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ عَطَاءٍ فِي الرَّجُلِ يُصَلِّي الْمَكْتُوبَةَ فَيَقْرَأُ بِسُورَتَيْنِ فِي رَكْعَةٍ أَوْ بِسُورَةٍ فِي رَكْعَتَيْنِ، قَالَ:" لَا بَأْسَ بِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء اس شخص کے بارے میں جو فرض نماز کی ایک رکعت میں دو سورتیں یا دو رکعتوں میں ایک سورت پڑھے فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3734]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3734، ترقيم محمد عوامة 3715)
Hadith No.: 3716 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا يَعْلَى، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ فِي الرَّجُلِ يَجْمَعُ بَيْنَ السُّورَتَيْنِ فِي رَكْعَةٍ، قَالَ:" أَمَّا مَا كَانَ مِنَ الْمِئِينَ فَارْكَعْ بِكُلِّ سُورَةٍ وَأَمَّا مَا كَانَ مِنَ الْمَثَانِي وَالْمُفَصَّلِ فَاقْرِنْ إِنْ شِئْتَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر اس شخص کے بارے میں جو ایک رکعت میں دوسورتیں پڑھے فرماتے ہیں کہ اگر وہ سورت مئین میں سے ہو تو ہر سورت کے بعد رکوع کرے اور اگر وہ سورت مثانی یا مفصل میں سے ہو تو دو سورتوں کو ملا سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3735]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3735، ترقيم محمد عوامة 3716)
Hadith No.: 3717 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ أَنَّهُ" كَانَ يَقْرِنُ السُّورَتَيْنِ فِي رَكْعَةٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم بن عبدا لاعلیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت سوید بن غفلہ ایک رکعت میں دوسورتوں کو ملایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3736]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3736، ترقيم محمد عوامة 3717)
Hadith No.: 3718 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ الْقَاسِمِ، وَسَالِمٍ، قَالَا: " اقْرِنْ كَمْ شِئْتَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قاسم اور حضرت سالم فرماتے ہیں کہ جتنی سورتوں کو تم چاہو ملا لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3737]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3737، ترقيم محمد عوامة 3718)
Hadith No.: 3719 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، وَوَكِيعٌ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَبْدِ الْكَرِيمِ ، مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، وَوَكِيعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ ، قَالَ: " صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالسَّبْعِ الطِّوَالِ فِي رَكْعَةٍ" , إِلَّا أَنَّ وَكِيعًا، قَالَ: قَرَأَ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت معبد بن خالد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک رکعت میں سبع طوال کی تلاوت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3738]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3738، ترقيم محمد عوامة 3719)
Hadith No.: 3720 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُثْمَانَ، قَالَ:" قُمْتُ خَلْفَ الْمَقَامِ أُصَلِّي وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ لَا يَغْلِبَنِي عَلَيْهِ أَحَدٌ تِلْكَ اللَّيْلَةَ فَإِذَا رَجُلٌ يَغْمِزُنِي مِنْ خَلْفِي فَلَمْ أَلْتَفِتْ ثُمَّ غَمَزَنِي فَالْتَفَتُّ فَإِذَا عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ فَتَنَحَّيْتُ وَتَقَدَّمَ فَقَرَأَ الْقُرْآنَ فِي رَكْعَةٍ ثُمَّ انْصَرَفَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن عثمان کہتے ہیں کہ میں مقام ابراہیم کے پیچھے نماز پڑھنے کے لئے کھڑا ہوا، میں نے یہ چاہتا تھا کہ اس رات اس جگہ میرے سوا کوئی اور کھڑا نہ ہو۔ اتنے میں ایک آدمی نے مجھے پیچھے سے متوجہ کیا۔ میں متوجہ نہ ہوا اس نے مجھے پھر متوجہ کیا۔ میں نے مڑ کر دیکھا تو وہ حضرت عثمان بن عفان تھے۔ میں پیچھے ہٹ گیا اور وہ وہاں کھڑے ہوگئے اور انہوں نے ایک رکعت میں پورا قرآن مجید پڑھنے کے بعد نماز مکمل فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3739]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3739، ترقيم محمد عوامة 3720)
Hadith No.: 3721 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ وِقَاءٍ، قَالَ: رَأَيْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ " يَجْمَعُ بَيْنَ سُورَتَيْنِ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ فِي الْفَرِيضَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت وقاء فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر فرض نماز کی ایک رکعت میں دو سورتوں کو ملایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3740]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3740، ترقيم محمد عوامة 3721)
Hadith No.: 3722 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، كَهْمَسٌ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ الْعُقَيْلِيِّ ، لِعَائِشَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا كَهْمَسٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ الْعُقَيْلِيِّ ، قَالَ: قُلْتُ لِعَائِشَةَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجْمَعُ بَيْنَ السُّوَرِ فِي رَكْعَةٍ؟ قَالَتْ:" نَعَمِ الْمُفَصَّلَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن شقیق کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے عرض کیا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک رکعت میں دوسورتوں کو ملا کر پڑھتے تھے؟ انہوں نے فرمایا ہاں، مفصل کی سورتوں کو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3741]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3741، ترقيم محمد عوامة 3722)
Hadith No.: 3723 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ أَنَّهُ" كَانَ يَقْرَأُ فِي الْفَجْرِ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى بـ حم الدُّخَانِ وَ الطُّورِ وَ الْجِنِّ وَيَقْرَأُ فِي الثَّانِيَةِ بِآخِرِ الْبَقَرَةِ وَآخِرِ آلِ عِمْرَانَ وَبِالسُّورَةِ الْقَصِيرَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ فجر کی پہلی رکعت میں سورة حم الدخان، سورة الطور اور سورة الجن کی تلاوت کرتے اور دوسری رکعت میں سورة البقرۃ اور سورة آل عمران کے آخر اور چھوٹی سورتوں کی تلاوت فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3742]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3742، ترقيم محمد عوامة 3723)
Hadith No.: 3724 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ نُمَيْرٍ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ الْأَحْنَفِ ، صِلَةَ ، حُذَيْفَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ الْأَحْنَفِ ، عَنْ صِلَةَ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ:" صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَافْتَتَحَ الْبَقَرَةَ، فَقُلْتُ: يَخْتِمُهَا فَيَرْكَعُ بِهَا ثُمَّ افْتَتَحَ آلَ عِمْرَانَ، فَقُلْتُ: يَخْتِمُهَا فَيَرْكَعُ بِهَا ثُمَّ افْتَتَحَ النِّسَاءَ، فَقُلْتُ: يَرْكَعُ بِهَا فَقَرَأَ حَتَّى خَتَمَهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی، آپ نے سورة البقرۃ شروع کی تو میں نے دل میں سوچا کہ آپ اسے مکمل کرکے رکوع فرمائیں گے۔ سورة البقرۃ مکمل کرکے آپ نے سورة آل عمران شروع کردی۔ میں نے سوچا کہ آپ اسے مکمل کرکے رکوع فرمائیں گے۔ پھر آپ نے سورة النساء شروع کردی۔ میں نے سوچا کہ آپ اسے پڑھ کر رکوع فرمائیں گے۔ پس آپ نے اس سورت کو ختم فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3743]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3743، ترقيم محمد عوامة 3724)
Hadith No.: 3733 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ" كَانَ يَقْرِنُ بَيْنَ السُّورَتَيْنِ فِي رَكْعَةٍ مِنَ الصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرض نماز کی ایک رکعت میں دوسورتوں کو ملایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3733]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3733، ترقيم محمد عوامة 3714)