☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عشاء کی نماز میں کتنی قراءت کی جائے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← عشاء کی نماز میں کتنی قراءت کی جائے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 3628 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، مِسْعَرٍ ، عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وَكِيعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ:" سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الْعِشَاءِ وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عشاء کی نماز میں سورة التین کی تلاوت کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3646]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3646، ترقيم محمد عوامة 3628)
حدیث نمبر: 3629 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ:" أَمَّنَا عَبْدُ اللَّهِ فِي الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ فَافْتَتَحَ الْأَنْفَالَ حَتَّى بَلَغَ فَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ مَوْلاكُمْ نِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ سورة الأنفال آية 40 رَكَعَ ثُمَّ قَامَ فَقَرَأَ فِي الثَّانِيَةِ بِـ" سُورَةٌ"..
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ نے ہمیں عشاء کی نماز پڑھائی، جس میں انہوں نے سورة الانفال کی تلاوت کی، جب آپ { فَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّہَ مَوْلاَکُمْ نِعْمَ الْمَوْلَی وَنِعْمَ النَّصِیرُ } پر پہنچے تو انہوں نے رکوع کیا، پھر اٹھے اور دوسری رکعت میں کسی اور سورت کی تلاوت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3647]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3647، ترقيم محمد عوامة 3629)
حدیث نمبر: 3630 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، مِثْلَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3648]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3648، ترقيم محمد عوامة 3630)
حدیث نمبر: 3631 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى، قَالَ:" أَقْرَأَنِي أَبُو مُوسَى كِتَابَ عُمَرَ إِلَيْهِ أَنِ اقْرَأْ بِالنَّاسِ فِي الْعِشَاءِ بِوَسَطِ الْمُفَصَّلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زرارہ بن اوفی کہتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ نے مجھے حضرت عمرکا خط پڑھایا جس میں لکھا تھا کہ لوگوں کو عشاء کی نماز میں وسط مفصل میں سے پڑھایا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3649]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3649، ترقيم محمد عوامة 3631)
حدیث نمبر: 3632 مصنف ابن ابی شیبہ
عُثْمَانَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى، عَنْ مَسْرُوقِ بْنِ الْأَجْدَعِ،" أَنَّ عُثْمَانَ قَرَأَ فِي الْعِشَاءِ يَعْنِي الْعَتَمَةَ بِالنَّجْمِ ثُمَّ سَجَدَ ثُمَّ قَامَ فَقَرَأَ" بِـ التِّينِ وَالزَّيْتُونِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق بن اجدع فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان نے عشاء کی نماز میں سورة النجم پڑھی، پھر سجدہ کیا اور اگلی رکعت میں سورة التین کی تلاوت کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3650]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3650، ترقيم محمد عوامة 3632)
حدیث نمبر: 3633 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبَّادٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي هِلَالٌ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقْرَأُ" وَالْعَادِيَاتِ ضَبْحًا" فِي الْعِشَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہلال فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے عشاء کی نماز میں سورة العادیات کی تلاوت کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3651]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3651، ترقيم محمد عوامة 3633)
حدیث نمبر: 3634 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ , أَنَّ ابْنَ عُمَرَ " كَانَ يَقْرَأُ فِي الْعِشَاءِ بِـ" الَّذِينَ كَفَرُوا" وَالْفَتْحِ.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ عشاء کی نماز میں میں سورة محمد اور سورة الفتح کی تلاوت فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3652]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3652، ترقيم محمد عوامة 3634)
حدیث نمبر: 3635 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ" كَانَ يَقْرَأُ فِي الْعِشَاءِ بِتَنْزِيلِ السَّجْدَةِ فَرَكَعَ بِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاوس عشاء کی نماز میں سورة تنزیل السجدۃ کی تلاوت کیا کرتے تھے، پھر رکوع کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3653]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3653، ترقيم محمد عوامة 3635)
حدیث نمبر: 3636 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ سُوَيْدِ بْنِ مَنْجُوفٍ، قَالَ: نا أَبُو رَافِعٍ، قَالَ:" صَلَّيْتُ مَعَ عُمَرَ الْعِشَاءَ فَقَرَأَ" إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو رافع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھی، انہوں نے اس میں سورة الانشقاق کی تلاوت کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3654]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3654، ترقيم محمد عوامة 3636)
حدیث نمبر: 3637 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ، قَالَ: رَأَيْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ " يَقْرَأُ فِي الْعِشَاءِ بِوَسَطِ الْمُفَصَّلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک بن عثمان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبدا لعزیز کو عشاء کی نماز میں وسط مفصل کی تلاوت کرتے سنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3655]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3655، ترقيم محمد عوامة 3637)