☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كان يرفع يديه إذا افتتح الصلاة
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الصلوات← من كان يرفع يديه إذا افتتح الصلاة
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 15
Hadith No.: 2440 Musannaf Ibn Abi Shaibah
سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، سَالِمٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ وَإِذَا رَكَعَ وَبَعْدَمَا يَرْفَعُ وَلَا يَرْفَعُ يَدَيْهِ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نماز شروع کرتے وقت ہاتھوں کو اٹھا یا کرتے تھے، پھر رکوع کرتے وقت بھی ہاتھوں کو اٹھایا کرتے تھے، رکوع سے اٹھتے وقت بھی ہاتھ اٹھایا کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں سجدوں کے درمیان ہاتھ نہیں اٹھایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2446]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2446، ترقيم محمد عوامة 2440)
Hadith No.: 2441 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، أَبِيهِ ، وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ ، قَالَ:" رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ كُلَّمَا رَكَعَ وَرَفَعَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت وائل بن حجر فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ جب بھی رکوع میں جاتے اور رکوع سے اٹھتے تو ہاتھ اٹھایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2447]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2447، ترقيم محمد عوامة 2441)
Hadith No.: 2442 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ نُمَيْرٍ ، ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ ، مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ ، قَالَ:" رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكَبِّرُ إِذَا رَكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ حَتَّى يُحَاذِيَ بِهِمَا فُرُوعَ أُذُنَيْهِ"
Translation: اردو ترجمہ
) حضرت مالک بن حویرث فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا آپ رکوع میں جاتے ہوئے اور رکوع سے اٹھتے ہوئے ہاتھوں کو اتنا بلند فرماتے کہ کانوں کی لو کے برابر ہوجاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2448]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2448، ترقيم محمد عوامة 2442)
Hadith No.: 2443 Musannaf Ibn Abi Shaibah
هُشَيْمٌ ، الزُّهْرِيِّ ، سَالِمٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ," أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا افْتَتَحَ وَإِذَا رَكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ وَلَا يُجَاوِزُ بِهِمَا أُذُنَيْهِ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز شروع کرتے وقت، رکوع میں جاتے ہوئے اور رکوع سے اٹھتے ہوئے ہاتھوں کو اتنا بلند کرتے تھے کہ وہ کانوں سے اوپر نہیں جاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2449]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2449، ترقيم محمد عوامة 2443)
Hadith No.: 2444 Musannaf Ibn Abi Shaibah
هُشَيْمٌ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مثل ذَلِكَ.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان بن یسار نے بھی یونہی روایت کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2450]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2450، ترقيم محمد عوامة 2444)
Hadith No.: 2445 Musannaf Ibn Abi Shaibah
هُشَيْمٌ ، لَيْثٌ ، عَطَاءٍ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا لَيْثٌ ، عَنْ عَطَاءٍ ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ وَابْنَ عُمَرَ وَابْنَ عَبَّاسٍ وَابْنَ الزُّبَيْرِ يَرْفَعُونَ أَيْدِيَهُمْ نَحْوًا مِنْ حَدِيثِ الزُّهْرِيِّ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو سعید خدری، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما، حضرت ابن زبیر کو دیکھا کہ وہ ہاتھ اٹھایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2451]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2451، ترقيم محمد عوامة 2445)
Hadith No.: 2446 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنَ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَمْزَةَ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ " يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ وَإِذَا رَكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو حمزہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ آپ نماز شروع کرتے وقت، رکوع میں جاتے ہوئے اور رکوع سے اٹھتے وقت ہاتھوں کو بلند کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2452]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2452، ترقيم محمد عوامة 2446)
Hadith No.: 2447 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَصْحَابُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ:" كَانَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلَاتِهِمْ كَأَنَّ أَيْدِيَهُمُ الْمَرَاوِحُ إِذَا رَكَعُوا وَإِذَا رَفَعُوا رُءُوسَهُمْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کے دوران رکوع میں جا تے ہوئے اور رکوع سے اٹھتے ہوئے اپنے ہاتھوں کو پنکھوں کی طرح بلند کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2453]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2453، ترقيم محمد عوامة 2447)
Hadith No.: 2448 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَنَسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّهُ:" كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا دَخَلَ فِي الصَّلَاةِ وَإِذَا رَكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حمید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انسکو دیکھا کہ آپ نماز شروع کرتے وقت، رکوع میں جاتے ہوئے اور رکوع سے اٹھتے وقت ہاتھوں کو بلند کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2454]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2454، ترقيم محمد عوامة 2448)
Hadith No.: 2449 Musannaf Ibn Abi Shaibah
الثَّقَفِيُّ ، حُمَيْدٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ :" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکوع و سجود میں جاتے ہوئے ہاتھوں کو بلند کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2455]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2455، ترقيم محمد عوامة 2449)
Hadith No.: 2450 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، عَنْ أَشْعَثَ، قَالَ:" كَانَ الْحَسَنُ يَفْعَلُهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بھی یونہی کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2456]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2456، ترقيم محمد عوامة 2450)
Hadith No.: 2451 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: كَانَ مُحَمَّدٌ " يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا دَخَلَ الصَّلَاةَ وَإِذَا رَكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ حضرت محمد نماز شروع کرتے وقت، رکوع میں جاتے ہوئے اور رکوع سے اٹھتے وقت ہاتھوں کو بلند کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2457]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2457، ترقيم محمد عوامة 2451)
Hadith No.: 2452 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ خَالِدٍ، أَنَّ أَبَا قِلَابَةَ" كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا رَكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت خالد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو قلابہ رکوع میں جاتے ہوئے اور رکوع سے سر اٹھاتے ہوئے ہاتھوں کو بلند کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2458]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2458، ترقيم محمد عوامة 2452)
Hadith No.: 2453 Musannaf Ibn Abi Shaibah
هُشَيْمٌ ، عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ الْأَنْصَارِيُّ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ الْقُرَشِيِّ ، أَبَا حُمَيْدٍ السَّاعِدِيَّ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ الْأَنْصَارِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ الْقُرَشِيِّ ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا حُمَيْدٍ السَّاعِدِيَّ مَعَ عَشَرَةِ رَهْطٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" أَلَا أُحَدِّثُكُمْ عَنْ صَلَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالُوا: هَاتِ، قَالَ: رَأَيْتُهُ إِذَا كَبَّرَ عِنْدَ فَاتِحَةِ الصَّلَاةِ رَفَعَ يَدَيْهِ وَإِذَا رَكَعَ رَفَعَ يَدَيْهِ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ رَفَعَ يَدَيْهِ ثُمَّ يَمْكُثُ قَائِمًا حَتَّى يَقَعَ كُلُّ عَظْمٍ فِي مَوْضِعِهِ ثُمَّ يَهْبِطُ سَاجِدًا وَيُكَبِّرُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن عمرو بن عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو حمید ساعدی کو دس اصحاب رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ کیا میں تمہارے سامنے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا طریقہ نماز نہ بیان کروں؟ انہوں نے کہا ضرور بیان کریں۔ انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے جب نماز شروع کرنے کے لئے تکبیر تحریمہ کہی تو ہاتھ اٹھائے، جب رکوع میں گئے تو ہاتھ اٹھائے، جب رکوع سے سر اٹھایا تو ہاتھ اٹھائے، پھر اتنی دیر کھڑے ہوئے کہ ہر ہڈی میں اعتدال آگیا پھر آپ سجدے کے لئے تکبیر کہتے ہوئے جھکتے چلے گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2459]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2459، ترقيم محمد عوامة 2453)
Hadith No.: 2454 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: رَأَيْتُهُ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ، فَقُلْتُ لَهُ: مَا هَذَا، فَقَالَ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ مِنَ الرَّكْعَتَيْنِ كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محارب بن دثار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ وہ رکوع و سجود میں جاتے ہوئے رفع یدین کیا کرتے تھے۔ میں نے ان سے اس کی وجہ پوچھی تو فرمانے لگے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب دورکعات سے کھڑے ہوتے تو بھی رفع یدین کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2460]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2460، ترقيم محمد عوامة 2454)