☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كان يبرد بها ويقول: الحر من فيح جهنم
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الصلوات← من كان يبرد بها ويقول: الحر من فيح جهنم
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 9
Hadith No.: 3299 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَبْرِدُوا بِالصَّلَاةِ يَعْنِي الظُّهْرَ فَإِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ظہر کی نماز کو ٹھنڈا کرکے پڑھو کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کی پھونک ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3313]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3313، ترقيم محمد عوامة 3299)
Hadith No.: 3300 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَطَاءٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَبْرِدُوا بِالصَّلَاةِ فَإِنَّ حَرَّ الظَّهِيرَةِ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ظہر کی نماز کو ٹھنڈا کرکے پڑھو کیونکہ دوپہر کی گرمی جہنم کی پھونک ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3314]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3314، ترقيم محمد عوامة 3300)
Hadith No.: 3301 Musannaf Ibn Abi Shaibah
شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ ، شُعْبَةَ ، الْمُهَاجِرُ أَبُو الْحَسَنِ ، زَيْدَ بْنَ وَهْبٍ ، أَبِي ذَرٍّ
حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُهَاجِرُ أَبُو الْحَسَنِ ، قَالَ: سَمِعْتُ زَيْدَ بْنَ وَهْبٍ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسِيرٍ فَأَرَادَ بِلَالٌ أَنْ يُؤَذِّنَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَبْرِدْ" , ثُمَّ أَرَادَ أَنْ يُؤَذِّنَ، فَقَالَ: أَبْرِدْ حَتَّى رَأَيْنَا فَيْءَ التُّلُولِ ثُمَّ أَذَّنَ فَصَلَّى الظُّهْرَ ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ فَإِذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ فَأَبْرِدُوا بِالصَّلَاةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو ذر غفاری سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے، حضرت بلال نے اذان دینے کا ارادہ کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ ٹھنڈا ہونے دو۔ کچھ دیر بعد پھر انہوں نے اذان دینے کا ارادہ کیا تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر فرمایا ذرا ٹھنڈا ہونے دو۔ یہاں تک کہ ہمیں ٹیلوں کا سایہ نظر آنے لگا۔ پھر انہوں نے اذان دی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر کی نماز پڑھائی۔ پھر فرمایا کہ گرمی کی شدت جہنم کی پھونک ہے، جب گرمی زیادہ ہو تو نماز کو ٹھنڈا کرکے پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3315]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3315، ترقيم محمد عوامة 3301)
Hadith No.: 3302 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبِي مُوسَى
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مُوسَى عَنْ أَبِي مُوسَى أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " أَبْرِدُوا بِالصَّلاةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ فرمایا کرتے تھے کہ ظہر کی نماز کو ٹھنڈا کرکے پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3316]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3316، ترقيم محمد عوامة 3302)
Hadith No.: 3303 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ يَزِيدَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ، قَالَ: أَذَّنَ أَبُو مَحْذُورَةَ بِصَلَاةِ الظُّهْرِ بِمَكَّةَ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ :" أَصَوْتُكَ يَا أَبَا مَحْذَرَةَ الَّذِي سَمِعْتُ؟" قَالَ: نَعَمْ , ذَخَرْتُهُ لَكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ لِأُسْمِعَكَهُ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ:" يَا أَبَا مَحْذُورَةَ , إِنَّكَ بِأَرْضٍ شَدِيدَةِ الْحَرِّ فَأَبْرِدْ بِالصَّلَاةِ ثُمَّ أَبْرَدَ بِهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبدا لرحمن بن سابط فرماتے ہیں کہ حضرت ابو محذورہ نے مکہ میں ظہر کی اذان دی تو حضرت عمر نے ان سے فرمایا کہ اے ابو محذورہ! کیا میں نے ابھی تمہاری آواز سنی ہے۔ انہوں نے کہا جی ہاں، اے امیر المؤمنین! میں نے اپنی آواز اس لئے بلند کی تاکہ آپ سن لیں۔ حضرت عمرنے فرمایا کہ اے ابو محذورہ! تم ایک ایسی سرزمین میں ہو جہاں شدید گرمی پڑتی ہے، اس لئے ظہر کی نماز کو ٹھنڈا کرلیا کرو۔ اس کے بعد سے حضرت ابو محذورہ ظہر کو ٹھنڈا کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3317]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3317، ترقيم محمد عوامة 3303)
Hadith No.: 3304 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " الْحَرُّ أَوْ شِدَّةُ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ فَأَبْرِدُوا بِالظُّهْرِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ گرمی کی شدت جہنم کی پھونک ہے، ظہر کی نماز کو ٹھنڈا کرکے پڑھا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3318]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3318، ترقيم محمد عوامة 3304)
Hadith No.: 3305 Musannaf Ibn Abi Shaibah
مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَسَدِيُّ ، بَشِيرُ بْنُ سَلْمَانَ ، الْقَاسِمِ بْنِ صَفْوَانَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَسَدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا بَشِيرُ بْنُ سَلْمَانَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ صَفْوَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " أَبْرِدُوا بِصَلَاةِ الظُّهْرِ فَإِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت صفوان سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ظہر کی نماز کو ٹھنڈا کرکے پڑھا کرو کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کی پھونک ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3319]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3319، ترقيم محمد عوامة 3305)
Hadith No.: 3306 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ، عَنْ قَيْسٍ، قَالَ:" كَانَ يُقَالُ: أَبْرِدُوا بِالظُّهْرِ فَإِنَّ أَبْوَابَ جَهَنَّمَ تُفْتَحُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قیس فرماتے ہیں کہ ظہر کو ٹھنڈا کرکے پڑھو کیونکہ اس وقت جہنم کے دروازے کھولے جاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3320]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3320، ترقيم محمد عوامة 3306)
Hadith No.: 3307 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ مُنْذِرٍ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ : " أَبْرِدُوا بِالظُّهْرِ فَإِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ ظہر کو ٹھنڈا کرکے پڑھو کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کی پھونک ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3321]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3321، ترقيم محمد عوامة 3307)