☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ کتے، عورت اور گدھے کے گذرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ کتے، عورت اور گدھے کے گذرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 12
حدیث نمبر: 2913 مصنف ابن ابی شیبہ
إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، يُونُسَ ، حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ ، أَبِي ذَرٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا لَمْ يَكُنْ بَيْنَ يَدَيْهِ مثل آخِرَةِ الرَّحْلِ فَإِنَّهُ يَقْطَعُ صَلَاتَهُ: الْمَرْأَةُ وَالْحِمَارُ وَالْكَلْبُ الْأَسْوَدُ"،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ذر غفاری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب کسی آدمی کے آگے کجاوے کی لکڑی کے برابر کوئی چیز نہ ہو تو عورت، گدھے اور کالے کتے کے گذرنے سے نماز ٹوٹ جائے گی۔ راوی حضرت عبد اللہ بن صامت فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ اے ابو ذر! کالے کتے، لال کتے اور پیلے کتے میں کیا فرق ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اے میرے بھتیجے! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس بارے میں سوال کیا تھا تو آپ نے فرمایا تھا کہ کالا کتا شیطان ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2924]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2924، ترقيم محمد عوامة 2913)
حدیث نمبر: 2914 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " الْكَلْبُ الْأَسْوَدُ الْبَهِيمُ شَيْطَانٌ وَهُوَ يَقْطَعُ الصَّلَاةَ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ کالا کتا شیطان ہے وہ نماز کو توڑ دیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2926]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2926، ترقيم محمد عوامة 2914)
حدیث نمبر: 2915 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ مُعَاذٍ، مِثْلَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معاذ سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2927]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2927، ترقيم محمد عوامة 2915)
حدیث نمبر: 2916 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسًا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، وَغُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ: " يَقْطَعُ الصَّلَاةَ الْمَرْأَةُ وَالْحِمَارُ وَالْكَلْبُ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عورت، گدھے اور کتے کے گذرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2928]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2928، ترقيم محمد عوامة 2916)
حدیث نمبر: 2917 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ وَغُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ زِيَادِ بْنِ فَيَّاضٍ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، مِثْلَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الاحوص سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2929]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2929، ترقيم محمد عوامة 2917)
حدیث نمبر: 2918 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ: " يَقْطَعُ صَلَاةَ الرَّجُلِ الْمَرْأَةُ وَالْحِمَارُ وَالْكَلْبُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ مرد کی نماز عورت، گدھے اور کتے کے گذرے سے ٹوٹ جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2930]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2930، ترقيم محمد عوامة 2918)
حدیث نمبر: 2919 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ سَلْمٍ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : " يَقْطَعُ الصَّلَاةَ الْكَلْبُ الْأَسْوَدُ وَالْمَرْأَةُ الْحَائِضُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ کالے کتے اور حائضہ کے گذرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2931]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2931، ترقيم محمد عوامة 2919)
حدیث نمبر: 2920 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ سَلْمٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " يَقْطَعُ الصَّلَاةَ الْكَلْبُ وَالْمَرْأَةُ وَالْحِمَارُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ کتے، عورت اور گدھے کے گذرنے سے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2932]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2932، ترقيم محمد عوامة 2920)
حدیث نمبر: 2921 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: " يَقْطَعُ الصَّلَاةَ الْكَلْبُ وَالْمَرْأَةُ وَالْخِنْزِيرُ وَالْحِمَارُ وَالْيَهُودِيُّ وَالنَّصْرَانِيُّ وَالْمَجُوسِيُّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ کتے، عورت، خنزیر، گدھے، یہودی، عیسائی اور مجوسی کے گذرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2933]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2933، ترقيم محمد عوامة 2921)
حدیث نمبر: 2922 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ زَمْعَةَ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " يَقْطَعُ الصَّلَاةَ الْكَلْبُ , قِيلَ لَهُ: فَالْمَرْأَةُ، قَالَ: لَا , إِنَّمَا هُنَّ شَقَائِقُكُمْ أَخَوَاتُكُمْ وَأُمَّهَاتُكُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاوس نے ایک مرتبہ فرمایا کہ کتے کے گذرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے۔ کسی نے پوچھا کیا عورت کے گذرنے سے بھی ٹوٹتی ہے؟ فرمایا نہیں، وہ تو تمہاری جنس کا حصہ ہیں، وہ تمہاری بہنیں اور مائیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2934]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2934، ترقيم محمد عوامة 2922)
حدیث نمبر: 2923 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ بَكْرٍ , أَنَّ ابْنَ عُمَرَ " أَعَادَ رَكْعَةً مِنْ جرو مَرَّ بَيْنَ يَدَيْهِ فِي الصَّلَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بکر فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نماز کے دوران حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے آگے سے کتے کا پلّا گذرا تو انہوں نے اس رکعت کو دوبارہ پڑھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2935]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2935، ترقيم محمد عوامة 2923)
حدیث نمبر: 2924 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَبَابَةُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ الْغَازِ، قَالَ: سَمِعْتُ عَطَاءً، يَقُولُ: " لَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ إِلَّا الْكَلْبُ الْأَسْوَدُ وَالْمَرْأَةُ الْحَائِضُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ کالے کتے اور حائضہ عورت کے علاوہ کسی چیز کے گذرنے سے نماز نہیں ٹوٹتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2936]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2936، ترقيم محمد عوامة 2924)