☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات فرماتے ہیں کہ رکوع کرتے وقت ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھنا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← جو حضرات فرماتے ہیں کہ رکوع کرتے وقت ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھنا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 16
حدیث نمبر: 2538 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، سَالِمِ الْبَرَّادِ ، أَبَا مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ سَالِمِ الْبَرَّادِ ، قَالَ: أَتَيْنَا أَبَا مَسْعُودٍ فَقُلْنَا: أَرِنَا صَلَاةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَبَّرَ ثُمَّ رَكَعَ فَوَضَعَ يَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ ثُمَّ قَالَ:" هَكَذَا صَلَّى بِنَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم براد کہتے ہیں کہ ہم حضرت ابو مسعود کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز سکھا دیجئے۔ انہوں نے تکبیر کہی، پھر رکوع کیا، پھر اپنے ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھا اور پھر فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں اس طرح نماز پڑھائی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2545]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2545، ترقيم محمد عوامة 2538)
حدیث نمبر: 2539 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، أَبِيهِ ، وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ ، قَالَ:" كُنْتُ فِيمَنْ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ لَأَنْظُرَنَّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ رَفَعَ يَدَيْهِ ثُمَّ رَكَعَ فَوَضَعَ يَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت وائل بن حجر فرماتے ہیں کہ میں ان لوگوں میں سے تھا جو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور میں نے دل میں کہا کہ میں ضرور بضرور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انداز دیکھوں گا۔ چناچہ میں نے دیکھا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکوع میں جانے کا ارادہ کیا تو دونوں ہاتھوں کو بلند کیا، پھر رکوع کیا پھر اپنے دونوں ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2546]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2546، ترقيم محمد عوامة 2539)
حدیث نمبر: 2540 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَلِيِّ بْنِ يَحْيَى بْنِ خَلَّادٍ ، رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَحْيَى بْنِ خَلَّادٍ ، عَنْ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِرَجُلٍ: " إِذَا اسْتَقْبَلْتَ الْقِبْلَةَ فَكَبِّرْ وَاقْرَأْ بِمَا شِئْتَ فَإِذَا أَرَدْتَ أَنْ تَرْكَعَ فَاجْعَلْ رَاحَتَيْكَ عَلَى رُكْبَتَيْكَ وَمَكِّنْ لِرُكُوعِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت رفاعہ بن رافع فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی سے فرمایا کہ جب تم قبلے کی طرف رخ کرو تو تکبیر کہو اور قرآن مجید میں سے جو چاہو پڑھ لو، پھر جب تم رکوع میں جاؤ تو اپنی ہتھیلیوں کو گھٹنوں پر رکھ دو اور اطمینان سے رکوع کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2547]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2547، ترقيم محمد عوامة 2540)
حدیث نمبر: 2541 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو خَالِدٍ ، حَارِثَةَ ، عَمْرَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ حَارِثَةَ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ " رَكَعَ فَوَضَعَ يَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب رکوع فرماتے تو اپنے ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2548]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2548، ترقيم محمد عوامة 2541)
حدیث نمبر: 2542 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، قَالَ: رَأَيْتُ عُمَرَ " رَاكِعًا وَقَدْ وَضَعَ يَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسود فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرکو دیکھا کہ آپ نے رکوع کرتے وقت اپنے ہاتھ اپنے گھٹنوں پر رکھے ہوئے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2549]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2549، ترقيم محمد عوامة 2542)
حدیث نمبر: 2543 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ فُضَيْلٍ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ، عَنْ عُمَرَ ، أَنَّهُ كَانَ " إِذَا رَكَعَ وَضَعَ يَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو معمر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر جب رکوع کرتے تو اپنے ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2550]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2550، ترقيم محمد عوامة 2543)
حدیث نمبر: 2544 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا عَبْدَةُ، وَوَكِيعٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: رَكَعْتُ إِلَى جَنْبِ أَبِي فَجَعَلْتُ يَدَيَّ بَيْنَ رُكْبَتَيَّ فَضَرَبَ سَعْدٌ يَدَيَّ ثُمَّ قَالَ:" كُنَّا نَفْعَلُ هَذَا ثُمَّ أُمِرْنَا بِالرُّكَبِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مصعب بن سعد فرماتے ہیں کہ میں اپنے والد کے پہلو میں نماز پڑھ رہا تھا، میں نے اپنے دونوں ہاتھ اپنے گھٹنوں کے درمیان رکھ لئے۔ انہوں نے میرے ہاتھوں پر مارا اور فرمایا کہ پہلے ہم بھی ایسے ہی کیا کرتے تھے، پھر ہمیں حکم ہوا کہ ہم ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2551]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2551، ترقيم محمد عوامة 2544)
حدیث نمبر: 2545 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ خَيْثَمَةَ، قَالَ:" كَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا رَكَعَ وَضَعَ يَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب رکوع کرتے تو ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2552]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2552، ترقيم محمد عوامة 2545)
حدیث نمبر: 2546 مصنف ابن ابی شیبہ
أَصْحَابِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ، قَالَ: قَامَ فِينَا رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْأَنْصَارِ يَوْمَ الْقَادِسِيَّةِ، فَقَالَ: " إِذَا رَكَعَ فَلْيَضَعْ يَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ وَلْيُمَكِّنْ حَتَّى يَعْلُوَ عَجْبُ ذَنَبِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طارق بن شہاب فرماتے ہیں کہ قادسیہ کی لڑائی کے دوران ایک انصاری صحابی ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور فرمایا کہ جب کوئی شخص رکوع کرنا چاہے تو اسے چاہئے کہ وہ اپنے ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھے اور خوب جھکے یہاں تک کہ اس کی کمر کا نچلا حصہ بلند ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2553]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2553، ترقيم محمد عوامة 2546)
حدیث نمبر: 2547 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ كَعْبٍ، قَالَ: " إِذَا رَكَعْتَ فانصب وَجْهَكَ إِلَى الْقِبْلَةِ وَضَعْ يَدَيْكَ عَلَى رُكْبَتَيْكَ وَلَا تُدَبِّحْ كَمَا يُدَبَّحُ الْحِمَارُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت کعب فرماتے ہیں کہ جب تم رکوع کرو تو اپنے چہرے کو قبلے کی طرف رکھو اور دونوں ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھو۔ اور سر کو اتنا زیادہ نہ جھکاؤ کہ وہ گدھے کے سر کی طرح کمر سے نیچے چلا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2554]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2554، ترقيم محمد عوامة 2547)
حدیث نمبر: 2548 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " إِذَا رَكَعْتَ فَضَعْ كَفَّيْكَ عَلَى رُكْبَتَيْكَ وَابْسُطْ ظَهْرَكَ وَلَا تُقَنِّعْ رَأْسَكَ وَلَا تُصَوِّبْهُ وَلَا تَمْتَدَّ وَلَا تَقْبِضْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب تم رکوع کرو تو اپنی ہتھیلیوں کو گھٹنوں پر رکھو، اپنی کمر کو بچھا لو، اپنے سر کو نہ تو کمر سے اونچا رکھو اور نہ ہی کمر سے نیچا، نہ اسے زیادہ پھیلاؤ اور نہ ہی بالکل سکیڑ کے رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2555]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2555، ترقيم محمد عوامة 2548)
حدیث نمبر: 2549 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، قَالَ:" كَانَ أَبِي إِذَا رَكَعَ وَضَعَ يَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ میرے والد جب رکوع کرتے تھے تو ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2556]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2556، ترقيم محمد عوامة 2549)
حدیث نمبر: 2550 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ: رَأَيْتُ إِبْرَاهِيمَ " يَضَعُ يَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن عبید اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم کو دیکھا کہ وہ رکوع میں اپنے ہاتھ گھٹنوں پر رکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2557]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2557، ترقيم محمد عوامة 2550)
حدیث نمبر: 2551 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وَكِيعٌ، عَنْ مُوسَى بْنِ نَافِعٍ، قَالَ: رَأَيْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ " إِذَا رَكَعَ وَضَعَ يَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
١) حضرت موسیٰ بن نافع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو دیکھا کہ وہ رکوع میں اپنے ہاتھ گھٹنوں پر رکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2558]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2558، ترقيم محمد عوامة 2551)
حدیث نمبر: 2552 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ : " سُنَّتْ لَكُمُ الرُّكَبُ فَأَمْسِكُوا بِالرُّكَبِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ تمہارے لئے گھٹنوں کو رکوع میں پکڑنا سنت قرار دیا گیا ہے لہٰذا تم انہیں پکڑو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2559]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2559، ترقيم محمد عوامة 2552)
حدیث نمبر: 2553 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: نا فِطْرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " إِذَا رَكَعْتَ فَإِنْ شِئْتَ قُلْتَ هَكَذَا، وَإِنْ شِئْتَ وَضَعْتَ يَدَيْكَ عَلَى رُكْبَتَيْكَ، وَإِنْ شِئْتَ قُلْتَ هَكَذَا يَعْنِي طَبَّقْتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب تم رکوع کرو تو چاہو تو ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھ دو اور اگر چاہو تو دونوں گھٹنوں کے درمیان ایک دوسرے کے اوپر رکھ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2560]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2560، ترقيم محمد عوامة 2553)