☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في المرأة تمر عن يمين الرجل وعن يساره وهو يصلي
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الصلوات← في المرأة تمر عن يمين الرجل وعن يساره وهو يصلي
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 7
Hadith No.: 2966 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّهُ" كَانَ يُصَلِّي وَالْمَرْأَةُ تَمُرُّ بِهِ يَمِينًا وَشِمَالًا فَلَا يَرَى بِذَلِكَ بَأْسًا"، قَالَ: وَكَانَ ابْنُ سِيرِينَ إِذَا قَامَتْ بِحِذَائِهِ سَبَّحَ بِهَا
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابو سعید خدری نماز پڑھ رہے ہوتے تھے اور ان کے آگے سے کوئی عورت گذر جاتی تو وہ اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ اور حضرت ابن سیرین کی عادت تھی کہ اگر کوئی عورت ان کے برابر آکر کھڑی ہوجاتی تو اسے ہٹانے کے لئے تسبیح پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2978]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2978، ترقيم محمد عوامة 2966)
Hadith No.: 2967 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: نا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ" كَانَ لَا يَرَى بَأْسًا أَنْ تَمُرَّ الْمَرْأَةُ عَنْ يَمِينِ الرَّجُلِ وَعَنْ يَسَارِهِ وَهُوَ يُصَلِّي".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم اس بات میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ نماز پڑھتے ہوئے آدمی کے دائیں یا بائیں جانب سے کوئی عورت گذر جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2979]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2979، ترقيم محمد عوامة 2967)
Hadith No.: 2968 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ حَجَّاجٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عَطَاءً عَنْهُ فَلَمْ يَرَ بِهِ بَأْسًا قَالَ:" وَحَدَّثَنِي مَنْ سَأَلَ إِبْرَاهِيمَ فَكَرِهَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حجاج کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے اس میں کوئی حرج نہ ہونے کا فتوی دیا جبکہ حضرت ابراہیم سے سوال کرنے والے شخص نے بتایا کہ وہ اسے مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2980]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2980، ترقيم محمد عوامة 2968)
Hadith No.: 2969 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، الشَّيْبَانِيِّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ ، مَيْمُونَةُ
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ , قَالَ: حَدَّثَتْنِي مَيْمُونَةُ ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي وَأَنَا بِحِذَائِهِ فَرُبَّمَا أَصَابَنِي ثَوْبُهُ إِذَا سَجَدَ وَكَانَ يُصَلِّي عَلَى الْخُمْرَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت میمونہ فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھ رہے ہوتے تھے اور میں آپ کے برابر میں ہوتی تھی، اور بعض اوقات تو سجدے میں آپ کا کپڑا بھی میرے ساتھ لگ جاتا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھجور کی چھال کی بنی چٹائی پر نماز پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2981]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2981، ترقيم محمد عوامة 2969)
Hadith No.: 2970 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ زُهَيْرٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُصْعَبُ بْنُ سَعْدٍ، قَالَ:" كَانَ حِذَاءَ قِبْلَةِ سَعْدٍ تَابُوتٌ وَكَانَتِ الْخَادِمُ تَجِيءُ فَتَأْخُذُ حَاجَتَهَا، عَنْ يَمِينِهِ، وَعَنْ شِمَالِهِ لَا تَقْطَعُ صَلَاتَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مصعب بن سعد فرماتے ہیں کہ حضرت سعد کے قبلے کی جانب ایک الماری تھی، خادمہ ان کے دائیں اور بائیں جانب سے اپنی ضرورت کی چیز لینے کے لئے آیا کرتی تھی لیکن وہ اپنی نماز نہ توڑتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2982]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2982، ترقيم محمد عوامة 2970)
Hadith No.: 2971 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ غِيَاثٍ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَسَنَ عَنِ الْمَرْأَةِ تَمُرُّ بِجَنْبِ الرَّجُلِ وَهُوَ يُصَلِّي، فَقَالَ" لَا بَأْسَ إِلَّا أَنْ تَعِنَّ بَيْنَ يَدَيْهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عثمان بن غیاث فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن سے سوال کیا کہ اگر کوئی آدمی نماز پڑھ رہا ہو اور کوئی عورت اس کے پاس سے گذر جائے تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا اگر اس کے آگے سے نہ گذرے تو کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2983]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2983، ترقيم محمد عوامة 2971)
Hadith No.: 2972 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ:" كَانَ يُكْرَهُ أَنْ تُصَلِّيَ الْمَرْأَةُ بِحِذَاءِ الرَّجُلِ إِذَا كَانَ يُصَلِّي"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ کوئی عورت نماز میں آدمی کے ساتھ کھڑی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2984]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2984، ترقيم محمد عوامة 2972)