☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عورت نماز شروع کرتے وقت ہاتھوں کو کہاں تک اٹھائے گی؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← عورت نماز شروع کرتے وقت ہاتھوں کو کہاں تک اٹھائے گی؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 2485 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ زَيْتُونَ، قَالَ: رَأَيْتُ أُمَّ الدَّرْدَاءِ تَرْفَعُ كَفَّيْهَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهَا حِينَ تَفْتَتِحُ الصَّلَاةَ، فَإِذَا قَالَ الْإِمَامُ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ رَفَعَتْ يَدَيْهَا، قَالَتْ:" اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدربہ بن زیتون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ام الدرداء کو دیکھا کہ انہوں نے نماز شروع کرتے وقت کندھوں تک ہاتھ اٹھائے۔ جب امام سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ کہتا تو وہ نماز میں رفع یدین کرتیں اور ساتھ اللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ کہتیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2492]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2492، ترقيم محمد عوامة 2485)
حدیث نمبر: 2486 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَنَا شَيْخٌ لَنَا، قَالَ: سَمِعْتُ عَطَاءً سُئِلَ عَنِ الْمَرْأَةِ كَيْفَ تَرْفَعُ يَدَيْهَا فِي الصَّلَاةِ، قَالَ:" حَذْوَ ثَدْيَيْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطا سے سوال کیا گیا کہ عورت نماز میں ہاتھ کہاں تک اٹھائے؟ فرمایا چھاتی کے برابر تک۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2493]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2493، ترقيم محمد عوامة 2486)
حدیث نمبر: 2487 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا رَوَّادُ بْنُ الْجَرَّاحِ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: " تَرْفَعُ يَدَيْهَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ عورت اپنے ہاتھ کندھوں تک اٹھائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2494]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2494، ترقيم محمد عوامة 2487)
حدیث نمبر: 2488 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ حَيَّانَ، عَنْ عِيسَى بْنِ كَثِيرٍ، عَنْ حَمَّادٍ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ فِي الْمَرْأَةِ: " إِذَا اسْتَفْتَحَتِ الصَّلَاةَ تَرْفَعُ يَدَيْهَا إِلَى ثَدْيَيْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد فرمایا کرتے تھے کہ عورت نماز شروع کرتے وقت ہاتھوں کو چھاتی تک اٹھائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2495]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2495، ترقيم محمد عوامة 2488)
حدیث نمبر: 2489 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ: تُشِيرُ الْمَرْأَةُ بِيَدَيْهَا بِالتَّكْبِيرِ كَالرَّجُلِ، قَالَ:" لَا تَرْفَعُ بِذَلِكَ يَدَيْهَا كَالرَّجُلِ وَأَشَارَ فَخَفَضَ يَدَيْهِ جِدًّا وَجَمَعَهُمَا إِلَيْهِ جِدًّا، وَقَالَ: إِنَّ لِلْمَرْأَةِ هَيْئَةً لَيْسَتْ لِلرِّجَالِ وَإِنْ تَرَكَتْ ذَلِكَ فَلَا حَرَجَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا کہ کیا عورت نماز میں تکبیرِ تحریمہ کہتے وقت مرد کی طرح اشارہ کرے گی؟ فرمایا کہ وہ مرد کی طرح اشارہ نہیں کرے گی۔ بلکہ وہ اپنے ہاتھوں کو بہت نیچا رکھے گی اور اپنے ساتھ جوڑ کر رکھے گی۔ حضرت عطاء نے یہ بھی فرمایا کہ عورتوں کا جسم مردوں جیسا نہیں ہوتا، اگر وہ اسے چھوڑ بھی دے تو کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2496]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2496، ترقيم محمد عوامة 2489)
حدیث نمبر: 2490 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ مَيْمُونٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ، قَالَ: رَأَيْتُ حَفْصَةَ بِنْتَ سِيرِينَ " كَبَّرَتْ فِي الصَّلَاةِ وَأَوْمَأَتْ حَذْوَ ثَدْيَيْهَا وَوَصَفَ يَحْيَى فَرَفَعَ يَدَيْهِ جَمِيعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم احول فرماتے ہیں کہ میں نے حفصہ بنت سیرین کو دیکھا کہ انہوں نے نماز میں تکبیر کہی اور ہاتھوں کو چھاتی تک بلند کیا۔ حضرت یحییٰ نے اپنے دونوں ہاتھوں کو بلند کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2497]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2497، ترقيم محمد عوامة 2490)