☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما (ذا) يقول الرجل إذا انصرف؟
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الصلوات← ما (ذا) يقول الرجل إذا انصرف؟
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 13
Hadith No.: 3112 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، الْأَعْمَشُ ، عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، شَيْخٌ ، صِلَةَ بْنِ زُفَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي شَيْخٌ ، عَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ، يَقُولُ فِي دُبُرِ الصَّلَاةِ:" اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ" , ثُمَّ صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو فَسَمِعْتُهُ يَقُولُهُنَّ، قَالَ: فَقُلْتُ لَهُ: إِنِّي سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ، يَقُولُ: مثل الَّذِي تَقُولُ: فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو:" إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُهُنَّ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت صلہ بن زفر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نماز کے بعد یہ کلمات کہا کرتے تھے: اے اللہ! تو سلام ہے، تجھی سے سلامتی ملتی ہے، تو بابرکت ہے اور جلال و اکرام والا ہے۔ پھر میں نے حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی انہوں نے بھی یہی کلمات کہے۔ میں نے ان سے کہا کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو بھی یہی کلمات کہتے ہوئے سنا تھا۔ اس پر حضرت عبداللہ بن عمرو نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کلمات کو کہا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3124]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3124، ترقيم محمد عوامة 3112)
Hadith No.: 3113 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، الْمُسَيِّبِ بْنِ رَافِعٍ ، وَرَّادٍ ، الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ وَرَّادٍ مَوْلَى الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، قَالَ: كَتَبَ مُعَاوِيَةُ إِلَى الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَيُّ شَيْءٍ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا سَلَّمَ مِنَ الصَّلَاةِ؟ قَالَ: فَأَمْلَاهَا عَلَيَّ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ فَكَتَبَ بِهَا إِلَى مُعَاوِيَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ إِذَا سَلَّمَ:" لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ , اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ورّاد کہتے ہیں کہ حضرت معاویہ نے حضرت مغیرہ بن شعبہ کو خط لکھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کا سلام پھیرنے کے بعدکون سے کلمات کہا کرتے تھے؟ حضرت مغیرہ نے مجھے وہ کلمات لکھوائے اور حضرت معاویہ کو بھجوادیا۔ اس خط میں انہوں نے یہ لکھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سلام پھیرنے کے بعد یہ کلمات کہا کرتے تھے۔: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ بادشاہت اسی کے لئے ہے اور سب تعریفیں بھی اسی کے لئے ہیں۔ وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اے اللہ! جو چیز تو عطا کرے اس سے کوئی روک نہیں سکتا اور جس چیز سے تو روک دے اسے کوئی عطا نہیں کرسکتا۔ کسی آدمی کا مال و سرمایہ اور اولاد تیرے مقابلے میں اسے کوئی فائدہ نہیں دے سکتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3125]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3125، ترقيم محمد عوامة 3113)
Hadith No.: 3114 Musannaf Ibn Abi Shaibah
هُشَيْمٌ ، أَبِي هَارُونَ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ أَبِي هَارُونَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيْرَ مَرَّةٍ، يَقُولُ فِي آخِرِ صَلَاتِهِ عِنْدَ انْصِرَافِهِ:" سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام پھیرنے کے بعد کئی مرتبہ یہ کہتے سنا ہے: تمہارا رب پاک ہے جو کہ عزت والا اور کافروں کے شرک سے پاک ہے اور تمام رسولوں پر سلامتی ہو اور تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3126]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3126، ترقيم محمد عوامة 3114)
Hadith No.: 3115 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حُصَيْنٌ، عَنْ أَبِي الْيَقْظَانِ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ يَزِيدَ الثَّعْلَبِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ إِذَا فَرَغَ مِنَ الصَّلَاةِ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ مُوجِبَاتِ رَحْمَتِكَ وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِكَ , وَأَسْأَلُكَ الْغَنِيمَةَ مِنْ كُلِّ بِرٍّ وَالسَّلَامَةَ مِنْ كُلِّ إِثْمٍ , اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْفَوْزَ بِالْجَنَّةِ وَالْجَوَازَ مِنَ النَّارِ اللَّهُمَّ لَا تَدَعْ لَنَا ذَنْبًا إِلَّا غَفَرْتَهُ وَلَا هَمًّا إِلَّا فَرَّجْتَهُ وَلَا حَاجَةً إِلَّا قَضَيْتَهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حصین بن یزید ثعلبی کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نماز سے فارغ ہونے کے بعد یہ کلمات کہا کرتے تھے: اے اللہ! میں تجھ سے ان اعمال کا سوال کرتا ہوں جو تیری رحمت کو واجب کرنے والے ہیں، میں تجھ سے تیری مغفرت کے اسباب کا سوال کرتا ہوں، میں تجھ سے ہرنی کی کی توفیق اور ہر گناہ سے سلامتی کا سوال کرتا ہوں، اے اللہ! میں تجھ سے جنت کی کامیابی اور جہنم سے پناہ مانگتا ہوں۔ اے اللہ! میرے ہر گناہ کو دور کردے اور میری ہر پریشانی کو دور کرے اور میری ہر ضرورت کو پورا کردے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3127]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3127، ترقيم محمد عوامة 3115)
Hadith No.: 3116 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَبْدِ السَّلَامِ بْنِ شَدَّادٍ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ غَزْوَانَ بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلِيٍّ أَنَّهُ قَالَ حِينَ سَلَّمَ:" لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَلَا نَعْبُدُ إِلَّا اللَّهَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جریر فرماتے ہیں کہ حضرت علیجب سلام پھیرتے تو یہ کہا کرتے تھے: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، ہم اس کے سوا کسی کی عبادت نہیں کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3128]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3128، ترقيم محمد عوامة 3116)
Hadith No.: 3117 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَاصِمٍ ، عَوْسَجَةَ ، ابْنِ أَبِي الْهُذَيْلِ ، عَبْدِ اللَّهِ ، عَاصِمٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ عَوْسَجَةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي الْهُذَيْلِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، وَعَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ , عَنْ عَائِشَةَ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ إِذَا سَلَّمَ: " اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ" إِلَّا أَنَّ فِي حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ" وَإِلَيْكَ السَّلَامُ تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سلام پھیرنے کے بعد یہ کلمات کہا کرتے تھے: اے اللہ! تو سلام ہے اور تجھی سے سلامتی ملتی ہے۔ حضرت عبدا للہ کی روایت میں یہ اضافہ ہے: تجھی سے سلامتی ملتی ہے اور اے جلال و اکرام کے مالک تو بابرکت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3129]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3129، ترقيم محمد عوامة 3117)
Hadith No.: 3118 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، قَالَ: كَانَ إِبْرَاهِيمُ إِذَا سَلَّمَ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ وَهُوَ يَقُولُ:" لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم جب سلام پھیرلیتے تو ہماری طرف رخ پھیر کر یہ کہا کرتے تھے: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3130]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3130، ترقيم محمد عوامة 3118)
Hadith No.: 3119 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ، قَالَ: مَرَرْتُ أَنَا وَعُبَيْدَةُ فِي الْمَسْجِدِ وَمُصْعَبٌ يُصَلِّي بِالنَّاسِ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ:" لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ" يَرْفَعُ بِهَا صَوْتَهُ، فَقَالَ عُبَيْدَةُ:" قَاتَلَهُ اللَّهُ نَعَّارٌ بِالْبِدَعِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو البختری کہتے ہیں کہ میں اور حضرت عبیدہ مسجد میں سے گذرے تو حضرت مصعب لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے، جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو انہوں نے بلند آواز سے کہا: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اللہ سب سے بڑا ہے۔ یہ سن کر حضرت عبیدہ نے کہا کہ اللہ انہیں تباہ کرے یہ تو علی رضی اللہ عنہالاعلان بدعت پر عمل کرنے والے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3131]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3131، ترقيم محمد عوامة 3119)
Hadith No.: 3120 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي الْهُذَيْلِ، قَالَ: كَانُوا يَقُولُونَ إِذَا انْصَرَفُوا مِنَ الصَّلَاةِ:" اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی ہذیل کہتے ہیں کہ اسلاف جب نماز سے فارغ ہوتے تو یہ کلمات کہا کرتے تھے: اے اللہ! تو سلام ہے، تجھی سے سلامتی ملتی ہے، تو بابرکت ہے اور جلال و اکرام والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3132]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3132، ترقيم محمد عوامة 3120)
Hadith No.: 3121 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ: ذَكَرْتُ لِلْقَاسِمِ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ ذَكَرَ لِي أَنَّ النَّاسَ كَانُوا " إِذَا سَلَّمَ الْإِمَامُ مِنْ صَلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ كَبَّرُوا ثَلَاثَ تَكْبِيرَاتٍ أَوْ تَهْلِيلَاتٍ"، فَقَالَ الْقَاسِمُ: وَاللَّهِ إِنْ كَانَ ابْنُ الزُّبَيْرِ لَيَصْنَعُ ذَلِكَ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن سعید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم سے ذکر کیا کہ یمن کے ایک آدمی نے مجھے بتایا ہے کہ جب امام سلام پھیر لیتا ہے تو لوگ تین مرتبہ اللہ اکبر یا لاالہ الا اللہ کہتے ہیں۔ اس پر حضرت قاسم نے فرمایا کہ خدا کی قسم! حضرت ابن زبیر بھی یونہی کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3133]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3133، ترقيم محمد عوامة 3121)
Hadith No.: 3122 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، قَالَ: سُئِلَ إِبْرَاهِيمُ عَنِ الْإِمَامِ إِذَا سَلَّمَ، فَيَقُولُ:" صَلَّى اللَّهُ عَلَى مُحَمَّدٍ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ"، فَقَالَ:" مَا كَانَ مَنْ قَبْلَهُمْ يَصْنَعُ هَذَا".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے سوال کیا گیا کہ اگر امام سلام پھیرنے کے بعد صَلَّی اللَّہُ عَلَی مُحَمَّدٍ یا وَلاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ کہے تو اس کا کیا حکم ہے؟ آپ نے فرمایا کہ اسلاف تو یوں نہ کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3134]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3134، ترقيم محمد عوامة 3122)
Hadith No.: 3123 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ، قَالَ:" هَذِهِ بِدْعَةٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو البختری فرماتے ہیں کہ یہ بدعت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3135]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3135، ترقيم محمد عوامة 3123)
Hadith No.: 3124 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكُ بْنُ زِيَادٍ الْأَشْجَعِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ، يَقُولُ: " مِنْ تَمَامِ الصَّلَاةِ أَنْ تَقُولَ إِذَا فَرَغْتَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ , وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبد العزیز فرماتے ہیں کہ نماز کا کمال یہ ہے کہ تم نماز سے فارغ ہونے کے بعد تین مرتبہ یہ کلمات کہو: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔ بادشاہت بھی اسی کے لئے ہے اور تعریف بھی اسی کے لئے ہے۔ اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3136]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3136، ترقيم محمد عوامة 3124)