☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رکوع کرنے کا درست طریقہ
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← رکوع کرنے کا درست طریقہ
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 2601 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، حُسَيْنٍ الْمُكْتِبِ ، بُدَيْلٍ ، أَبِي الْجَوْزَاءِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ حُسَيْنٍ الْمُكْتِبِ ، عَنْ بُدَيْلٍ ، عَنْ أَبِي الْجَوْزَاءِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَكَعَ لَمْ يَشْخَصْ رَأْسَهُ وَلَمْ يُصَوِّبْهُ كَانَ بَيْنَ ذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب رکوع کرتے تو رکوع میں سر کو نہ زیادہ جھکاتے تھے نہ بالکل سیدھا رکھتے تھے، بلکہ ان دونوں کیفیات کے درمیان رکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2608]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2608، ترقيم محمد عوامة 2601)
حدیث نمبر: 2602 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ ثَقِيفٍ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، فَقَالَ: " اتَّقِ الْحَنْوَةَ فِي الرُّكُوعِ وَالْحَدْبَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک ثقیفی شخص کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ سے رکوع کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ رکوع میں کمر کو کمان بنا کر سر کو جھکانے سے اور کمر کو بلند کرنے سے بچو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2609]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2609، ترقيم محمد عوامة 2602)
حدیث نمبر: 2603 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ كَعْبٍ، قَالَ: " إِذَا رَكَعْتَ فَانْصَبْ وَجْهَكَ لِلْقِبْلَةِ وَضَعْ يَدَيْكَ عَلَى رُكْبَتَيْكَ وَلَا تُدَبِّحْ كَمَا يُدَبِّحُ الْحِمَارُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت کعب فرماتے ہیں کہ جب تم رکوع کرو تو اپنے چہرے کو قبلے کی طرف رکھو اور دونوں ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھو۔ اور سر کو اتنا زیادہ نہ جھکاؤ کہ وہ گدھے کے سر کی طرح کمر سے نیچے چلا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2610]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2610، ترقيم محمد عوامة 2603)
حدیث نمبر: 2604 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ" كَانَ يَكْرَهُ أَنْ يَرْفَعَ الرَّجُلُ رَأْسَهُ إِذَا كَانَ رَاكِعًا أَوْ يُصَوِّبَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم اس بات کو ناپسند خیال فرماتے تھے کہ آدمی رکوع میں سر کو بہت بلند کرے یا بالکل سیدھا کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2611]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2611، ترقيم محمد عوامة 2604)
حدیث نمبر: 2605 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ مُجَاهِدٍ أَنَّهُ" كَانَ يَكْرَهُ التَّحَادُبَ فِي الرُّكُوعِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد رکوع کرتے ہوئے کمر کو قوس کی طرح جھکانے کو ناپسند خیال فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2612]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2612، ترقيم محمد عوامة 2605)
حدیث نمبر: 2606 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ سِيرِينَ يَقُولُ: " الرُّكُوعُ هَكَذَا" , وَوَصَفَ مُعَاذٌ أَنَّهُ يُسَوِّي ظَهْرَهُ لَا يُصَوِّبُ رَأْسَهُ وَلَا يَرْفَعُهُ"،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حبیب بن شہید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد بن سیرین کو فرماتے ہوئے سنا کہ رکوع اس طرح ہوتا ہے۔ پھر حضرت معاذ نے اس کی یہ صورت بیان فرمائی کہ آدمی کمر کو بالکل سیدھا رکھے، اس طرح کہ سر کو نہ تو بالکل سیدھا رکھے اور نہ ہی بلند کرے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن کو بھی یونہی فرماتے سنا ہے، البتہ حسن اس بارے میں کلام کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2613]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2613، ترقيم محمد عوامة 2606)
حدیث نمبر: 2607 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ إِدْرِيسَ ، أَبِي فَرْوَةَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ أَبِي فَرْوَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، قَالَ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَكَعَ لَوْ صَبَبْتَ عَلَى كَتِفَيْهِ مَاءً لَاسْتَقَرَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب رکوع کی حالت میں ہوتے تو ایسی کیفیت ہوتی تھی کہ اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دونوں شانوں کے درمیان پانی ڈال دیا جاتا تو وہ ڈھلوان نہ ہونے کی وجہ سے وہیں ٹھہر جاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2615]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2615، ترقيم محمد عوامة 2607)