☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات سفر میں مختصر قراءت کیا کرتے تھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← جو حضرات سفر میں مختصر قراءت کیا کرتے تھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 3702 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، وَوَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَيْدٍ، قَالَ:" خَرَجْنَا مَعَ عُمَرَ حُجَّاجًا فَصَلَّى بِنَا الْفَجْرَ يَقْرَأُ بِـ" أَلَمْ تَرَ كَيْفَ" وَ" لِإِيلَافِ قُرَيْشٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معرور بن سوید فرماتے ہیں کہ ہم حضرت عمر کے ساتھ حج کے ارادے سے نکلے۔ انہوں نے ہمیں فجر کی نماز پڑھائی جس کی پہلی رکعت میں سورة الفیل اور دوسری رکعت میں سورة القریش کی تلاوت کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3721]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3721، ترقيم محمد عوامة 3702)
حدیث نمبر: 3703 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَامِعٍ الْمُحَارِبِيِّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، قَالَ:" صَلَّى بِنَا عُمَرُ الْفَجْرَ فِي السَّفَرِ فَقَرَأَ بِـ" قُلْ يَأَيُّهَا الْكَافِرُونَ" وَ" قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن میمون فرماتے ہیں کہ حضرت عمرنے ہمیں فجر کی نماز پڑھائی اور اس میں سورة الکافرون اور سورة الاخلاص کی تلاوت کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3722]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3722، ترقيم محمد عوامة 3703)
حدیث نمبر: 3704 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَءُونَ فِي السَّفَرِ بِالسُّوَرِ الْقِصَارِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام سفر میں چھوٹی سورتوں کی تلاوت کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3723]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3723، ترقيم محمد عوامة 3704)
حدیث نمبر: 3705 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ دَاوُدَ، قَالَ:" خَرَجْتُ مَعَ أَنَسٍ فَكَانَ يَقْرَأُ بِنَا فِي الْفَجْرِ بِـ" سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى" وَأَشْبَاهِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت داود فرماتے ہیں کہ میں حضرت انس کے ساتھ ایک سفر پر تھا۔ وہ ہمیں فجر میں سورة الاعلیٰ اور اس جیسی سورتوں کے ساتھ نماز پڑھاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3724]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3724، ترقيم محمد عوامة 3705)
حدیث نمبر: 3706 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْعَلَاءِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَكَمِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، قَالَ:" صَلَّى بِنَا ابْنُ مَسْعُودٍ الْفَجْرَ فِي السَّفَرِ فَقَرَأَ بِآخِرِ بَنِي إِسْرَائِيلَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا سورة الإسراء آية 111 ثُمَّ رَكَعَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو وائل کہتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود نے ہمیں سفر میں فجر کی نماز پڑھائی اور اس میں سورة بنی اسرائیل کے آخر سے یہ آیت پڑھی { الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی لَمْ یَتَّخِذْ وَلَدًا } پھر رکوع کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3725]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3725، ترقيم محمد عوامة 3706)
حدیث نمبر: 3707 مصنف ابن ابی شیبہ
يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، عِمْرَانَ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ , عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، قَالَ:" كُنْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ فِي سَفَرٍ فَصَلَّى بِنَا الْفَجْرَ فَقَرَأَ بِنَا إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمران بن ابی الجعد کہتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ ایک سفر میں تھا، انہوں نے ہمیں فجر کی نماز پڑھائی اور اس میں سورة التکویر کی تلاوت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3726]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3726، ترقيم محمد عوامة 3707)
حدیث نمبر: 3708 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، هِشَامِ بْنِ الْغَازِ ، سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ الْغَازِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ ، قَالَ:" كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَلَمَّا طَلَعَ الْفَجْرُ أَذَّنَ وَأَقَامَ ثُمَّ أَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ فَقَرَأَ بِالْمُعَوِّذَتَيْنِ فَلَمَّا انْصَرَفَ، قَالَ:" كَيْفَ رَأَيْتَ"، قُلْتُ: قَدْ رَأَيْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" فَاقْرَأْ بِهِمَا كُلَّمَا نِمْتَ وَكُلَّمَا قُمْتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عقبہ بن عامر جہنی کہتے ہیں کہ میں ایک سفر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا، جب فجر طلوع ہوئی تو آپ نے اذان دی اور اقامت کہی، پھر مجھے اپنے دائیں جانب کھڑا کیا، پھر معوذتین (سورۃ الفلق اور سورۃ الناس) کی تلاوت فرمائی۔ جب آپ نماز سے فارغ ہوگئے تو آپ نے فرمایا کہ تم کیا رائے رکھتے ہو؟ میں نے عرض کیا کہ میں ٹھیک رائے رکھتا ہوں۔ آپ نے فرمایا کہ تم جب سونے لگو تو ان سورتوں کو پڑھو اور جب سوکراٹھو تو تب بھی ان سورتوں کو پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3727]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3727، ترقيم محمد عوامة 3708)