☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات ٹیک لگا کر نماز پڑھا کرتے تھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← جو حضرات ٹیک لگا کر نماز پڑھا کرتے تھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 3424 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ عَنْ عَاصِمِ بْنِ شُمَيْخٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ يُصَلِّي مُتَوَكِّئًا عَلَى عَصًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم بن شمیخ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو سعید خدریکو لاٹھی پر ٹیک لگا کر نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3440]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3440، ترقيم محمد عوامة 3424)
حدیث نمبر: 3425 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا ذَرٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" أَخْبَرَنِي مَنْ رَأَى أَبَا ذَرٍّ يُصَلِّي مُتَوَكِّئًا عَلَى عَصًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی نجیح اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ مجھے ایک شخص نے بتایا کہ اس نے حضرت ابو ذر کو لاٹھی پر ٹیک لگا کر نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3441]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3441، ترقيم محمد عوامة 3425)
حدیث نمبر: 3426 مصنف ابن ابی شیبہ
أَصْحَابُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ , وَيَزِيدُ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَكَّئُونَ عَلَى الْعِصِيِّ فِي الصَّلَاةِ زَادَ يَزِيدُ إِذَا اسْتَوَوْا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ صحابہ کر ام نماز میں لاٹھی پر ٹیک لگایا کرتے تھے۔ یزید نے یہ اضافہ کیا ہے کہ جب وہ سیدھے کھڑے ہوتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3442]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3442، ترقيم محمد عوامة 3426)
حدیث نمبر: 3427 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانَ عَمْرُو بْنُ مَيْمُونٍ أُوتِدَ لَهُ وَتَدٌ فِي حَائِطِ الْمَسْجِدِ وَكَانَ إِذَا سَئِمَ مِنَ الْقِيَامِ فِي الصَّلَاةِ أَوْ شَقَّ عَلَيْهِ أَمْسَكَ بِالْوَتَدِ يَعْتَمِدُ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عمرو بن میمون کے لئے مسجد میں ایک لکڑی لگائی جاتی تھی، جب انہیں نماز میں قیام مشکل لگتا یا انہیں تھکاوٹ محسوس ہوتی تو اس لکڑی پر سہارا لگایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3443]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3443، ترقيم محمد عوامة 3427)
حدیث نمبر: 3428 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ مُرَّةً وَكَانَ يَؤُمُّ قَوْمَهُ وَرَأَيْتُ لَهُ عُودًا فِي الطَّاقِ يَتَوَكَّأُ عَلَيْهِ إِذَا نَهَضَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل بن ابی خالد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مرہ کو دیکھا، وہ لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے، میں نے دیکھا کہ طاق میں ان کے لئے ایک لکڑی لگائی گئی تھی جس پر اٹھتے وقت وہ سہارا لیا کرتے تھے [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3444]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3444، ترقيم محمد عوامة 3428)
حدیث نمبر: 3429 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " أَدْرَكْتُ النَّاسَ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ تُرْبَطُ لَهُمُ الْحِبَالُ يَتَمَسَّكُونَ بِهَا مِنْ طُولِ الْقِيَامِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عراک بن مالک فرماتے ہیں کہ میں نے رمضان کے مہینے میں لوگوں کو دیکھا کہ ان کے لئے رسیاں باندھی جاتی تھیں وہ لمبے قیام کی وجہ سے انہیں پکڑا کرتا تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3445]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3445، ترقيم محمد عوامة 3429)
حدیث نمبر: 3430 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيِّ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا بَكْرِ بْنَ أَبِي مُوسَى " يُصَلِّي مُتَوَكِّئًا عَلَى عَصًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابان بن عبد اللہ بجلی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوبکر بن ابی موسیٰ کو لاٹھی پر ٹیک لگا کر نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3446]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3446، ترقيم محمد عوامة 3430)