☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات فجر کو اندھیرے میں پڑھا کرتے تھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← جو حضرات فجر کو اندھیرے میں پڑھا کرتے تھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 3252 مصنف ابن ابی شیبہ
سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كُنَّ نِسَاءُ الْمُؤْمِنَاتِ يُصَلِّينَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الصُّبْحِ ثُمَّ يَرْجِعْنَ إِلَى أَهْلِهِنَّ فَلَا يَعْرِفُهُنَّ أَحَدٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ مسلمان عورتیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ فجر کی نماز ادا کیا کرتی تھیں، پھر اپنے گھروں کو لوٹتیں تو اتنا اندھیرا ہوتا کہ انہیں کوئی پہچان نہیں سکتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3266]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3266، ترقيم محمد عوامة 3252)
حدیث نمبر: 3253 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ إِدْرِيسَ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الْفَجْرَ ثُمَّ يَخْرُجْنَ نِسَاءُ الْمُؤْمِنِينَ مُتَلَفِّعَاتٍ فِي مُرُوطِهِنَّ مَا يُعْرَفْنَ مِنَ الْغَلَسِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فجر کی نماز پڑھتے، پھر مسلمانوں کی بیویاں اپنی چادروں میں لپٹی مسجد سے باہر نکلتی تھیں تو اندھیرے کی وجہ سے انہیں کوئی پہچان نہیں سکتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3267]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3267، ترقيم محمد عوامة 3253)
حدیث نمبر: 3254 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: أَخْبَرَنِي الْمُهَاجِرُ، قَالَ: قَرَأْتُ كِتَابَ عُمَرَ إِلَى أَبِي مُوسَى فِيهِ مَوَاقِيتُ الصَّلَاةِ فَلَمَّا انْتَهَى إِلَى الْفَجْرِ أَوْ قَالَ: إِلَى الْغَدَاةِ، قَالَ:" قُمْ فِيهَا بِسَوَادٍ أَوْ بِغَلَسٍ وَأَطِلِ الْقِرَاءَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مہاجر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کا وہ خط دیکھا ہے جو انہوں نے حضرت ابو موسیٰ کو لکھا تھا اور اس میں نمازوں کے اوقات کا تذکرہ کیا تھا۔ جب فجر کی نماز کا موقع آیا تو اس میں لکھا تھا کہ اسے اندھیرے میں پڑھو اور قراءت کو لمبا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3268]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3268، ترقيم محمد عوامة 3254)
حدیث نمبر: 3255 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَنْصُورُ بْنُ حَيَّانَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ مَيْمُونٍ الْأَوْدِيَّ، يَقُولُ:" إِنْ كُنْتُ لَأُصَلِّي خَلْفَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ الْفَجْرَ وَلَوْ أَنَّ ابْنِي مِنِّي ثَلَاثَةَ أَذْرُعٍ مَا عَرَفْتُهُ حَتَّى يَتَكَلَّمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن میمون اودی کہتے ہیں کہ میں حضرت عمر بن خطاب کے پیچھے فجر کی نماز پڑھا کرتا تھا۔ ا س وقت اتنا اندھیرا ہوتا تھا کہ اگر میرا بیٹا مجھ سے تین گز کے فاصلے پر بھی ہوتا تو میں اس کی آواز سنے بغیر اسے پہچان نہ سکتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3269]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3269، ترقيم محمد عوامة 3255)
حدیث نمبر: 3256 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ حَيَّانَ، قَالَ: كَتَبَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ إِلَى عَبْدِ الْحَمِيدِ:" أَنْ غَلِّسْ بِالْفَجْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت منصور بن حیان کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدا لعزیز نے عبد الحمید کو خط لکھا کہ فجر کی نماز اندھیرے میں پڑھا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3270]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3270، ترقيم محمد عوامة 3256)
حدیث نمبر: 3257 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ أَبِي سَلْمَانَ، قَالَ: " خَدَمْتُ الرَّكْبَ فِي زَمَانِ عُثْمَانَ فَكَانَ النَّاسُ يُغَلِّسُونَ بِالْفَجْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سلمان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان کے زمانے میں ایک لشکر کی خدمت کی ہے، وہ فجر کی نماز اندھیرے میں پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3271]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3271، ترقيم محمد عوامة 3257)
حدیث نمبر: 3258 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا مُوسَى
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِيهِ،" أَنَّ أَبَا مُوسَى صَلَّى الْفَجْرَ بِسَوَادٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شہاب کہتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ فجر کی نماز اندھیرے میں پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3272]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3272، ترقيم محمد عوامة 3258)
حدیث نمبر: 3259 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ الزُّبَيْرِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ نَافِعِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ أَنَّهُ" صَلَّى مَعَ ابْنِ الزُّبَيْرِ فَكَانَ يُغَلِّسُ بِالْفَجْرِ فَيَنْصَرِفُ وَلَا يَعْرِفُ بَعْضُنَا بَعْضًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن دینار کہتے ہیں کہ انہوں نے حضرت عبدا للہ بن زبیر کے ساتھ نماز پڑھی ہے، وہ فجر کی نماز کو اتنے اندھیرے میں پڑھا کرتے تھے کہ نماز سے فارغ ہونے کے بعد ہم ایک دوسرے کو پہچانتے نہیں تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3273]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3273، ترقيم محمد عوامة 3259)
حدیث نمبر: 3260 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَفَّانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِيَاسٍ الْحَنَفِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" كُنَّا نُصَلِّي مَعَ عُثْمَانَ الْفَجْرَ فَنَنْصَرِفُ وَمَا يَعْرِفُ بَعْضُنَا وُجُوهَ بَعْضٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ایاس حنفی کہتے ہیں کہ ہم حضرت عثمان کے ساتھ فجر کی نماز پڑھا کرتے تھے، جب ہم نماز سے فارغ ہوتے تو اتنا اندھیرا ہوتا کہ ہم ایک دوسرے کے چہرے کا پہچان نہیں سکتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3274]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3274، ترقيم محمد عوامة 3260)