☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مؤذن کتنے ہونے چاہئیں ایک یا دو؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأذان والإقامة← مؤذن کتنے ہونے چاہئیں ایک یا دو؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 2324 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، وَابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ:" كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُؤَذِّنَانِ يُؤَذِّنَانِ". زَادَ فِيهِ ابْنُ نُمَيْرٍ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ وَبِلَالٌ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دو مؤذن تھے جو اذان دیتے تھے۔ ابن نمیر نے یہ اضافہ نقل کیا ہے: حضرت ابن اُمّ مکتوم اور حضرت بلال۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2330]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2330، ترقيم محمد عوامة 2324)
حدیث نمبر: 2325 مصنف ابن ابی شیبہ
السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ ابْنِ أُخْتِ نَمِرٍ، قَالَ: " مَا كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا مُؤَذِّنٌ وَاحِدٌ يُؤَذِّنُ إِذَا قَعَدَ عَلَى الْمِنْبَرِ وَيُقِيمُ إِذَا نزل ثُمَّ أَبُو بَكْرٍ كَذَلِكَ ثُمَّ عُمَرُ كَذَلِكَ حَتَّى كَانَ عُثْمَانُ وَفَشَا النَّاسُ وَكَثُرُوا زَادَ النِّدَاءَ الثَّالِثَ عِنْدَ الزَّوَالِ أَوِ الزَّوْرَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سائب بن یزید کہتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صرف ایک مؤذن تھے جو اس وقت اذان کہتے جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر بیٹھتے اور اس وقت اقامت کہتے جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر سے اترتے۔ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کا بھی یہی معاملہ تھا۔ جب حضرت عثمان کا زمانہ آیا تو لوگ زیادہ ہوگئے اور ادھر ادھر پھیل گئے لہٰذا انہوں نے زوال کے وقت تیسری اذان کا اضافہ کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2331]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2331، ترقيم محمد عوامة 2325)