☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بالغ ہونے سے پہلے لڑکے کی امامت کا حکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← بالغ ہونے سے پہلے لڑکے کی امامت کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 3520 مصنف ابن ابی شیبہ
الْأَشْعَثَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هَمَّامٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ الْأَشْعَثَ قَدَّمَ غُلَامًا، فَقِيلَ لَهُ: فَقَالَ:" إِنَّمَا قَدَّمْتُ الْقُرْآنَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہمام اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت اشعث نے ایک لڑکے کو نماز کے لئے آگے کردیا۔ ان پر اعتراض کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے قرآن کو آگے کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3538]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3538، ترقيم محمد عوامة 3520)
حدیث نمبر: 3521 مصنف ابن ابی شیبہ
الْأَشْعَثُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: لَمَّا قَدِمَ الْأَشْعَثُ قَدَّمَ غُلَامًا فَعَابُوا ذَلِكَ عَلَيْهِ، فَقَالَ" مَا قَدَّمْتُهُ وَلَكِنِّي قَدَّمْتُ الْقُرْآنَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جب حضرت اشعث تشریف لائے تو انہوں نے ایک لڑکے کو نماز کے لئے آگے کیا تو لوگوں نے اس پرا عتراض کیا۔ اس پر حضرت اشعث نے فرمایا کہ میں نے اسے آگے نہیں کیا بلکہ میں نے تو قرآن کو آگے کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3539]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3539، ترقيم محمد عوامة 3521)
حدیث نمبر: 3522 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ يَؤُمَّ الْغُلَامُ قَبْلَ أَنْ يَحْتَلِمَ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ بچہ بالغ ہونے سے پہلے ماہ رمضان میں امامت کرائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3540]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3540، ترقيم محمد عوامة 3522)
حدیث نمبر: 3523 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ يَؤُمَّ الْغُلَامُ قَبْلَ أَنْ يَحْتَلِمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ بچہ بالغ ہونے پہلے امامت کرائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3541]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3541، ترقيم محمد عوامة 3523)
حدیث نمبر: 3524 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ وَعُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالا لا يَؤُمُّ الْغُلامُ قَبْلَ أَنْ يَحْتَلِمَ فِي الْفَرِيضَةِ وَلا غَيْرِهَا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء اور حضرت عمر بن عبد العزیز فرماتے ہیں کہ بچہ بالغ ہونے سے پہلے فرض اور نفل میں امامت نہیں کراسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3542]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3542، ترقيم محمد عوامة 3524)
حدیث نمبر: 3525 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " لَا يَؤُمُّ الْغُلَامُ حَتَّى يَحْتَلِمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ بچہ بالغ ہونے تک امامت نہیں کراسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3543]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3543، ترقيم محمد عوامة 3525)
حدیث نمبر: 3526 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا رَوَّادُ بْنُ جَرَّاحٍ أَبُو عِصَامٍ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ وَاصِلٍ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " لَا يَؤُمُّ غُلَامٌ حَتَّى يَحْتَلِمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ بچہ بالغ ہونے تک امامت نہیں کراسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3544]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3544، ترقيم محمد عوامة 3526)