☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سجدے میں ہاتھ کی انگلیوں کو پھیلانے اور بچھانے کا حکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← سجدے میں ہاتھ کی انگلیوں کو پھیلانے اور بچھانے کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 2686 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَزْهَرُ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ:" كَانُوا يَسْتَحِبُّونَ إِذَا سَجَدَ الرَّجُلُ أَنْ يَقُولَ: بِيَدَيْهِ هَكَذَا وَضَمَّ أَزْهَرُ أَصَابِعَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ جب آدمی سجدہ کرے تو ہاتھوں کو یوں رکھے۔ یہ کہہ کر راوی ازہر نے اپنے ہاتھ کی انگلیوں کو ملا کر دکھایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2696]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2696، ترقيم محمد عوامة 2686)
حدیث نمبر: 2687 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إِذَا سَجَدْتَ فَلَا تَضُمَّ كَفَّيْكَ وَابْسُطْ أَصَابِعَكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب تم سجدہ کرو تو اپنی ہتھیلیوں کو نہ ملاؤ اور اپنی انگلیوں کو پھیلا کر رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2697]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2697، ترقيم محمد عوامة 2687)
حدیث نمبر: 2688 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، قَالَ: صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ فَلَمَّا سَجَدْتُ فَرَّجْتُ بَيْنَ أَصَابِعِي وَأَمَلْتُ كَفِّي عَنِ الْقِبْلَةِ فَلَمَّا سَلَّمْتُ، قَالَ:" يَا ابْنَ أَخِي إِذَا سَجَدْتَ فَاضْمُمْ أَصَابِعَكَ وَوَجِّهْ يَدَيْكَ قِبَلَ الْقِبْلَةِ فَإِنَّ الْيَدَيْنِ تَسْجُدَانِ مَعَ الْوَجْهِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن قاسم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حفص بن عاصم کے ساتھ نماز پڑھی، جب میں سجدے میں گیا تو میں نے اپنی انگلیوں کو کھول کر رکھا اور اپنی ہتھیلیوں کو قبلے سے پھیرلیا۔ جب میں نے سلام پھیرا تو انہوں نے فرمایا ”اے بھتیجے! جب تم سجدہ کرو اپنی انگلیوں کو ملا کر رکھو، اور اپنے ہاتھوں کو قبلہ رخ رکھو، کیونکہ چہرے کے ساتھ ہاتھ بھی سجدہ کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2698]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2698، ترقيم محمد عوامة 2688)
حدیث نمبر: 2689 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ سُفْيَانُ: يُفَرِّجُ بَيْنَ أَصَابِعِهِ فِي الرُّكُوعِ وَيَضُمُّ فِي السُّجُودِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ آدمی رکوع میں انگلیوں کو کھلا اور سجدہ میں ملا کر رکھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2699]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2699، ترقيم محمد عوامة 2689)