☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
آدمی کی نماز میں کمی کیسے آتی ہے اور اس سے بچنے کے لئے اسے کیا کرنا چاہئے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← آدمی کی نماز میں کمی کیسے آتی ہے اور اس سے بچنے کے لئے اسے کیا کرنا چاہئے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 26
صفحہ 2 از 2
حدیث نمبر: 2993 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ لَا يُتِمُّ الرُّكُوعَ وَلَا السُّجُودَ، فَقَالَ:" هِيَ خَيْرٌ مِنْ لَا شَيْءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن عبید کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن یزید سے اس شخص کے بارے میں پوچھا گیا جو نماز میں رکوع و سجدہ ٹھیک طرح نہیں کرتا تو انہوں نے فرمایا کہ نہ پڑھنے سے تو بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3005]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3005، ترقيم محمد عوامة 2993)
حدیث نمبر: 2994 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَمْرٍو الْمُلَائِيِّ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ أَنَّهُ رَأَى رَجُلًا يُصَلِّي فَأَبْصَرَهُ رَافِعًا رِجْلَيْهِ وَهُوَ سَاجِدٌ، فَقَالَ:" مَا تَمَّتْ صَلَاةُ هَذَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قیس کہتے ہیں کہ حضرت مسروق نے ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ نماز پڑھ رہا تھا اور سجدے میں اس نے اپنے پاؤں اٹھائے ہوئے تھے۔ حضرت مسروق نے فرمایا کہ اس کی نماز مکمل نہیں ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3006]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3006، ترقيم محمد عوامة 2994)
حدیث نمبر: 2995 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عِمْرَانَ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ أَنَّهُ رَأَى رَجُلًا سَاجِدًا قَدْ رَفَعَ إِحْدَى رِجْلَيْهِ، فَقَالَ:" جَعَلَهَا اللَّهُ سِتًّا وَجَعَلْتَهَا خَمْسًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمران کہتے ہیں کہ حضرت ابو مجلز نے ایک آدمی کو دیکھا کہ سجدے کی حالت میں اس نے اپنا ایک پاؤں اٹھایا ہوا تھا، آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں چھ بنایا تھا اور تو نے انہیں پانچ کردیا! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3007]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3007، ترقيم محمد عوامة 2995)
حدیث نمبر: 2996 مصنف ابن ابی شیبہ
سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ , قَالَ: " الصَّلَاةُ مِكْيَالٌ فَمَنْ أَوْفَى أَوْفَى اللَّهُ لَهُ وَقَدْ عَلِمْتُمْ مَا قَالَ اللَّهُ فِي الْكَيْلِ وَيْلٌ لِلْمُطَفِّفِينَ سورة المطففين آية 1"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلمان فارسی فرماتے ہیں کہ نماز ایک پیمانہ ہے، جس نے اسے پورا کیا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے بھی پورا بدلہ عطا فرمائیں گے اور تم جانتے ہو جو اللہ تعالیٰ نے پیمانے کے بارے میں فرمایا ہے { وَیْلٌ لِلْمُطَفِّفِینَ } ہلاکت ہے ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے لئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3008]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3008، ترقيم محمد عوامة 2996)
حدیث نمبر: 2997 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي الدَّرْدَاءِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ فُرَافِصَةَ، عَمَّنْ ذَكَرَهُ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ أَنَّهُ مَرَّ بِرَجُلٍ لَا يُتِمُّ الرُّكُوعَ وَلَا السُّجُودَ، فَقِيلَ لَهُ فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ:" شَيْءٌ خَيْرٌ مِنْ لَا شَيْءٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک آدمی کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابو الدرداء ایک آدمی کے پاس سے گذرے جو رکوع و سجود ٹھیک طرح نہیں کررہا تھا۔ اس بارے میں حضرت ابو الدرداء سے کہا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ نہ پڑھنے سے تو بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3009]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3009، ترقيم محمد عوامة 2997)
حدیث نمبر: 2998 مصنف ابن ابی شیبہ
بِلَالًا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، عَنْ مُفَضَّلِ بْنِ مُهَلْهَلٍ، عَنْ بَيَانٍ، عَنْ قَيْسٍ، أَنَّ بِلَالًا رَأَى رَجُلًا لَا يُتِمُّ الرُّكُوعَ وَلَا السُّجُودَ، فقال:" لَوْ مَاتَ هَذَا مَاتَ عَلَى غَيْرِ مِلَّةِ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قیس کہتے ہیں کہ حضرت بلال نے ایک آدمی کو دیکھا جو رکوع و سجود ٹھیک طرح نہیں کررہا تھا۔ انہوں نے فرمایا کہ اگر اس کا اس حالت پر انتقال ہوجائے تو یہ عیسیٰ ابن مریم کی ملت سے ہٹ کر مرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3010]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3010، ترقيم محمد عوامة 2998)