☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مریض کی نماز کا طریقہ
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← مریض کی نماز کا طریقہ
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 2842 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي خُشَيْنَةَ حَاجِبِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ الْحَكَمِ بْنِ الْأَعْرَجِ عَلَى بَكْرٍ الْمُزَنِيّ وَهُوَ مَرِيضٌ، فَقَالَ: " أَصْلَيْتُمُ الْعَصْرَ؟ قَالُوا: نَعَمْ , فَقَامَ فَصَلَّى صَلَاةً فَأَخَفَّهَا لِمَرَضِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو خشینہ کہتے ہیں کہ میں حضرت حکم بن اعرج کے ساتھ بکر مزنی کی بیماری میں ان کے پاس گیا، انہوں نے ہم سے پوچھا کہ کیا تم نے عصر کی نماز پڑھ لی؟ ہم نے کہا جی ہاں، اس پر وہ کھڑے ہوئے اور انہوں نے ایسی نماز پڑھی جو ان کی بیماری کے لئے انتہائی آرام دہ تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2853]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2853، ترقيم محمد عوامة 2842)
حدیث نمبر: 2843 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا عَفَّانُ، قَالَ: نا سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ، قَالَ: نا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الشَّقَرِيُّ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ رَجَاءِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ فِي مَرَضِهِ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ، قَالَ: فَأُغْمِيَ عَلَيْهِ فَلَمَّا أَفَاقَ، قَالَ: قُلْنَا لَهُ: الصَّلَاةُ يَا أَبَا سَعِيدٍ، قَالَ:" كفان"، قَالَ: أَبُو بَكْرٍ يُرِيدُ كفان يَعْنِي أَوْمَأَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت رجاء بن عبیدہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابو سعید خدری کے مرض الوفات میں ان کے پاس تھا کہ ان پر بےہوشی طاری ہوگئی، جب انہیں افاقہ ہوا تو ہم نے ان سے کہا کہ اے ابو سعید! نماز کا وقت ہوگیا ہے! انہوں نے فرمایا کہ میرے لئے اشارہ کرنا کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2854]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2854، ترقيم محمد عوامة 2843)
حدیث نمبر: 2844 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَفَّانُ، قَالَ: نا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَاصِمٌ، قَالَ: دَخَلَ عَلَيَّ أَبُو وَائِلٍ وَأَنَا مَرِيضٌ، فَقُلْتُ لَهُ: أُصَلِّي يَا أَبَا وَائِلٍ وَأَنَا دَنِفٌ؟ قَالَ:" نَعَمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں بیمار تھا کہ حضرت ابو وائل میرے پاس تشریف لائے، میں نے کہا کہ اے ابو وائل! میں ایک مستقل مریض ہوں تو کیا میں نماز پڑھوں گا۔ انہوں نے کہا جی ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2855]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2855، ترقيم محمد عوامة 2844)