☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جب آپ سفر میں ہوں اور آپ کو شک ہو جائے کہ سورج زائل ہو گیا یا نہیں تو کیا کریں؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← جب آپ سفر میں ہوں اور آپ کو شک ہو جائے کہ سورج زائل ہو گیا یا نہیں تو کیا کریں؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 3536 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مِسْحَاجِ بْنِ مُوسَى الضَّبِّيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ لِمُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو: " إِذَا كُنْتَ فِي سَفَرٍ، فَقُلْتَ: أَزَالَتِ الشَّمْسُ أَوْ لَمْ تَزُلْ أَوِ انْتَصَفَ النَّهَارُ أَوْ لَمْ يَنْتَصِفْ فَصَلِّ قَبْلَ أَنْ تَرْتَحِلَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے حضرت محمد بن عمرو سے فرمایا کہ جب آپ سفر میں ہوں اور آپ کو شک ہوجائے کہ سورج زائل ہوگیا یا نہیں، یا آدھا دن گذر گیا ہے یا نہیں گذرا تو کوچ کرنے سے پہلے ظہر کی نماز پڑھ لیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3554]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3554، ترقيم محمد عوامة 3536)
حدیث نمبر: 3537 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ: " إِذَا كُنْتَ فِي سَفَرٍ، فَقُلْتَ: أَزَالَتِ الشَّمْسُ أَوْ لَمْ تَزُلْ؟ فَصَلِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ جب آپ سفر میں ہوں اور آپ کو شک ہوجائے کہ سورج زائل ہوگیا یا نہیں تو نماز پڑھ لیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3555]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3555، ترقيم محمد عوامة 3537)
حدیث نمبر: 3538 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، شُعْبَةَ ، حَمْزَةَ الضَّبِّيِّ ، أَنَسًا
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ حَمْزَةَ الضَّبِّيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ:" كَانَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا نزل مَنْزِلًا لَمْ يَرْتَحِلْ حَتَّى يُصَلِّيَ الظُّهْرَ"، فَقَالَ لَهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو: وَإِنْ كَانَ نِصْفَ النَّهَارِ، قَالَ وَإِنْ كَانَ نِصْفُ النَّهَارِ.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی جگہ قیام فرماتے تو وہاں اسے اس وقت تک کوچ نہیں کرتے تھے جب تک ظہر کی نماز نہ پڑھ لیں۔ یہ سن کر محمد بن عمرو نے عرض کیا خواہ ابھی آدھا دن گذرا ہوتا؟ فرمایا ہاں، خواہ آدھا دن گذرا ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3556]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3556، ترقيم محمد عوامة 3538)