☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ایک ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کا حکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← ایک ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 36
صفحہ 2 از 2
حدیث نمبر: 3199 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ , أَنَّ عَلِيًّا ، قَالَ: " لَا بَأْسَ بِالصَّلَاةِ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ أَوْ صَلَّى فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک کپڑے میں نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3212]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3212، ترقيم محمد عوامة 3199)
حدیث نمبر: 3200 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ فِي الرَّجُلِ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ، قَالَ:" حَسَنٌ إِذَا خَالَفَ بَيْنَ طَرَفَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے کہ ایک کپڑے میں نماز پڑھنے والا شخص اگر اس کے کناروں کو الگ الگ کرلے تو یہ اچھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3213]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3213، ترقيم محمد عوامة 3200)
حدیث نمبر: 3201 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سُفْيَانُ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُتَوَشِّحًا بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک کپڑے میں اس طرح نماز پڑھی کہ آپ نے کپڑے کو اپنے دائیں بغل کے نیچے سے نکالا اور بائیں کندھے کے اوپر ڈال لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3214]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3214، ترقيم محمد عوامة 3201)
حدیث نمبر: 3202 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ صَمْعَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " لَا بَأْسَ بِالصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک کپڑے میں نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3215]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3215، ترقيم محمد عوامة 3202)
حدیث نمبر: 3203 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ يَتَّزِرُ بِبَعْضِهِ وَيَرْتَدِي بِبَعْضِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرمایا کرتے تھے کہ آدمی ایک کپڑے میں نماز پڑھ سکتا ہے، کچھ حصہ کو بطور ازار کے استعمال کرے اور کچھ حصے کو بطور چادر کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3216]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3216، ترقيم محمد عوامة 3203)
حدیث نمبر: 3204 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ، عَنْ يَزِيدَ مَوْلَى سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ، قَالَ:" كَانَ سَلَمَةُ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یزید کہتے ہیں کہ حضرت سلمہ بن اکوع ایک کپڑے میں نماز پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3217]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3217، ترقيم محمد عوامة 3204)
حدیث نمبر: 3205 مصنف ابن ابی شیبہ
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ ، يَعْلَى بْنُ الْحَارِثِ الْمُحَارِبِيُّ ، غَيْلَانَ بْنَ جَامِعٍ ، إِيَاسُ بْنُ سَلَمَةَ ، ابْنٍ لِعَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ، أَبِي
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ ، قَالَ: ثَنَا يَعْلَى بْنُ الْحَارِثِ الْمُحَارِبِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ غَيْلَانَ بْنَ جَامِعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِيَاسُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنِ ابْنٍ لِعَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ، قَالَ: قَالَ لِي أَبِي : " أَمَّنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُتَوَشِّحًا بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک کپڑے میں اس طرح ہمیں نماز پڑھائی کہ آپ نے کپڑے کو اپنے دائیں بغل کے نیچے سے نکالا اور بائیں کندھے کے اوپر ڈال لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3218]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3218، ترقيم محمد عوامة 3205)
حدیث نمبر: 3206 مصنف ابن ابی شیبہ
مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَمْرُو بْنُ كَثِيرٍ ، ابْنُ كَيْسَانَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ كَثِيرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ كَيْسَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُتَلَبِّبًا بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت کیسان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں ظہر اور عصر کی نماز اس طرح پڑھائی کہ آپ نے ایک کپڑا لپیٹا ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3219]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3219، ترقيم محمد عوامة 3206)
حدیث نمبر: 3207 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ:" اخْتَلَفَ أُبَيّ بْنُ كَعْبٍ وَابْنُ مَسْعُودٍ فِي الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ، فَقَالَ أُبَيٌّ: ثَوْبٌ، وَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: ثَوْبَانِ فَخَرَجَ عَلَيْهِمَا عُمَرُ فَلَامَهُمَا، وَقَالَ: إِنَّهُ لَيَسُوءُنِي أَنْ يَخْتَلِفَ اثْنَانِ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الشَّيْءِ الْوَاحِدِ فَعَنْ أَيِّ فُتْيَاكُمَا صَدَّرَ النَّاسُ؟ أَمَّا ابْنُ مَسْعُودٍ فَلَمْ يَأْلُ وَالْقَوْلُ مَا قَالَ أُبَيٌّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ حضرت ابی بن کعب اور حضرت ابن مسعود کا ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کے بارے میں اختلاف ہوگیا، حضرت ابی فرماتے تھے کہ ایک کپڑا کافی ہے۔ حضرت ابن مسعود فرماتے تھے کہ دو کپڑے ضروری ہیں۔ حضرت عمر ان کے پاس تشریف لائے اور ان دونوں حضرات کو ڈانٹا اور فرمایا کہ مجھے یہ بات بہت گراں گذرتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کسی ایک چیز کے بارے میں ا ختلاف کریں۔ اس صورت میں تم دونوں میں سے کس کے فتویٰ پر لو گ عمل کریں گے۔ باقی رہی بات تو ابن مسعود نماز میں کمی سے بچنا چاہتے ہیں اور اس کے کمال کو حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں البتہ میرے نزدیک حضرت ابی کی بات زیادہ راجح ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3220]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3220، ترقيم محمد عوامة 3207)
حدیث نمبر: 3208 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " يُصَلِّي فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ مُتَوَشِّحًا بِهِ"،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ایک کپڑے میں اس طرح نماز پڑھی کہ آپ نے کپڑے کو اپنے دائیں بغل کے نیچے سے نکالا اور بائیں کندھے کے اوپر ڈال لیا۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک کپڑے میں نماز پڑھنے میں کچھ حرج نہیں بشرطیکہ اسے جسم پر لپیٹ کر ایک ہاتھ باہر نکال لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3221]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3221، ترقيم محمد عوامة 3208)
حدیث نمبر: 3209 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ الزُّبَيْدِيِّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى الْأُمَوِيُّ، قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَعُرْوَةُ بْنُ أَبِي قَيْسٍ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ الزُّبَيْدِيِّ , وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ صَلَّى فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ قَدْ خَالَفَ بَيْنَ طَرَفَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ اموی کہتے ہیں میں اور عزرہ بن ابی قیس حضرت عبدا للہ بن حارث بن جزء زبیدی (جو کہ صحابی ہیں) کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے وضو کیا اور ایک کپڑے میں اس طرح نماز پڑھی کہ اس کے دونوں کناروں کو الگ الگ رکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3223]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3223، ترقيم محمد عوامة 3209)
حدیث نمبر: 3210 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، هِشَامٍ ، أَبِيهِ ، عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ ، قَالَ:" رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي بَيْتِ أُمِّ سَلَمَةَ فِي ثَوْبٍ وَاضِعًا طَرَفَيْهِ عَلَى عَاتِقَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن ابی سلمہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حضرت ام سلمہ کے کمرے میں ایک کپڑے میں نماز پڑھتے دیکھا ہے، آپ نے کپڑے کے دونوں کناروں کو اپنے کندھوں پر رکھا ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3224]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3224، ترقيم محمد عوامة 3210)
حدیث نمبر: 3211 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ غَزْوَانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " رَأَيْتُ سَبْعِينَ مِنْ أَهْلِ الصُّفَّةِ يُصَلُّونَ فِي ثَوْبٍ ثَوْبٍ فَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ رُكْبَتَيْهِ وَمِنْهُمْ مَنْ هُوَ أَسْفَلَ مِنْ ذَلِكَ فَإِذَا رَكَعَ قَبَضَ عَلَيْهِ مَخَافَةَ أَنْ تَبْدُوَ عَوْرَتُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ میں نے ستر اہل صفہ کو دیکھا ہے کہ وہ ایک کپڑے میں نماز پڑھا کرتے تھے۔ ان میں سے بعض کا کپڑا گھٹنوں تک اور بعض کا گھٹنوں سے نیچے ہوتا تھا۔ جب وہ رکوع کرتے تو کپڑے کو پکڑ لیتے تھے تاکہ ستر ظاہر نہ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3225]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3225، ترقيم محمد عوامة 3211)
حدیث نمبر: 3212 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ الثَّقَفِيِّ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ مُحَمَّدِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ : " إِذَا صَلَّى الرَّجُلُ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ فَلْيَتَوَشَّحْ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب آدمی ایک کپڑے میں نماز پڑھے تو کپڑے کو دائیں بغل کے نیچے سے نکال کر بائیں کندھے کے اوپر ڈال لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3226]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3226، ترقيم محمد عوامة 3212)
حدیث نمبر: 3213 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، قَالَ: " أَمَّنَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُتَوَشِّحًا بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں ایک کپڑے میں اس طرح نماز پڑھائی کہ آپ نے کپڑے کو دائیں بغل کے نیچے سے نکال کر بائیں کندھے کے اوپر ڈال لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3227]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3227، ترقيم محمد عوامة 3213)
حدیث نمبر: 3214 مصنف ابن ابی شیبہ
مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الْأَسْلَمِيُّ ، الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ ، حَبِيبٍ ، أَسْمَاءَ بِنْتَ أَبِي بَكْرٍ ، أَبِي
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الْأَسْلَمِيُّ ، قَالَ: أنا الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ ، عَنْ حَبِيبٍ مَوْلَى عُرْوَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَسْمَاءَ بِنْتَ أَبِي بَكْرٍ ، تَقُولُ:" رَأَيْتُ أَبِي يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ فَقُلْتُ يَا أَبَهْ أَتُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ وَثِيَابُكَ مَوْضُوعَةٌ، فَقَالَ: يَا بُنَيَّةُ , إِنَّ آخِرَ صَلَاةٍ صَلَّاهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَلْفِي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماء بنت ابی بکر فرماتی ہیں کہ میں نے اپنے والد کو ایک کپڑے میں نماز پڑھتے دیکھا تو عرض کیا ابا جان! آپ ایک کپڑے میں نماز پڑھتے ہیں حالانکہ آپ کے بہت سے کپڑے پڑے ہیں؟ حضرت ابو ب کرنے فرمایا کہ بیٹی! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو آخری نماز میرے پیچھے پڑھی تھی وہ بھی ایک کپڑے میں پڑھی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3228]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3228، ترقيم محمد عوامة 3214)