☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کیا حائضہ عورت مرد کو کنگھا کر سکتی ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← کیا حائضہ عورت مرد کو کنگھا کر سکتی ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 2121 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُلَيَّةَ ، سَلَمَةَ بْنِ عَلْقَمَةَ ، مُحَمَّدٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: أَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ عَلْقَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: نُبِّئْتُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَتْ تُرَجِّلُهُ الْحَائِضُ، وَيَقُولُ:" إِنَّ حَيْضَتَهَا لَيْسَتْ فِي يَدِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ حائضہ خاتون حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کنگھا کیا کرتی تھیں اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے کہ اس کا حیض اس کے ہاتھ میں نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2127]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2127، ترقيم محمد عوامة 2121)
حدیث نمبر: 2122 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ نُمَيْرٍ ، وَيَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، الْأَعْمَشِ ، تَمِيمِ بْنِ سَلَمَةَ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، وَيَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كُنْتُ أُرَجِّلُ رَأْسَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا حَائِضٌ وَهُوَ عَاكِفٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر میں کنگھا کیا کرتی تھی حالانکہ میں حالت حیض میں اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حالت اعتکاف میں ہوتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2128]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2128، ترقيم محمد عوامة 2122)
حدیث نمبر: 2123 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" رُبَّمَا وَضَّأَتْهُ جَارِيَةٌ مِنْ جَوَارِيهِ وَهِيَ حَائِضٌ تَغْسِلُ قَدَمَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ بعض اوقات حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حائضہ باندی انہیں وضو کراتی اور ان کے پاؤں دھوتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2129]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2129، ترقيم محمد عوامة 2123)
حدیث نمبر: 2124 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ," أَنَّ جَارِيَةً كَانَتْ تَغْسِلُ رِجْلَيْهِ وَهِيَ حَائِضٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن دینار فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حائضہ باندی ان کے پاؤں دھویا کرتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2130]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2130، ترقيم محمد عوامة 2124)
حدیث نمبر: 2125 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، هِشَامٌ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُدْنِي رَأْسَهُ إِلَيَّ وَأَنَا حَائِضٌ وَهُوَ مُجَاوِرٌ، تَعْنِي مُعْتَكِفًا، فَيَضَعُهُ فِي حِجْرِي فَأَغْسِلُهُ وَأُرَجِّلُهُ وَأَنَا حَائِضٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنا سر مبارک میری طرف بڑھاتے حالانکہ میں حالت حیض میں اور آپ حالت اعتکاف میں ہوتے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنا سر مبارک میری گود میں رکھ دیتے اور میں آپ کا سر دھوتی اور کنگھی کرتی حالانکہ میں حالت حیض میں ہوتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2131]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2131، ترقيم محمد عوامة 2125)
حدیث نمبر: 2126 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُغِيرَةَ , أَنَّ أَبَا ظَبْيَانَ , سَأَلَ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الْحَائِضِ تُوَضِّئُ الْمَرِيضَ، قَالَ:" لَا بَأْسَ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو ظبیان نے حضرت ابراہیم سے سوال کیا کہ کیا حائضہ مریض کو وضو کرا سکتی ہے انہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2132]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2132، ترقيم محمد عوامة 2126)
حدیث نمبر: 2127 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الرَّبِيعِ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ تَغْسِلَ الْحَائِضُ رَأْسَ الرَّجُلِ وَتُرَجِّلَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ حائضہ عورت آدمی کا سر دھوئے اور اس میں کنگھی کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2133]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2133، ترقيم محمد عوامة 2127)
حدیث نمبر: 2128 مصنف ابن ابی شیبہ
سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، مَنْبُوذٍ ، أُمِّهِ ، مَيْمُونَةَ
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ مَنْبُوذٍ ، عَنْ أُمِّهِ ، قَالَتْ: دَخَلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَلَى مَيْمُونَةَ ، فَقَالَتْ:" أَيْ بُنَيَّ مَا لِي أَرَاكَ شَعِثًا رَأْسُكَ"، قَالَ: إِنَّ أُمَّ عَمَّارٍ مُرَجِّلَتِي حَائِضٌ، قَالَتْ:" أَيْ بُنَيَّ وَأَيْنَ الْحَيْضَةُ مِنَ الْيَدِ؟! كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَضَعُ رَأْسَهُ فِي حِجْرِ إِحْدَانَا وَهِيَ حَائِضٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت منبوذ کی والدہ فرماتی ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما حضرت میمونہ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اے میرے بیٹے! کیا بات ہے میں تمہارے بالوں کو پراگندہ حالت میں دیکھ رہی ہوں۔ انہوں نے فرمایا کہ میرے بالوں میں کنگھی کرنے والی ام عمار حالت حیض میں ہیں۔ حضرت میمونہ نے فرمایا کہ اے میرے بیٹے! حیض کیا ہاتھ میں ہوتا ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنا سر مبارک ہم میں کسی کی گود میں رکھتے تھے حالانکہ وہ حائضہ ہوتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2134]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2134، ترقيم محمد عوامة 2128)
حدیث نمبر: 2131 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، هِشَامٌ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُدْنِي رَأْسَهُ إِلَيَّ وَأَنَا حَائِضٌ وَهُوَ مُجَاوِرٌ، تَعْنِي مُعْتَكِفًا، فَيَضَعُهُ فِي حِجْرِي فَأَغْسِلُهُ وَأُرَجِّلُهُ وَأَنَا حَائِضٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنا سر مبارک میری طرف بڑھاتے حالانکہ میں حالت حیض میں اور آپ حالت اعتکاف میں ہوتے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنا سر مبارک میری گود میں رکھ دیتے اور میں آپ کا سر دھوتی اور کنگھی کرتی حالانکہ میں حالت حیض میں ہوتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2131]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2131، ترقيم محمد عوامة 2125)