☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نغمہ کے انداز میں اذان دینے کا حکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأذان والإقامة← نغمہ کے انداز میں اذان دینے کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 2390 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ الْمَكِّيِّ، أَنَّ مُؤَذِّنًا أَذَّنَ فَطَرَّبَ فِي أَذَانِهِ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ: " أَذِّنْ أَذَانًا سَمْحًا وَإِلَّا فَاعْتَزِلْنَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن سعید مکی کہتے ہیں کہ ایک موذن نے نغمے کے انداز میں اذان دی تو حضرت عمر بن عبدالعزیز نے اس سے فرمایا کہ تم سادہ طریقے سے اذان دو یا پھر ہم سے دور کہیں چلے جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2396]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2396، ترقيم محمد عوامة 2390)
حدیث نمبر: 2391 مصنف ابن ابی شیبہ
حُذَيْفَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ حَلَّامِ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ فَائِدِ بْنِ بُكَيْرٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: " مَنْ شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَجْعَلَ رِزْقَهُ فِي صَوْتِهِ فَعَلَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ جس کا رزق اذان میں رکھنا چاہیں رکھ دیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2397]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2397، ترقيم محمد عوامة 2391)
حدیث نمبر: 2392 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " الْأَذَانُ جَزْمٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اذان تو سادہ طریقے سے دی جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2398]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2398، ترقيم محمد عوامة 2392)