☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في المرأة كيف تجلس في الصلاة؟
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الصلوات← في المرأة كيف تجلس في الصلاة؟
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 11
حديث رقم: 2799 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ زُرْعَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ خَالِدِ بْنِ اللَّجْلَاجِ، قَالَ:" كُنَّ النِّسَاءُ يُؤْمَرْنَ أَنْ يَتَرَبَّعْنَ إِذَا جَلَسْنَ فِي الصَّلَاةِ وَلَا يَجْلِسْنَ جُلُوسَ الرِّجَالِ عَلَى أَوْرَاكِهِنَّ يَتَّقِي ذَلِكَ عَلَى الْمَرْأَةِ مَخَافَةَ أَنْ يَكُونَ مِنْهَا الشَّيْءُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت خالد بن لجلاج فرماتے ہیں کہ عورتوں کو حکم دیا جاتا تھا کہ نماز میں اس طرح بیٹھیں کہ اپنے دائیں یا بائیں پاؤں کو پنڈلی اور ران سے باہر نکالیں۔ وہ مردوں کی طرح اپنے کو لہوں پر نہ بیٹھیں۔ عورتوں کے اس طرح بیٹھنے سے ان کے نقصان کا اندیشہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2809]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2809، ترقيم محمد عوامة 2799)
حديث رقم: 2800 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ نَافِعٍ:" أَنَّ صَفِيَّةَ كَانَتْ تُصَلِّي وَهِيَ مُتَرَبِّعَةٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت صفیہ نماز میں اپنے دائیں یا بائیں پاؤں کو پنڈلی اور ران سے باہر نکال کر بیٹھتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2810]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2810، ترقيم محمد عوامة 2800)
حديث رقم: 2801 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وَكِيعٌ، عَنْ ثَوْرٍ، عَنْ مَكْحُولٍ،" أَنَّ أُمَّ الدَّرْدَاءِ كَانَتْ تَجْلِسُ فِي الصَّلَاةِ كَجِلْسَةِ الرَّجُلِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ حضرت ام الدرداء نماز میں مردوں کی طرح بیٹھتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2811]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2811، ترقيم محمد عوامة 2801)
حديث رقم: 2802 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: " تَرَبَّعُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ عورت اپنے دائیں یا بائیں پاؤں کو پنڈلی اور ران سے باہر نکال کر بیٹھے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2812]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2812، ترقيم محمد عوامة 2802)
حديث رقم: 2803 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ مُسْلِمٍ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: " تَجْلِسُ كَمَا تَرَى أَنَّهُ أَيْسَرُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ جس طرح اس کے لئے بیٹھنا آسان ہو بیٹھ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2813]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2813، ترقيم محمد عوامة 2803)
حديث رقم: 2804 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " تَقْعُدُ الْمَرْأَةُ فِي الصَّلَاةِ كَمَا يَقْعُدُ الرَّجُلُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ عورت نماز میں ایسے بیٹھے گی جس طرح مرد بیٹھتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2814]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2814، ترقيم محمد عوامة 2804)
حديث رقم: 2805 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وَكِيعٌ، عَنِ الْعُمَرِيِّ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ:" كُنَّ نِسَاءُ ابْنِ عُمَرَ يَتَرَبَّعْنَ فِي الصَّلَاةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی عورتیں اپنے دائیں یا بائیں پاؤں کو پنڈلی اور ران سے باہر نکال کر بیٹھتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2815]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2815، ترقيم محمد عوامة 2805)
حديث رقم: 2806 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ حَمَّادًا عَنْ قُعُودِ الْمَرْأَةِ فِي الصَّلَاةِ، قَالَ:" تَقْعُدُ كَيْفَ شَاءَتْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد سے نماز میں عورت کے بیٹھنے کا طریقہ دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ جیسے چاہے بیٹھ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2816]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2816، ترقيم محمد عوامة 2806)
حديث رقم: 2807 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ: أَتَجْلِسُ الْمَرْأَةُ فِي مَثْنَى عَلَى شِقِّهَا الْأَيْسَرِ؟ قَالَ:" نَعَمْ"، قُلْتُ: هُوَ أَحَبُّ إِلَيْكَ مِنَ الْأَيْمَنِ؟ قَالَ: نَعَمْ، تَجْتَمِعُ جَالِسَةً مَا اسْتَطَاعَتْ، قُلْتُ: تَجْلِسُ جُلُوسَ الرَّجُلِ فِي مَثْنَى أَوْ تُخْرِجُ رِجْلَهَا الْيُسْرَى مِنْ تَحْتِ إِلْيَتِهَا، قَالَ:" لَا يَضُرُّهَا أَيُّ ذَلِكَ جَلَسَتْ إِذَا اجْتَمَعَتْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے عرض کیا کہ کیا عورت تشہد میں اپنے بائیں پہلوپر بیٹھے گی؟ انہوں نے فرمایا ہاں۔ میں نے عرض کیا کہ آپ کے نزدیک بائیں پہلو پر بیٹھنا دائیں پر بیٹھنے سے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا ہاں اور عورت سے جہاں تک ہوسکے اپنے جسم کو سمیٹ کر نماز پڑھے۔ میں نے کہا کہ اگر عورت تشہد میں مرد کی طرح بیٹھے یا اپنے بائیں پاؤں کو کو لہوں کے نیچے سے نکال کر بیٹھے تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے کہا کہ جب اس نے اپنے جسم کو سمیٹ لیا اب جس طرح مرضی چاہے بیٹھ جائے، کوئی نقصان کی بات نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2817]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2817، ترقيم محمد عوامة 2807)
حديث رقم: 2808 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " تَجْلِسُ الْمَرْأَةُ مِنْ جَانِبٍ فِي الصَّلَاةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ عورت نماز میں ایک پہلو پر بیٹھے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2818]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2818، ترقيم محمد عوامة 2808)
حديث رقم: 2809 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ نماز میں عورت کے لئے جیسے بیٹھنا ممکن ہوبیٹھ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2819]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2819، ترقيم محمد عوامة 2809)