☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يسبق ببعض الصلاة من قال: لا (يقضي) حتى ينحرف الإمام
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الصلوات← في الرجل يسبق ببعض الصلاة من قال: لا (يقضي) حتى ينحرف الإمام
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 5
Hadith No.: 3138 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَالزُّبَيْرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنِ الرَّيَّانِ الرَّاسِبِيِّ، عَنْ أَشْيَاخِ بَنِي رَاسِبٍ، أَنَّ طَلْحَةَ , وَالزُّبَيْرَ صليا في بعض مساجدهم ولم يكن الإِمام ثم , فقلنا لهما ليتقدم أحدكما فإِنكما من صحابة رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَبَيَا وَقَالَا: أَيْنَ الْإِمَامُ؟ أَيْنَ الْإِمَامُ؟ فَجَاءَ الْإِمَامُ فَصَلَّى بِهِمْ , قَالَا: كُلُّ صَلَاتِكُمْ كَانَتْ مُقَارِبَةً إِلَّا شَيْئًا رَأَيْنَاهُ تَصْنَعُونَهُ لَيْسَ بِحَسَنٍ فِي صَلَاتِكُمْ، فَقُلْنَا: مَا هُوَ؟ قَالَا: " إِذَا سَلَّمَ الْإِمَامُ فَلَا يَقُومَنَّ رَجُلٌ مِنْ خَلْفِهِ حَتَّى يَنْفَتِلَ الْإِمَامُ بِوَجْهِهِ أَوْ يَنْهَضَ مِنْ مَكَانٍ"
Translation: اردو ترجمہ
بنو راسب کے کچھ بزرگ فرماتے ہیں کہ حضرت طلحہ اور حضرت زبیر نے ہماری ایک مسجد میں نماز ادا کی، وہاں کوئی امام نہ تھا تو ہم نے ان سے کہا کہ آپ میں ایک آگے بڑھ کے نماز پڑھائے کیونکہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ میں سے ہیں۔ ان دونوں حضرات نے امامت سے انکار کیا اور فرمایا کہ امام کہاں ہے؟ امام کہاں ہے؟ اتنے میں امام آگیا اور اس نے لوگوں کو نماز پڑھائی۔ جب نماز سے فارغ ہوئے تو ان دونوں حضرات نے فرمایا کہ تمہاری نماز کا ہر عمل ٹھیک ہے لیکن ایک چیز ایسی ہے جو اچھی نہیں۔ ہم نے پوچھا کہ وہ کیا ہے؟ فرمایا کہ جب امام سلام پھیر لے تو مقتدی اس وقت تک کھڑا نہ ہو جب تک امام اپنا رخ نہ بدل لے یا اپنی جگہ سے اٹھ نہ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3151]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3151، ترقيم محمد عوامة 3138)
Hadith No.: 3139 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ , وَمُغِيرَةَ , عَنْ إِبْرَاهِيمَ أَنَّهُمَا قَالَا: " لَا يَقْضِي حَتَّى يَنْحَرِفَ الْإِمَامُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ اور حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ نمازی اپنی نماز اس وقت تک پوری نہ کرے جب تک امام اپنا رخ نہ پھیر لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3152]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3152، ترقيم محمد عوامة 3139)
Hadith No.: 3140 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَنْصُورٌ، وَخَالِدٌ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ، قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ: أُسْبَقُ بِبَعْضِ الصَّلَاةِ فَيُسَلِّمُ الْإِمَامُ فَأَقُومُ فَأَقْضِي مَا سُبِقْتُ بِهِ أَوْ أَنْتَظِرُ أَنْ يَنْحَرِفَ؟ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ :" كَانَ الْإِمَامُ إِذَا سَلَّمَ قَامَ" , وَقَالَ خَالِدٌ:" كَانَ الْإِمَامُ إِذَا سَلَّمَ انْكَفَأَ كَانَ الِانْكِفَاءُ مَعَ التَّسْلِيمِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس بن سیرین کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے عرض کیا کہ بعض اوقات جماعت سے میری کچھ نماز رہ جاتی ہے، اس صورت میں جب امام سلام پھیر دے تو کیا میں کھڑے ہوکر چھوٹ جانے والی نماز پوری کرلوں یا امام کے رخ بدلنے کا انتظار کروں؟ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ جب امام سلام پھیر دے تو کھڑے ہو کر نماز پوری کرلو۔ حضرت خالد فرماتے ہیں کہ امام جونہی سلام پھیرتا فوراً رخ بھی بدل لیتا تھا۔ گویا سلام پھیرنا اور رخ بدلنا متصل ہوا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3153]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3153، ترقيم محمد عوامة 3140)
Hadith No.: 3141 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ فِي رَجُلٍ سُبِقَ بِرَكْعَةٍ أَوْ رَكْعَتَيْنِ، قَالَ:" لَا يَقُومُ إِذَا سَلَّمَ الْإِمَامُ حَتَّى يَنْحَرِفَ أَوْ يَقُومَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مکحول سے ایسے شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جس کی ایک یا دو رکعات رہ گئی ہوں تو آپ نے فرمایا کہ وہ اس وقت تک کھڑا نہ ہو جب تک امام سلام پھیرنے کے بعد رخ نہ پھیر لے یا کھڑا نہ ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3154]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3154، ترقيم محمد عوامة 3141)
Hadith No.: 3142 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الْإِمَامِ إِذَا سَلَّمَ ثُمَّ لَا يَنْحَرِفُ، قَالَ:" دَعْهُ حَتَّى يَفْرُغَ مِنْ بِدْعَتِهِ وَكَانَ يَكْرَهُ أَنْ يَقُومَ فَيَقْضِيَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی سے سوال کیا گیا کہ اگر امام سلام پھیرنے کے بعد رخ ہی نہ پھیرے تو کیا کیا جائے؟ فرمایا کہ اس کا انتظار کرو جب تک وہ بدعت سے فارغ ہوجائے۔ حضرت شعبی اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ امام کے رخ پھیرے بغیر آدمی اٹھ کر نمازادا کرنے لگے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3155]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3155، ترقيم محمد عوامة 3142)