☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رات کی نماز میں قراءت کیسے ہونی چاہئے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← رات کی نماز میں قراءت کیسے ہونی چاہئے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 3692 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، مِسْعَرٍ ، أَبِي الْعَلَاءِ ، يَحْيَى بْنِ جَعْدَةَ ، أُمِّ هَانِئٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وَكِيعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ جَعْدَةَ ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ ، قَالَتْ:" كُنْتُ أَسْمَعُ قِرَاءَةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا عَلَى عَرْشِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ام ہانی فرماتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قراءت کو سنا کرتی تھی، حالانکہ میں اپنی چھت پر ہوتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3711]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3711، ترقيم محمد عوامة 3692)
حدیث نمبر: 3693 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، قَالَ: قَالُوا لَهُ: كَيْفَ كَانَتْ قِرَاءَةُ عَبْدِ اللَّهِ بِاللَّيْلِ؟ فَقَالَ:" كَانَ يُسْمِعُ أَحْيَانًا آلَ عُتْبَةَ"، قَالَ:" وَكَانُوا فِي حُجْرَةٍ بَيْنَ يَدَيْهِ وَكَانَ عَلْقَمَةُ مِمَّنْ يُبَايِتُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم کہتے ہیں کہ لوگوں نے حضرت علقمہ سے پوچھا کہ رات کی نماز میں حضرت عبد اللہ کی قراءت کیسی ہوتی تھی؟ آپ نے فرمایا کہ وہ بعض اوقات آل عتبہ کو بھی قراءت سنایا کرتے تھے۔ حضر ت ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ ان کے سامنے والے حجرہ میں ہوتے تھے اور حضرت علقمہ حضرت عبد اللہ کے ان شاگردوں میں سے تھے جو رات ان کے ساتھ گذارا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3712]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3712، ترقيم محمد عوامة 3693)
حدیث نمبر: 3694 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، قَالَ: بِتُّ عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ ذَاتَ لَيْلَةٍ، فَقَالُوا لَهُ: كَيْفَ كَانَتْ قِرَاءَتُهُ؟ قَالَ:" كَانَ يُسْمِعُ أَهْلَ الدَّارِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ ایک رات میں حضرت عبد اللہ کے ساتھ تھا۔ لوگوں نے حضرت علقمہ سے پوچھا کہ ان کی قرائت کیسی ہوتی تھی؟ حضرت علقمہ نے فرمایا کہ وہ گھر والوں کو بھی سنایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3713]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3713، ترقيم محمد عوامة 3694)
حدیث نمبر: 3695 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حِبَّانَ، قَالَ: كَانَ رَجُلٌ إِذَا قَرَأَ جَهَرَ بِقِرَاءَتِهِ فَفَقَدَهُ مُعَاذٌ، فَقَالَ:" أَيْنَ الَّذِي كَانَ يُوقِظُ الْوَسْنَانَ وَيَزْجُرُ أَوْ يَطْرُدُ الشَّيْطَانَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن یحییٰ بن حبان کہتے ہیں کہ ایک آدمی تہجد کی نماز میں اونچی آواز سے قراءت کیا کرتا تھا۔ ایک دن وہ نظر نہ آیا تو حضرت معاذ نے فرمایا کہ وہ کہاں گیا جو غافلوں کو جگایا کرتا تھا اور شیطان کو بھگایا کرتا تھا؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3714]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3714، ترقيم محمد عوامة 3695)
حدیث نمبر: 3696 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: بَاتَتْ بِنَا عَمْرَةُ لَيْلَةً فَقُمْتُ أُصَلِّي فَأَخْفَيْتُ صَوْتِي، فَقَالَتْ: " أَلَا تَجْهَرُ بِقِرَاءَتِكَ فَمَا كَانَ يُوقِظُنَا إِلَّا صَوْتُ مُعَاذٍ الْقَارِئِ وَأَفْلَحَ مَوْلَى أَبِي أَيُّوبَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوبکر بن عمرو کہتے ہیں کہ ایک دن رات میں حضرت عمرہ ہماری مہمان تھیں، میں رات کو نماز پڑھنے کے لئے کھڑا ہوا اور میں نے آہستہ آواز سے قراءت کی تو انہوں نے فرمایا کہ تم اونچی آواز سے قراءت کیوں نہیں کرتے؟ ہمیں معاذ القاری اور افلح مولی ابی ایوب کی قراءت بیدار کیا کرتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3715]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3715، ترقيم محمد عوامة 3696)
حدیث نمبر: 3697 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، عَنْ أَبِي حُرَّةَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ" كَانَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ فَيُسْمِعُ أَهْلَ دَارِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو حرہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن تہجد کی نماز پڑھتے ہوئے اتنی بلند آواز سے قراءت کرتے تھے کہ اپنے گھر والوں کو سناتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3716]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3716، ترقيم محمد عوامة 3697)
حدیث نمبر: 3698 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، قَالَ: " صَلَاةُ اللَّيْلِ تُسْمِعُ أُذُنَيْكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ رات کی نماز میں تمہارے کانوں تک تمہاری قراءت پہنچنی چاہئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3717]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3717، ترقيم محمد عوامة 3698)
حدیث نمبر: 3699 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، قَالَ:" صَلَّيْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ لَيْلَةً كُلَّهَا فَكَانَ يَرْفَعُ صَوْتَهُ يَقْرَأُ قِرَاءَةً يُسْمِعُ أَهْلَ الْمَسْجِدِ يُرَتِّلُ وَلَا يُرَجِّعُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک پوری رات حضرت عبد اللہ کے ساتھ نماز پڑھی، وہ اتنی بلند آواز سے قراءت کرتے کہ مسجد والے سنا کرتے تھے۔ وہ ترتیل کے ساتھ قرآن پڑھتے تھے اور بار بار پیچھے سے نہیں پڑھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3718]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3718، ترقيم محمد عوامة 3699)
حدیث نمبر: 3700 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، وَالْحَسَنُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ هِلَالٍ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " مَنْ أَسْمَعَ أُذُنَيْهِ فَلَمْ يُخَافِتْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جس نے اپنے کانوں کو اپنی تلاوت سنا دی اس نے آہستہ آواز سے قراءت نہیں کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3719]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3719، ترقيم محمد عوامة 3700)
حدیث نمبر: 3701 مصنف ابن ابی شیبہ
حَفْصٌ ، عِمْرَانَ بْنِ زَائِدَةَ بْنِ نَشِيطٍ ، أَبِيهِ ، أَبِي خَالِدٍ الْوَالِبِيِّ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ زَائِدَةَ بْنِ نَشِيطٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ الْوَالِبِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ يَخْفِضُ طَوْرًا وَيَرْفَعُ طَوْرًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب تہجد کی نماز کے لئے اٹھتے تو کبھی آہستہ آواز سے قراءت فرماتے اور کبھی اونچی آواز سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3720]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3720، ترقيم محمد عوامة 3701)