☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كان يعجل العصر
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الصلوات← من كان يعجل العصر
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 10
حديث رقم: 3316 مصنف ابن أبي شيبة
سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ طَالِعَةٌ , فِي حُجْرَتِي لَمْ يَظْهَرِ الْفَيْءُ بَعْدُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عصر کی نماز کو اس وقت پڑھتے تھے جب کہ سورج میرے حجرے میں طلوع ہوتا تھا اور سائے ابھی تک ظاہر نہیں ہوئے ہوتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3330]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3330، ترقيم محمد عوامة 3316)
حديث رقم: 3317 مصنف ابن أبي شيبة
جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، مَنْصُورٍ ، رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، أَبِي الْأَبْيَضِ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنْ أَبِي الْأَبْيَضِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ بَيْضَاءُ مُحَلِّقَةٌ ثُمَّ آتِي عَشِيرَتِي فِي جَانِبِ الْمَدِينَةِ لَمْ يُصَلُّوا، فَأَقُولُ: مَا يُجْلِسُكُمْ صَلُّوا فَقَدْ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عصر کی نماز اس وقت پڑھتے تھے جب کہ سورج سفید اور واضح ہوتا تھا۔ پھر میں مدینہ کے کنارے میں اپنے گھر والوں کے پاس آتا تھا لیکن انہوں نے ابھی تک نماز نہیں پڑھی ہوتی تھی۔ میں ان سے کہتا کہ تمہیں کس چیز نے بٹھایا ہوا ہے؟ نماز پڑھو، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی نماز پڑھ لی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3331]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3331، ترقيم محمد عوامة 3317)
حديث رقم: 3318 مصنف ابن أبي شيبة
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَبْدَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ، قَالَ: كَتَبْتُ إِلَى عُمَرَ أَسْأَلُهُ عَنْ وَقْتِ الْعَصْرِ , فَكَتَبَ إِلَيَّ:" أَنْ صَلِّ الْعَصْرَ إِذَا كَانَتِ الشَّمْسُ بَيْنَ الشَّفَقَيْنِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن غنم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرکو عصر کی نماز کا وقت دریافت کرنے کے لئے خط لکھا تو انہوں نے مجھے جواب میں کہا کہ جب سورج دونوں شقوں کے درمیان ہو تو عصر کی نماز ادا کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3332]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3332، ترقيم محمد عوامة 3318)
حديث رقم: 3319 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ " يُصَلِّي الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ بَيْضَاءُ نَقِيَّةٌ يُعَجِّلُهَا مَرَّةً وَيُؤَخِّرُهَا أُخْرَى"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما عصر کی نماز اس وقت ادا کیا کرتے تھے جب کہ سورج سفید اور واضح ہوتا تھا، وہ کبھی اسے جلدی ادا کرتے اور کبھی تاخیر سے ادا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3333]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3333، ترقيم محمد عوامة 3319)
حديث رقم: 3320 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ خَيْثَمَةَ، قَالَ: " يُصَلِّي الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ بَيْضَاءُ حَيَّةٌ وَحَيَاتُهَا أَنْ تَجِدَ حَرَّهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ عصر کی نماز اس وقت ادا کی جائے گی جبکہ سورج سفید اور زندہ ہو اور سورج کی زندگی یہ ہے کہ تمہیں اس کی تپش محسوس ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3334]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3334، ترقيم محمد عوامة 3320)
حديث رقم: 3321 مصنف ابن أبي شيبة
مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ ، الْأَوْزَاعِيِّ ، أَبِي النَّجَاشِيِّ ، رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ أَبِي النَّجَاشِيِّ ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ، قَالَ:" كُنَّا نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ نَنْحَرُ الْجَزُورَ فَنَقْسِمُ عَشَرَةَ أَجْزَاءٍ ثُمَّ نَطْبُخُ وَنَأْكُلُ لَحْمًا نَضِيجًا قَبْلَ أَنْ نُصَلِّيَ الْمَغْرِبَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت رافع بن خدیج فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ عصر کی نماز ادا کرتے، پھر ہم مغرب کی نماز سے پہلے پہلے اونٹ ذبح کرکے اس کے دس حصے کرتے، پھر اسے پکاتے اور اس کا گوشت پکا کر کھالیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3335]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3335، ترقيم محمد عوامة 3321)
حديث رقم: 3322 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ أَبِي الْعَنْبَسِ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبِي , قُلْتُ: صَلَّيْتَ مَعَ عَلِيٍّ فَأَخْبِرْنِي كَيْفَ كَانَ يُصَلِّي الْعَصْرَ؟ فَقَالَ" كَانَ يُصَلِّي الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو العنبس کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے پوچھا کہ آپ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ نماز پڑھی ہے، مجھے بتائیے کہ وہ عصر کی نماز کیسے پڑھا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ عصر کی نماز اس وقت پڑھتے تھے جب کہ سورج بلند ہوتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3336]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3336، ترقيم محمد عوامة 3322)
حديث رقم: 3323 مصنف ابن أبي شيبة
أَبُو أُسَامَةَ ، هِشَامٍ ، أَبِيهِ ، الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَدِمَ رَجُلٌ عَلَى الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ وَهُوَ عَلَى الْكُوفَةِ فَرَآهُ يُؤَخِّرُ الْعَصْرَ، فَقَالَ لَهُ: " لِمَ تُؤَخِّرُ الْعَصْرَ؟" فَقَدْ كُنْتُ أُصَلِّيهَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ أَرْجِعُ إِلَى أَهْلِي إِلَى بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ہشام اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت مغیرہ بن شعبہ کے پاس کوفہ میں آیا اور اس نے دیکھا کہ وہ عصر کی نماز تاخیر سے پڑھتے ہیں۔ اس آدمی نے پوچھا کہ آپ عصر کی نماز تاخیر سے کیوں پڑھتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایسے ہی نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھ کر بنو عمرو بن عوف میں اپنے گھر آ جاتا تھا لیکن ابھی سورج بلند ہوتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3337]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3337، ترقيم محمد عوامة 3323)
حديث رقم: 3324 مصنف ابن أبي شيبة
شَبَابَةُ ، لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا شَبَابَةُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَنَسٍ ," أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ حَيَّةٌ فَيَذْهَبُ الذَّاهِبُ فَيَأْتِي الْعَوَالِيَ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عصر کی نماز پڑھتے تھے اور ابھی سورج بلند ہی ہوتا تھا۔ پھر کوئی جانے والا مدینہ کے کناروں میں پہنچ جاتا تھا اور سورج بلند ہی ہوتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3338]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3338، ترقيم محمد عوامة 3324)
حديث رقم: 3325 مصنف ابن أبي شيبة
أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، وُهَيْبٍ ، أَبِي وَاقِدٍ ، أَبِي أَرْوَى
حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ وُهَيْبٍ ، عَنْ أَبِي وَاقِدٍ ، عَنْ أَبِي أَرْوَى ، قَالَ:" كُنْتُ أُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَصْرَ ثُمَّ آتِي الشَّجَرَةَ يَعْنِي ذَا الْحُلَيْفَةِ قَبْلَ أَنْ تَغِيبَ الشَّمْسُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن ارویٰ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ عصر کی نماز پڑھا کرتا تھا پھر سورج غروب ہونے سے پہلے ذوالحلیفہ میں پہنچ جاتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3339]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3339، ترقيم محمد عوامة 3325)