☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات نماز کی حفاظت کے لئے پیچھے کسی کو بٹھاتے تھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← جو حضرات نماز کی حفاظت کے لئے پیچھے کسی کو بٹھاتے تھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 3495 مصنف ابن ابی شیبہ
الزُّبَيْرَ بْنَ الْعَوَّامِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ جَهْمِ بْنِ أَبِي سَبْرَةَ، أَنَّ الزُّبَيْرَ بْنَ الْعَوَّامِ :" كَانَ يَقْعُدُ خَلْفَهُ رَجُلٌ يَحْفَظُ عَلَيْهِ صَلَاتَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جہم بن ابی سبرہ کہتے ہیں کہ حضرت زبیر بن عوام اپنے پیچھے ایک آدمی کو بٹھاتے تھے جوان کی نماز کا خیال رکھتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3513]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3513، ترقيم محمد عوامة 3495)
حدیث نمبر: 3496 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَفَّانُ، قَالَ: نا أَبُو هِلَالٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ، قَالَ: كَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يَخَافُ النِّسْيَانَ، قَالَ:" فَكَانَ إِذَا صَلَّى وَكَّلَ رَجُلًا فَيَلْحَظُ إِلَيْهِ فَإِنْ رَآهُ قَامَ قَامَ وَإِنْ رَآهُ قَعَدَ قَعَدَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن سیرین کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو بھولنے کا خوف تھا، لہٰذا جب وہ نماز پڑھتے تو ایک آدمی کے ذمے لگا دیتے کہ وہ آپ کی نماز کا دھیان رکھتا، پس اگر اسے کھڑا دیکھتے تو کھڑے ہو جاتے اور اگر اسے بیٹھا ہوا دیکھتے تو بیٹھ جاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3514]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3514، ترقيم محمد عوامة 3496)
حدیث نمبر: 3497 مصنف ابن ابی شیبہ
أَسْمَاءَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنِ الرُّكَيْنِ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أَسْمَاءَ وَهِيَ تُصَلِّي وَهِيَ عَجُوزٌ وَامْرَأَةٌ تَقُولُ لَهَا:" ارْكَعِي وَاسْجُدِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت رکین فرماتے ہیں کہ میں حضرت اسماء کی خدمت میں حاضر ہوا، وہ بوڑھی تھیں اور نماز پڑھ رہی تھیں، ایک عورت ان سے کہہ رہی تھی ”رکوع کیجئے، سجدہ کیجئے“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3515]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3515، ترقيم محمد عوامة 3497)