☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ایک آدمی قبلے کے علاوہ کسی اور طرف رخ کر کے نماز پڑھ لے اور اسے بعد میں علم ہو تو وہ کیا کرے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← ایک آدمی قبلے کے علاوہ کسی اور طرف رخ کر کے نماز پڑھ لے اور اسے بعد میں علم ہو تو وہ کیا کرے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 19
حدیث نمبر: 3390 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو الْأَحْوَصِ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ: " صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى بَيْتِ الْمَقْدِسِ سِتَّةَ عَشَرَ شَهْرًا حَتَّى نزلت الْآيَةُ الَّتِي فِي الْبَقَرَةِ وَحَيْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوا وُجُوهَكُمْ شَطْرَهُ سورة البقرة آية 144 فنزلت بَعْدَمَا صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَانْطَلَقَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ فَمَرَّ بِنَاسٍ مِنَ الْأَنْصَارِ وَهُمْ يُصَلُّونَ فَحَدَّثَهُمْ بِالْحَدِيثِ فَوَلَّوْا وُجُوهَهُمْ قِبَلَ الْبَيْتِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ میں نے سولہ مہینے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ بیت المقدس کی طرف رخ کرکے نماز پڑھی ہے۔ یہاں تک کہ سورة بقرہ کی یہ آیت نازل ہوئی { وَحَیْثُ مَا کُنْتُمْ فَوَلُّوا وُجُوہَکُمْ شَطْرَہُ } یہ آیت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نماز پڑھنے کے بعد نازل ہوئی۔ چناچہ ایک آدمی کچھ انصاریوں کے پاس سے گذرا وہ نماز پڑھ رہے تھے، اس نے انہیں ساری بات بتائی تو انہوں نے اپنے چہروں کو قبلہ کی طرف پھیرلیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3405]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3405، ترقيم محمد عوامة 3390)
حدیث نمبر: 3391 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ، عَنْ جَمِيلِ بْنِ عُبَيْدٍ الطَّائِيِّ، عَنْ ثُمَامَةَ، عَنْ جَدِّهِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: جَاءَ مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ الْقِبْلَةَ قَدْ حُوِّلَتْ إِلَى الْبَيْتِ الْحَرَامِ وَقَدْ صَلَّى الْإِمَامُ رَكْعَتَيْنِ فَاسْتَدَارُوا فَصَلَّوُا الرَّكْعَتَيْنِ الْبَاقِيَتَيْنِ نَحْوَ الْكَعْبَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا منادی آیا اور اس نے کہا کہ قبلہ مسجد حرام کی طرف پھیر دیا گیا ہے، اس وقت امام دو رکعات پڑھا چکا تھا، یہ سن کر سب لوگ گھوم گئے اور باقی دو رکعات کعبہ کی طرف رخ کرکے ادا کیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3406]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3406، ترقيم محمد عوامة 3391)
حدیث نمبر: 3392 مصنف ابن ابی شیبہ
حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، زَائِدَةَ ، سِمَاكٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ إِلَى بَيْتِ الْمَقْدِسِ سِتَّةَ عَشَرَ شَهْرًا ثُمَّ جُعِلَتِ الْقِبْلَةُ بَعْدُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے اصحاب نے سولہ مہینے بیت المقدس کی طرف رخ کرکے نماز ادا کی ہے۔ پھر خانہ کعبہ کو قبلہ بناد یا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3407]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3407، ترقيم محمد عوامة 3392)
حدیث نمبر: 3393 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَارَةَ بْنِ أَوْسٍ
حَدَّثَنَا شَبَابَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا قَيْسٌ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ أَوْسٍ ، قَالَ: كُنَّا نُصَلِّي إِلَى بَيْتِ الْمَقْدِسِ إِذْ أَتَانَا آتٍ وَإِمَامُنَا رَاكِعٌ وَنَحْنُ رُكُوعٌ، فَقَالَ:" إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أنزل عَلَيْهِ قُرْآنٌ وَقَدْ أُمِرَ أَنْ يَسْتَقْبِلَ الْكَعْبَةَ أَلَا فَاسْتَقْبِلُوهَا، قَالَ: فَانْحَرَفَ إِمَامُنَا وَهُوَ رَاكِعٌ وَانْحَرَفَ الْقَوْمُ حَتَّى اسْتَقْبَلُوا الْكَعْبَةَ فَصَلَّيْنَا بَعْضَ تِلْكَ الصَّلَاةِ إِلَى بَيْتِ الْمَقْدِسِ وَبَعْضَهَا إِلَى الْكَعْبَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمارہ بن اوس کہتے ہیں کہ ہم بیت المقدس کی طرف رخ کرکے نماز پڑھا کرتے تھے کہ ایک قاصد آیا جبکہ ہمارا امام بھی رکوع میں تھا اور ہم بھی حالت رکوع میں تھے۔ اس نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قرآن نازل ہوا ہے اور حکم دیا گیا ہے کہ خانہ کعبہ کی طرف رخ کرلو اب تم بھی خانہ کعبہ کی طرف رخ کرلو۔ ہمارے امام نے حالت رکوع میں ہی خانہ کعبہ کی طرف رخ کرلیا اور سب لوگوں نے بھی خانہ کعبہ کی طرف رخ کرلیا۔ پس ہم نے اس نماز کا کچھ حصہ بیت المقدس کی طرف رخ کرکے ادا کیا اور کچھ حصہ خانہ کعبہ کی طرف رخ کرکے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3408]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3408، ترقيم محمد عوامة 3393)
حدیث نمبر: 3394 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَبَابَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ عَقِيلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّهُ سُئِلَ، عَنْ قَوْمٍ صَلَّوْا فِي يَوْمِ غَيْمٍ إِلَى غَيْرِ الْقِبْلَةِ ثُمَّ اسْتَبَانَتِ الْقِبْلَةُ وَهُمْ فِي الصَّلَاةِ، فَقَالَ:" يَسْتَقْبِلُونَ الْقِبْلَةَ وَيَعْتَدُّونَ بِمَا صَلَّوْا وَقَدْ فَعَلَ ذَلِكَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ أُمِرُوا أَنْ يَسْتَقْبِلُوا الْكَعْبَةَ وَهُمْ فِي الصَّلَاةِ يُصَلُّونَ إِلَى بَيْتِ الْمَقْدِسِ فَاسْتَقْبَلُوا الْكَعْبَةَ فَصَلَّوْا بَعْضَ تِلْكَ الصَّلَاةِ إِلَى بَيْتِ الْمَقْدِسِ وَبَعْضَهَا إِلَى الْكَعْبَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عقیل کہتے ہیں کہ حضرت ابن شہاب سے سوال کیا گیا کہ اگر بارش کے دن لوگ قبلہ کے علاوہ کسی اور طرف رخ کرکے نماز پڑھ لیں اور حالت نماز میں معلوم ہوجائے کہ قبلہ کسی دوسری طرف ہے تو وہ کیا کریں؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ قبلے کی طرف رخ کرلیں اور جو نماز وہ پڑھ چکے ہیں اسے دہرانے کی ضرورت نہیں۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ خانہ کعبہ کو قبلہ بنالیں تو انہوں نے بھی یونہی کیا تھا۔ حالانکہ پہلے وہ بیت المقدس کی طرف رخ کرکے نماز پڑھ رہے تھے۔ اس حکم کے بعد انہوں نے کعبہ کی طرف رخ کرلیا تھا، گویا کہ انہوں نے کچھ نماز بیت المقدس کی طرف منہ کرکے پڑھی اور کچھ نماز خانہ کعبہ کی طرف منہ کرکے ادا کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3409]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3409، ترقيم محمد عوامة 3394)
حدیث نمبر: 3395 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " كَانُوا رُكُوعًا فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ فَانْحَرَفُوا وَهُمْ رُكُوعٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ وہ فجر کی نماز میں حالت رکوع میں تھے اور رکوع کی حالت میں ہی کعبہ کی طرف مڑ گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3410]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3410، ترقيم محمد عوامة 3395)
حدیث نمبر: 3396 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ عَرَبِيٍّ، قَالَ: سَمِعْتُ مُجَاهِدًا، يَقُولُ: فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ سورة البقرة آية 115، قَالَ:" قِبْلَةُ اللَّهِ وَأَيْنَمَا كُنْتُمْ مِنْ شَرْقٍ وَغَرْبٍ فَاسْتَقْبِلُوهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ قرآن مجید کی اس آیت میں { فَأَیْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْہُ اللہِ } وجہ اللہ سے مراد ہے قِبْلَۃُ اللہِ، پس تم مشرق ومغرب میں جہاں کہیں بھی نماز پڑھو تم نے قبلے کی طرف رخ کرنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3411]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3411، ترقيم محمد عوامة 3396)
حدیث نمبر: 3397 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سِنَانٍ، أَبُو سِنَانٍ، قَالَ: سَمِعْتُ الضَّحَّاكَ بْنَ مُزَاحِمٍ، يَقُولُ: وَلِكُلٍّ وِجْهَةٌ هُوَ مُوَلِّيهَا سورة البقرة آية 148، يَقُولُ:" لِكُلٍّ قِبْلَةٌ هُوَ مُوَلِّيهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک بن مزاحم فرماتے ہیں کہ قرآن مجید کی آیت ہے { وَلِکُلٍّ وِجْہَۃٌ ہُوَ مُوَلِّیہَا } میں وجہۃ سے مراد قبلہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3412]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3412، ترقيم محمد عوامة 3397)
حدیث نمبر: 3398 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: نا مِسْعَرٌ، عَنْ سِمَاكٍ الْحَنَفِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ: " لَا تَجْعَلْ شَيْئًا مِنَ الْبَيْتِ خَلْفَكَ وَائْتَمَّ بِهِ جَمِيعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ خانہ کعبہ کو کوئی حصہ اپنے پیچھے نہ رکھو بلکہ اسے پوری طرح اپنے سامنے رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3413]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3413، ترقيم محمد عوامة 3398)
حدیث نمبر: 3399 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، قَالَ: " شَطْرَهُ تِلْقَاءَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو العالیہ فرماتے ہیں کہ آیت میں { شَطْرَہُ } سے مراد ہے اس کے سامنے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3414]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3414، ترقيم محمد عوامة 3399)
حدیث نمبر: 3400 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ عَامِرٍ فِي الرَّجُلِ يُصَلِّي فِي يَوْمِ غَيْمٍ لِغَيْرِ الْقِبْلَةِ، قَالَ:" يُجْزِئُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے بادلوں کے دن قبلے کے علاوہ کسی اور طرف رخ کرکے نماز پڑھ لی تو دہرانے کی ضرورت نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3415]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3415، ترقيم محمد عوامة 3400)
حدیث نمبر: 3401 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ حَجَّاجٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عَطَاءً عَنِ الرَّجُلِ صَلَّى فِي يَوْمِ غَيْمٍ فَإِذَا هُوَ قَدْ صَلَّى إِلَى غَيْرِ الْقِبْلَةِ، قَالَ:" يَجْزِئُهُ"،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو گھٹا کے دن قبلے کے علاوہ کسی اور طرف رخ کرکے نماز پڑھ لے۔ حضرت عطاء نے فرمایا کہ اس کی نماز ہوجائے گی۔ وہ یہ بھی فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم اور حضرت شعبی سے سوال کرنے والے شخص نے مجھے بتایا ہے کہ وہ دونوں حضرات بھی یہی کہتے تھے کہ ان کی نماز ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3416]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3416، ترقيم محمد عوامة 3401)
حدیث نمبر: 3402 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: صَلَّيْتُ أَنَا وَعَمِّي لِغَيْرِ الْقِبْلَةِ فَسَأَلْتُ إِبْرَاهِيمَ، فَقَالَ:" يُجْزِئُكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قعقاع بن یزید کہتے ہیں کہ میں نے اور ایک نابینا نے قبلے سے ہٹ کر کسی اور طرف نماز پڑھی، تو میں نے حضرت ابراہیم سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ تمہاری نماز ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3418]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3418، ترقيم محمد عوامة 3402)
حدیث نمبر: 3403 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عَطَاءً يُصَلِّي رَجُلٌ لِغَيْرِ الْقِبْلَةِ، فَقَالَ:" يَجْزِئُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسعر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو قبلے کے علاوہ کسی اور طرف رخ کرکے نماز پڑھ لے تو انہوں نے فرمایا کہ اس کی نماز ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3419]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3419، ترقيم محمد عوامة 3403)
حدیث نمبر: 3404 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي الرَّجُلِ يُصَلِّي لِغَيْرِ الْقِبْلَةِ، قَالَ:" يُجْزِئُهُ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اس شخص کے بارے میں جو قبلے کے علاوہ کسی اور طرف رخ کرکے نماز پڑھے فرماتے ہیں کہ اس کی نماز ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3420]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3420، ترقيم محمد عوامة 3404)
حدیث نمبر: 3405 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: نا مِسْعَرٌ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" يُجْزِئُهُ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اس شخص کے بارے میں جو قبلے کے علاوہ کسی اور طرف رخ کرکے نماز پڑھے فرماتے ہیں کہ اس کی نماز ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3421]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3421، ترقيم محمد عوامة 3405)
حدیث نمبر: 3406 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ:" لَا إِعَادَةَ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ اس پر نماز کا اعادہ لازم نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3422]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3422، ترقيم محمد عوامة 3406)
حدیث نمبر: 3407 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إِذَا صَلَّى الرَّجُلُ فِي يَوْمِ غَيْمٍ لِغَيْرِ الْقِبْلَةِ ثُمَّ تَكَشَّفَ السَّحَابُ وَقَدْ صَلَّيْتَ بَعْضَ صَلَاتِكَ فَاحْتَسِبْ بِمَا صَلَّيْتَ ثُمَّ أَقْبِلْ بِوَجْهِكَ إِلَى الْقِبْلَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے بارش کے دن قبلے کے علاوہ کسی اور طرف رخ کرکے نماز پڑھ لی، جب بادل چھٹے تو وہ کچھ نماز پڑھ چکا، اب اسے چاہئے کہ جو نماز پڑھ چکا ہے اسے شمار کرے اور باقی نماز قبلے کی طرف رخ کرکے پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3423]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3423، ترقيم محمد عوامة 3407)
حدیث نمبر: 3408 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، فِي رَجُلٍ صَلَّى لِغَيْرِ الْقِبْلَةِ، قَالَ:" قَدْ مَضَتْ صَلَاتُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد اس شخص کے بارے میں جو قبلے کے علاوہ کسی اور طرف رخ کرکے نماز پڑھ لے فرماتے ہیں کہ اس کی نماز ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3424]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3424، ترقيم محمد عوامة 3408)