☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شفق کیا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← شفق کیا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 3381 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْعُمَرِيِّ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " الشَّفَقُ الْحُمْرَةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ شفق سرخی کا نام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3396]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3396، ترقيم محمد عوامة 3381)
حدیث نمبر: 3382 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، وَوَكِيعٌ، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ: كَانَ عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ، وَشَدَّادُ بْنُ أَوْسٍ " يُصَلِّيَانِ الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ إِذَا غَابَتِ الْحُمْرَةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ حضرت عبادہ بن صامت اور حضرت شداد بن اوس عشاء کی نماز سرخی غائب ہونے کے بعد پڑھ لیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3397]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3397، ترقيم محمد عوامة 3382)
حدیث نمبر: 3383 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنِ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ، قَالَ: قُلْتُ لِمُجَاهِدٍ الشَّفَقُ، قَالَ: " لَا تَقُلِ الشَّفَقُ إِنَّ الشَّفَقَ مِنَ الشَّمْسِ وَلَكِنْ قُلْ حُمْرَةَ الْأُفُقِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عوام بن حوشب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد کے سامنے شفق کا نام لیا، انہوں نے فرمایا کہ شفق نہ کہو، شفق تو سورج کا ہوتا ہے، تم اسے افق کی سرخی کہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3398]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3398، ترقيم محمد عوامة 3383)
حدیث نمبر: 3384 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا فُضَيْلُ بْنُ مَرْزُوقٍ، قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرًا الْجُعْفِيَّ عَنْ هَذِهِ الْآيَةِ حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الأَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ سورة البقرة آية 187 فَقَالَ: قَالَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ:" فَهُوَ حُمْرَةُ الْأُفُقِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت فضیل بن مرزوق کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر جعفی سے اس آیت کے بارے میں پوچھا { حَتَّی یَتَبَیَّنَ لَکُمُ الْخَیْطُ الأَبْیَضُ مِنَ الْخَیْطِ الأَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ } تو انہوں نے فرمایا کہ حضرت سعید بن جبیر فرماتے تھے کہ اس سے مراد افق کی سرخی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3399]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3399، ترقيم محمد عوامة 3384)