☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات بیماری کی حالت میں بھی جماعت سے نماز پڑھا کرتے تھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← جو حضرات بیماری کی حالت میں بھی جماعت سے نماز پڑھا کرتے تھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 3539 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ أَبِي حَيَّانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ خُثَيْمٍ أَنَّهُ كَانَ بِهِ مَرَضٌ فَكَانَ يُهَادَى بَيْنَ رَجُلَيْنِ إِلَى الصَّلَاةِ، فَيُقَالُ لَهُ:" يَا أَبَا يَزِيدَ إِنَّكَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ فِي عُذْرٍ، فَيَقُولُ: أَجَلْ، وَلَكِنِّي أَسْمَعُ الْمُؤَذِّنَ حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ , فَمَنْ سَمِعَهَا فَلْيَأْتِهَا وَلَوْ حَبْوًا وَلَوْ زَحْفًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو حیان اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ربیع بن خثیم کو کوئی بیماری تھی، وہ دو آدمیوں کے سہارے مسجد میں آیا کرتے تھے۔ کسی نے ان سے کہا کہ اے ابو یزید! آپ معذور ہیں، اگر چاہیں تو نماز کے لئے نہ آئیں۔ فرمایا کہ ہاں تم ٹھیک کہتے ہو، لیکن میں مؤذن کی آواز سنتا ہوں جب وہ کہتا ہے نماز کی طرف آؤ، کامیابی کی طرف آؤ تو جو یہ سنے اسے نماز کے لئے آنا چاہئے خواہ گھٹنوں کے بل گھسٹ کر ہی کیوں نہ آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3557]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3557، ترقيم محمد عوامة 3539)
حدیث نمبر: 3540 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهُ" كَانَ يُحْمَلُ وَهُوَ مَرِيضٌ إِلَى الْمَسْجِدِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعد بن عبیدہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو عبد الرحمن کو حالت مرض میں اٹھاکر مسجد کی طرف لایا جاتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3558]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3558، ترقيم محمد عوامة 3540)
حدیث نمبر: 3541 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، الْأَعْمَشِ ، إِبْرَاهِيمَ ، الْأَسْوَدِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ , عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ وَإِنَّهُ لَيُهَادَى بَيْنَ رَجُلَيْنِ حَتَّى دَخَلَ فِي الصَّفِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ مرض الوفات میں آپ دو آدمیوں کے سہارے چل کر گئے اور صف میں جاکر کھڑے ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3559]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3559، ترقيم محمد عوامة 3541)
حدیث نمبر: 3542 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ شَيْخٍ يُكْنَى أَبَا سَهْلٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: " مَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ مُنْذُ ثَلَاثِينَ سَنَةٍ إِلَّا وَأَنَا فِي الْمَسْجِدِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب نے فرمایا کہ تیس سال سے جب بھی مؤذن اذان دیتا ہے میں مسجد میں ہوتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3560]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3560، ترقيم محمد عوامة 3542)
حدیث نمبر: 3543 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " مَا كَانُوا يُرَخِّصُونَ فِي تَرْكِ الْجَمَاعَةِ إِلَّا لِخَائِفٍ أَوْ مَرِيضٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف جماعت چھوڑنے کی اجازت صرف مریض کو اور اس شخص کو دیتے تھے جسے دشمن کا خوف ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3561]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3561، ترقيم محمد عوامة 3543)