☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
امام اور امیر کو نماز کے کھڑے ہونے کی خبر دینے کا حکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← امام اور امیر کو نماز کے کھڑے ہونے کی خبر دینے کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 3534 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مَحْذُورَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: لَمَّا قَدِمَ عُمَرُ مَكَّةَ أَتَاهُ أَبُو مَحْذُورَةَ وَقَدْ أَذَّنَ فَقَالَ: الصَّلَاةَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ , حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، قَالَ:" وَيْحَكَ أَمَجْنُونٌ أَنْتَ أَمَا كَانَ فِي دُعَائِكَ الَّذِي دَعَوْتنَا مَا نَأْتِيكَ حَتَّى تَأْتِيَنَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب حضرت عمرم کہ تشریف لائے تو حضرت ابومحذورہ اذان دینے کے بعد ان کے پا س آئے اور کہنے لگے: اے امیر المؤمنین! نماز کا وقت ہوگیا، حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ، حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ، حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ، حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ۔ اس پر حضرت عمر نے فرمایا کہ کیا تم پاگل ہو؟ کیا ہمارے مسجد میں حاضر ہونے کے واسطے وہ پکار کافی نہیں جو تم دے چکے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3552]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3552، ترقيم محمد عوامة 3534)
حدیث نمبر: 3535 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، قَالَ:" كَانَ الْمُؤَذِّنُ إِذَا أَسْتَبْطَأَ الْقَوْمَ، قَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ , حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ , حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ جب لوگ نماز کے لئے آنے میں دیر کردیتے تو مؤذن یہ کلمات کہا کرتے تھے: أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ، قَدْ قَامَتِ الصَّلاَۃُ، قَدْ قَامَتِ الصَّلاَۃُ، حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ، حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ، حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ، حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3553]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3553، ترقيم محمد عوامة 3535)