☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما يقال بعد التشهد مما رخص فيه
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الصلوات← ما يقال بعد التشهد مما رخص فيه
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 10
حديث رقم: 3041 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ زِيَادِ بْنِ فَيَّاضٍ، قَالَ: سَمِعْتُ مُصْعَبَ بْنَ سَعْدٍ يُحَدِّثُ عَنْ سَعْدٍ أَنَّهُ:" كَانَ إِذَا تَشَهَّدَ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ مِلْءَ السَّمَوَاتِ وَمِلْءَ الْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُنَّ وَمَا تَحْتَ الثَّرَى وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ السَّمَوَاتِ وَمِلْءَ الْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُنَّ وَمَا تَحْتَ الثَّرَى وَاللَّهُ أَكْبَرُ مِلْءَ السَّمَوَاتِ وَمِلْءَ الْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُنَّ وَمَا تَحْتَ الثَّرَى، قَالَ شُعْبَةُ: لَا أَدْرِي اللَّهُ أَكْبَرُ قَبْلُ أَوِ الْحَمْدُ لِلَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ حَمْدًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنَ الْخَيْرِ كُلِّهِ ثُمَّ يُسَلِّمُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مصعب بن سعد فرماتے ہیں کہ حضرت سعدجب تشہد پڑھ لیتے تو یہ کلمات کہتے: میں اللہ کی پاکی بیان کرتاہوں زمین و آسمان بھرنے کے برابر اور ان دونوں کے درمیان جو کچھ ہے وہ بھرنے کے برابر اور تحت الثری بھرنے کے برابر، تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں زمین و آسمان بھرنے کے برابر اور ان دونوں کے درمیان جو کچھ ہے وہ بھرنے کے برابر اور تحت الثری بھرنے کے برابر، اللہ سب سے بڑا ہے زمین و آسمان بھرنے کے برابر اور ان دونوں کے درمیان جو کچھ ہے وہ بھرنے کے برابر اور تحت الثری بھرنے کے برابر (حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ اللہ اکبر پہلے کہا یا الحمد للہ پہلے کہا) اور تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں ایسی تعریفیں جو پاکیزہ ہوں اور بابرکت ہوں۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لئے بادشاہت ہے اور اسی کے لئے سب تعریفیں ہیں۔ اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اے اللہ میں تجھ سے ساری خیروں کا سوال کرتا ہوں۔ یہ دعا مانگنے کے بعد وہ سلام پھیرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3053]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3053، ترقيم محمد عوامة 3041)
حديث رقم: 3042 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يُعَلِّمُنَا التَّشَهُّدَ فِي الصَّلَاةِ ثُمَّ يَقُولُ: " إِذَا فَرَغَ أَحَدُكُمْ مِنَ التَّشَهُّدِ فِي الصَّلَاةِ، فَلْيَقُلْ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنَ الْخَيْرِ كُلِّهِ مَا عَلِمْتُ مِنْهُ وَمَا لَمْ أَعْلَمْ , وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّرِّ كُلِّهِ مَا عَلِمْتُ مِنْهُ وَمَا لَمْ أَعْلَمْ , اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا سَأَلَكَ مِنْهُ عِبَادُكَ الصَّالِحُونَ , وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا عَاذَ مِنْهُ عِبَادُكَ الصَّالِحُونَ , رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ , رَبَّنَا إِنَّا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيِّئَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ , وَآتِنَا مَا وَعَدْتنَا عَلَى رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمیر بن سعید کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہ میں نماز میں تشہد سکھاتے پھر فرماتے کہ جب تم میں سے کوئی تشہد سے فارغ ہوجائے تو یہ کلمات کہے: اے اللہ! مجھے وہ خیریں بھی عطا فرما جو میں جانتا ہوں اور وہ خیریں بھی عطا فرما جو میں نہیں جانتا، میں ان شرور سے حفاظت چاہتا ہوں جو میں جانتا ہوں اور ان شرور سے بھی حفاظت چاہتا ہوں جو میں نہیں جانتا۔ اے اللہ! میں تجھ سے وہ تمام خیریں مانگتا ہوں جو تیرے نیک بندوں نے مانگی ہیں۔ اے اللہ! میں ان تمام شرور سے پناہ مانگتا ہوں جن سے تیرے نیک بندوں نے پناہ مانگی ہے۔ اے ہمارے پروردگار! ہمیں اس دنیا میں بھی بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور ہمیں جہنم کے عذاب سے محفوظ فرما۔ اے ہمارے پروردگار! ہم ایمان لائے، تو ہمارے گناہوں کو معاف فرما، ہماری خطاؤں سے درگزر فرما اور ہمارا خاتمہ نیک لوگوں کے ساتھ فرما۔ اے ہمارے پروردگار! ہمیں وہ سب کچھ عطا فرما جس کا تو نے اپنے رسولوں سے وعدہ کیا ہے اور ہمیں قیامت کے دن رسوا نہ فرما، بیشک تو اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3054]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3054، ترقيم محمد عوامة 3042)
حديث رقم: 3043 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، وَأَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " يَتَشَهَّدُ الرَّجُلُ ثُمَّ يُصَلِّي عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ يَدْعُو لِنَفْسِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ تشہد پڑھتے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجتے پھر اپنے لئے دعا مانگتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3055]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3055، ترقيم محمد عوامة 3043)
حديث رقم: 3044 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " إِذَا فَرَغْتَ مِنَ التَّشَهُّدِ فَادْعُ لِآخِرَتِكَ وَدُنْيَاكَ مَا بَدَا لَكَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جب تم تشہد سے فارغ ہوجاؤ تو اپنی دنیا وآخرت کے لئے جو چاہو دعا مانگو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3056]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3056، ترقيم محمد عوامة 3044)
حديث رقم: 3045 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ , وَعَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ أَنَّهُمَا قَالَا: " ادْعُ فِي صَلَاتِكَ بِمَا بَدَا لَكَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شیبانی اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ نما زمین اپنے لئے جو چاہو دعا مانگو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3057]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3057، ترقيم محمد عوامة 3045)
حديث رقم: 3046 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ، قَالَ: قُلْتُ لِمُجَاهِدٍ: أَدْعُو لِنَفْسِي فِي الْمَكْتُوبَةِ، قَالَ: " لَا تَدْعُ لِنَفْسِكَ حَتَّى تَتَشَهَّدَ"، قَالَ: وَسَأَلْتُ عَطَاءً، فَقَالَ:" تَحْتَاطُ بِالِاسْتِغْفَارِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عثمان بن اسود کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد سے پوچھا کہ کیا میں فرض نماز میں اپنے لئے دعا مانگ سکتا ہوں؟ انہوں نے فرمایا کہ تشہد پڑھنے تک اپنے لئے دعا مت مانگو۔ میں نے یہی سوال حضرت عطاء سے کیا تو انہوں نے فرمایا کہ مغفرت طلب کرنے پر زور دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3058]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3058، ترقيم محمد عوامة 3046)
حديث رقم: 3047 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانُوا يُحِبُّونَ أَنْ يَدْعُوَ الْإِمَامُ بَعْدَ التَّشَهُّدِ بِخَمْسِ كَلِمَاتٍ جَوَامِعَ , اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ مِنَ الْخَيْرِ كُلِّهِ مَا عَلِمْنَا مِنْهُ وَمَا لَمْ نَعْلَمْ , وَنَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّرِّ كُلِّهِ مَا عَلِمْنَا مِنْهُ وَمَا لَمْ نَعْلَمْ، قَالَ: مَهْمَا عَجَّلَ بِهِ الْإِمَامُ فَلَا تَعْجَلْ عَنْ هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف کو یہ بات پسند تھی کہ امام تشہد پڑھنے کے بعد ان پانچ جامع کلمات سے دعا مانگے: اے اللہ! ہم تجھ سے ان تمام خیروں کا سوال کرتے ہیں جو ہم جانتے ہیں اور جو ہم نہیں جانتے، اور ہم ان تمام برائیوں سے پناہ چاہتے ہیں جو ہم جانتے ہیں اور جو ہم نہیں جانتے۔ حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ امام کو جتنی بھی جلدی ہو وہ ان کلمات کونہ چھوڑے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3059]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3059، ترقيم محمد عوامة 3047)
حديث رقم: 3048 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ عَوْنٍ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: " ادْعُوا فِي صَلَاتِكُمْ بِأَهَمِّ حَوَائِجِكُمْ إِلَيْكُمْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ نماز میں اپنی سب سے اہم ضروریات کا سوال کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3060]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3060، ترقيم محمد عوامة 3048)
حديث رقم: 3049 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ عَوْنٍ، قَالَ: " اجْعَلُوا حَوَائِجَكُمُ الَّتِي تَهُمُّكُمْ فِي الصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ فَإِنَّهُ فَضْلُ الدُّعَاءِ فِيهَا كَفَضْلِ النَّافِلَةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عون فرماتے ہیں کہ اپنی اہم ترین ضروریات کو نماز میں مانگو کیونکہ نماز میں دعا کی فضیلت نفل نماز کے برابر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3061]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3061، ترقيم محمد عوامة 3049)
حديث رقم: 3050 مصنف ابن أبي شيبة
أَبُو مُوسَى
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، قَالَ: كَانَ أَبُو مُوسَى إِذَا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ، قَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي وَبَارِكْ لِي فِي رِزْقِي"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو بردہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو موسیجب نماز سے فارغ ہوجاتے تو یہ دعا کرتے: اے اللہ! میرے گناہوں کو معاف فرما، میرے معاملے کو آسان فرما اور میرے رزق میں برکت عطا فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3062]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3062، ترقيم محمد عوامة 3050)