☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الوقوف والسكوت إذا كبر
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الصلوات← في الوقوف والسكوت إذا كبر
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 7
حديث رقم: 2854 مصنف ابن أبي شيبة
حَفْصٌ ، عَمْرٍو ، الْحَسَنِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَفْصٌ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ:" كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثُ سَكَتَاتٍ سَكْتَةٌ إِذَا افْتَتَحَ التَّكْبِيرَ حَتَّى يَقْرَأَ الْحَمْدَ وَإِذَا فَرَغَ مِنَ الْحَمْدِ حَتَّى يَقْرَأَ السُّورَةَ وَإِذَا فَرَغَ مِنَ السُّورَةِ حَتَّى يَرْكَعَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز میں تین مرتبہ خاموشی اختیار فرماتے تھے تکبیر تحریمہ کہنے کے بعد سورة فاتحہ پڑھنے تک سورة فاتحہ پڑھنے کے بعد سورت شروع کرنے سے پہلے سورت ختم کرنے کے بعد رکوع کی تکبیر کہنے سے پہلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2865]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2865، ترقيم محمد عوامة 2854)
حديث رقم: 2855 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ فُضَيْلٍ ، عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، أَبِي زُرْعَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَبَّرَ سَكَتَ بَيْنَ التَّكْبِيرَةِ وَالْقِرَاءَةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تکبیر کہنے کے بعد تکبیر اور قراءت کے درمیان تھوڑی دیر خاموش رہتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2866]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2866، ترقيم محمد عوامة 2855)
حديث رقم: 2856 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُهَاجِرٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، قَالَ:" كَانَتْ لَهُ وَقْفَتَانِ وَقْفَةٌ إِذَا كَبَّرَ وَوَقْفَةٌ إِذَا فَرَغَ مِنْ أُمِّ الْكِتَابِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن مہاجر کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نماز میں دو وقفے کرتے تھے ایک تکبیر کہنے کے بعد اور دوسرا سورة فاتحہ سے فارغ ہونے کے بعد۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2867]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2867، ترقيم محمد عوامة 2856)
حديث رقم: 2857 مصنف ابن أبي شيبة
عَفَّانُ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، حُمَيْدٍ ، الْحَسَنِ ، سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا عَفَّانُ ، قَالَ: نا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَانَ يَسْكُتُ سَكْتَتَيْنِ إِذَا دَخَلَ فِي الصَّلَاةِ وَإِذَا فَرَغَ مِنَ الْقِرَاءَةِ". فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ فَكَتَبُوا إِلَى أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ فَكَتَبَ إِلَيْهِمْ: أَنْ صَدَقَ سَمُرَةُ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سمرہ بن جندب فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو مرتبہ خاموشی اختیار فرماتے تھے ایک تو نماز شروع کرکے اور دوسری قراءت سے فارغ ہونے کے بعد۔ یہ روایت حضرت عمران بن حصین کو عجیب لگی، انہوں نے اس بارے میں خط کے ذریعے حضرت ابی بن کعب کی رائے دریافت کی تو انہوں نے فرمایا کہ حضرت سمرہ سچ کہتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2868]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2868، ترقيم محمد عوامة 2857)
حديث رقم: 2858 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ:" كَانَ إِذَا كَبَّرَ سَكَتَ هُنَيْهَةَ وَإِذَا قَالَ: غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ سورة الفاتحة آية 7 سَكَتَ هُنَيْهَةً وَإِذَا نَهَضَ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ لَمْ يَسْكُتْ وَقَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم جب تکبیر کہتے تو تھوڑی دیر خاموش رہتے اور پھر جب سورة فاتحہ ختم کرتے تو پھر بھی تھوڑی دیر خاموش رہتے۔ پھر جب دوسری رکعت کے لئے اٹھتے تو خاموش نہ رہتے اور سورة فاتحہ شروع کردیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2869]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2869، ترقيم محمد عوامة 2858)
حديث رقم: 2859 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " يَسْكُتُ الْإِمَامُ سَكْتَتَيْنِ: سَكْتَةً إِذَا كَبَّرَ قَبْلَ أَنْ يَقْرَأَ وَسَكْتَةً إِذَا فَرَغَ مِنَ السُّورَةِ قَبْلَ أَنْ يَرْكَعَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ امام دو مرتبہ خاموشی اختیار کرے گا۔ ایک مرتبہ قراءت سے پہلے تکبیر کہنے کے بعد اور دوسری مرتبہ رکوع میں جانے سے پہلے سورت سے فارغ ہونے کے بعد۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2870]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2870، ترقيم محمد عوامة 2859)
حديث رقم: 2860 مصنف ابن أبي شيبة
أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجَ، قَالَ:" صَلَّيْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ فَلَمَّا كَبَّرَ سَكَتَ سَاعَةً ثُمَّ قَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن اعرج کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ کے ساتھ نماز پڑھی، جب وہ تکبیر کہتے تو تھوڑی دیر خاموش رہتے پھر سورة فاتحہ شروع کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2871]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2871، ترقيم محمد عوامة 2860)