☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات ظہر اور عصر میں کچھ قراءت اونچی آواز سے کیا کرتے تھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← جو حضرات ظہر اور عصر میں کچھ قراءت اونچی آواز سے کیا کرتے تھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 3659 مصنف ابن ابی شیبہ
خَبَّابُ بْنُ الْأَرَتِّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ، قَالَ:" كَانَ خَبَّابُ بْنُ الْأَرَتِّ يَجْهَرُ بِالْقِرَاءَةِ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن عباد فرماتے ہیں کہ حضرت خباب بن ارت ظہر اور عصر میں اونچی آواز سے قراءت کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3677]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3677، ترقيم محمد عوامة 3659)
حدیث نمبر: 3660 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ كِلَابِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ عَمِّهِ، قَالَ: " تَعَلَّمْتُ" إِذَا زُلْزِلَت خَلْفَ خَبَّابٍ فِي الْعَصْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت کلاب بن عمرو اپنے چچا کا قول نقل کرتے ہیں کہ میں نے سورة الزلزال حضرت خباب کے پیچھے عصر کی نماز میں سیکھی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3678]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3678، ترقيم محمد عوامة 3660)
حدیث نمبر: 3661 مصنف ابن ابی شیبہ
سَعِيدَ بْنِ الْعَاصِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ دَاوُدَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّ سَعِيدَ بْنِ الْعَاصِ صَلَّى بِالنَّاسِ الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ فَجَهَرَ بِالْقِرَاءَةِ فَسَبَّحَ الْقَوْمُ فَمَضَى فِي قِرَاءَتِهِ فَلَمَّا فَرَغَ صَعِدَ الْمِنْبَرَ فَخَطَبَ النَّاسَ، فَقَالَ: " فِي كُلِّ صَلَاةٍ قِرَاءَةٌ فَإِنَّ صَلَاةَ النَّهَارِ لَخَرْسٌ وَإِنِّي كَرِهْتُ أَنْ أَسْكُتَ فَلَا تَرَوْنَ أَنِّي فَعَلْتُ ذَلِكَ بِدْعَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن عاص نے لوگوں کو ظہر یاعصر کی نماز پڑھائی اور اس میں اونچی آواز سے قرائت کی، لوگوں نے پیچھے سے تسبیح کہنی شروع کردی۔ حضرت سعید نے اپنی قراءت کو جاری رکھا اور جب فارغ ہوئے تو منبر پر چڑھے اور فرمایا ”ہر نماز میں قراءت ہوتی ہے، اور دن کی نمازیں گونگی ہوتی ہیں یعنی ان میں قراءت آہستہ آواز سے ہوتی ہے۔ مجھے خاموش رہنا ناپسند ہے۔ پس تم یہ خیال نہ کرنا کہ میں نے کوئی بدعت کا عمل کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3679]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3679، ترقيم محمد عوامة 3661)
حدیث نمبر: 3662 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُزَاحِمٍ، قَالَ:" صَلَّيْتُ خَلْفَ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ فَكَانَ الصَّفُّ الْأَوَّلُ يَفْقَهُونَ قِرَاءَتَهُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن مزاحم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کے پیچھے نماز پڑھی ہے، ظہر اور عصر میں پہلی صف کے لوگ ان کی قراءت سمجھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3680]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3680، ترقيم محمد عوامة 3662)
حدیث نمبر: 3663 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ، قَالَ:" صَلَّيْتُ خَلْفَ أَنَسٍ الظُّهْرَ فَقَرَأَ بِـ" سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى" وَجَعَلَ يُسْمِعُنَا الْآيَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حمید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کے پیچھے ظہر کی نماز پڑھی، اس میں نے انہوں نے سورة الاعلیٰ کی تلاوت فرمائی۔ وہ ہمیں ایک آیت سنایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3681]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3681، ترقيم محمد عوامة 3663)
حدیث نمبر: 3664 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، قَالَ:" سَمِعْتُ مِنْ عُمَرَ نَغْمَةً مِنْ قَافٍ فِي الظُّهْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عثمان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کے پیچھے ظہر کی نماز میں آہستہ آواز میں سورة ق کی تلاوت سنی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3682]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3682، ترقيم محمد عوامة 3664)
حدیث نمبر: 3665 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ،" أَنَّ الْأَسْوَدَ وَعَلْقَمَةَ كَانَا يَجْهَرَانِ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ فَلَا يَسْجُدَانِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن اسود فرماتے ہیں کہ حضرت اسود اور حضرت علقمہ ظہر اور عصر میں اونچی آواز سے قراءت کرتے تو سجدہ سہو نہیں کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3683]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3683، ترقيم محمد عوامة 3665)
حدیث نمبر: 3666 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: سَأَلْتُ الشَّعْبِيَّ , وَالْحَكَمَ , وَسَالِمًا , وَالْقَاسِمَ , وَمُجَاهِدًا , وَعَطَاءً عَنِ الرَّجُلِ يَجْهَرُ فِي الظُّهْرِ أَوِ الْعَصْرِ، قَالُوا:" لَيْسَ عَلَيْهِ سَهْوٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر کہتے ہیں کہ میں نے شعبی، حکم، سالم، قاسم، مجاہد اور عطاء سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو ظہر اور عصر میں بلند آواز سے قراءت کرے تو اس کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اس پر سجدہ سہو نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3684]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3684، ترقيم محمد عوامة 3666)
حدیث نمبر: 3667 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسًا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ، عَنْ قَتَادَةَ،" أَنَّ أَنَسًا جَهَرَ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ فَلَمْ يَسْجُدْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت انس نے ظہر اور عصر میں بلند آواز سے تلاوت کی پھر سجدہ سہو بھی نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3685]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3685، ترقيم محمد عوامة 3667)