☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک مریض کے لئے تکیہ پر سجدہ کرنا مکروہ ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← جن حضرات کے نزدیک مریض کے لئے تکیہ پر سجدہ کرنا مکروہ ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 2823 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ عَطَاءٍ عَادَ ابْنُ عُمَرَ صَفْوَانَ فَوَجَدَهُ يَسْجُدُ عَلَى وِسَادَةٍ فَنَهَاهُ، وَقَالَ:" أَوْمِئْ إِيمَاءً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے حضرت صفوان کی عیادت کی، دیکھا کہ وہ تکیہ پر سجدہ کررہے ہیں، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا اور فرمایا کہ صرف اشارہ کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2834]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2834، ترقيم محمد عوامة 2823)
حدیث نمبر: 2824 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: " السُّجُودُ عَلَى الْوِسَادَةِ مُحْدَثٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ تکیہ پر سجدہ کرنا بدعت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2835]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2835، ترقيم محمد عوامة 2824)
حدیث نمبر: 2825 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ أَبِي حَرْبِ بْنِ أَبِي الْأَسْوَدِ، قَالَ: اشْتَكَى أَبُو الْأَسْوَدِ الْفَالِجَ فَكَانَ لَا يَسْجُدُ إِلَّا مَا رَفَعْنَاهُ لَهُ مِرْفَقَةً يَسْجُدُ عَلَيْهَا فَسَأَلْنَا عَنْ ذَلِكَ فَأَرْسَلْنَا إِلَى ابْنِ عُمَرَ ، فَقَالَ: " إِنِ اسْتَطَاعَ أَنْ يَسْجُدَ عَلَى الْأَرْضِ وَإِلَّا فَيُومِئُ إِيمَاءً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو حرب بن ابی الاسود کہتے ہیں کہ ابو الاسود کو فالج لاحق ہوگیا، وہ ایک تکیہ پر سجدہ کیا کرتے تھے جو ہم ان کی طرف بلند کرتے۔ اس بارے میں ہم نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اگر آدمی زمین پر سجدہ کرنے کی طاقت رکھتا ہو تو ٹھیک ہے ورنہ صرف اشارہ سے کام چلا لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2836]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2836، ترقيم محمد عوامة 2825)