☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
پہلی دو رکعتوں میں کتنی دیر بیٹھنا چاہئے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← پہلی دو رکعتوں میں کتنی دیر بیٹھنا چاہئے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 3033 مصنف ابن ابی شیبہ
نا غُنْدَرٌ ، شُعْبَةَ ، سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ نا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ," أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا قَعَدَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ كَأَنَّهُ عَلَى الرَّضْفِ , قُلْتُ: حَتَّى يَقُومَ؟ قَالَ: حَتَّى يَقُومَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ میرے والد حضرت عبدا للہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہلی دو رکعتوں کے بعد اتنی تھوڑی دیر بیٹھتے تھے جیسے گرم پتھر پر بیٹھے ہوں۔ میں نے ان سے پوچھا کہ کھڑے ہونے سے پہلے؟ انہوں نے فرمایا ہاں کھڑے ہونے سے پہلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3045]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3045، ترقيم محمد عوامة 3033)
حدیث نمبر: 3034 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو بَكْرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ سَلَمَةَ، قَالَ: كَانَ أَبُو بَكْرٍ " إِذَا جَلَسَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ كَأَنَّهُ عَلَى الرَّضْفِ" , يَعْنِي حَتَّى يَقُومَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت تمیم بن سلمہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوبکر دو رکعتوں کے بعداتنی دیر بیٹھا کرتے تھے جیسے گرم پتھر پر بیٹھے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3046]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3046، ترقيم محمد عوامة 3034)
حدیث نمبر: 3035 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ رَجُلٍ صَلَّى خَلْفَ أَبِي بَكْرٍ فَكَانَ " فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ كَأَنَّهُ عَلَى الْجَمْرِ حَتَّى يَقُومَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک تابعی روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت ابو بکرکے پیچھے نماز پڑھی، پہلی دورکعات کے بعد اٹھنے سے پہلے وہ اتنی دیر بیٹھے جیسے انگارے پر بیٹھے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3047]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3047، ترقيم محمد عوامة 3035)
حدیث نمبر: 3036 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَنَا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ" كَانَ يَجْلِسُ فِي التَّشَهُّدِ فِي الرَّكْعَتَيْنِ قَدْرَ التَّشَهُّدِ مُتَرَسِّلًا ثُمَّ يَقُومُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم دو رکعت پڑھنے کے بعد تشہد میں تیز تشہد پڑھنے کی مقدار بیٹھتے اور پھر کھڑے ہوجاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3048]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3048، ترقيم محمد عوامة 3036)
حدیث نمبر: 3037 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " مَا جُعِلَتِ الرَّاحَةُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ إِلَّا لِلتَّشَهُّدِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے کہ دو رکعات میں راحت صرف تشہد کے لئے رکھی گئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3049]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3049، ترقيم محمد عوامة 3037)
حدیث نمبر: 3038 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " لَا يَزِيدُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ عَلَى التَّشَهُّدِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ پہلی دو رکعات کے بعد تشہد پر کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3050]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3050، ترقيم محمد عوامة 3038)
حدیث نمبر: 3039 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ نُعَيْمٍ الْقَارِئِ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " مَنْ زَادَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ عَلَى التَّشَهُّدِ فَعَلَيْهِ سَجْدَتَا سَهْوٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جس شخص نے قعدۂ اولیٰ میں تشہد پر کسی چیز کا اضافہ کیا اس پر سجودِ سہو لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3051]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3051، ترقيم محمد عوامة 3039)
حدیث نمبر: 3040 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ السَّلَامِ ، بُدَيْلٍ ، أَبِي الْجَوْزَاءِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ ، عَنْ بُدَيْلٍ ، عَنْ أَبِي الْجَوْزَاءِ ، عَنْ عَائِشَةَ :" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ: التَّحِيَّاتُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو رکعات کے بعد التحیات پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3052]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3052، ترقيم محمد عوامة 3040)