☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کیا آدمی موزے پہن کر بیت الخلاء میں جاسکتا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← کیا آدمی موزے پہن کر بیت الخلاء میں جاسکتا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 2106 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، قَالَ: رَأَيْتُ إِبْرَاهِيمَ " دَخَلَ الْخَلَاءَ وَعَلَيْهِ خُفَّاهُ ثُمَّ خَرَجَ فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَيْهِمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلمہ بن کہیل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم کو دیکھا کہ وہ موزے پہن کر بیت الخلاء میں داخل ہوئے پھر نکل کر وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2112]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2112، ترقيم محمد عوامة 2106)
حدیث نمبر: 2107 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّث عُمَرُ بْنُ ذَرٍّ , عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ: دَعَوْتُ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيّ , وَإِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيَّ " فَدَخَلَا الْخَلَاءَ فِي أَخِفَافِهِمَا ثُمَّ خَرَجَا فَتَوَضَّآ وَمَسَحَا عَلَى خِفَافِهِمَا ثُمَّ صَلَّيَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدالملک بن حارث کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم نخعی اور ابراہیم تیمی کی دعوت کی، وہ دونوں موزے پہن کر بیت الخلاء میں داخل ہوئے، پھر نکل کر وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا پھر دونوں نے نماز پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2113]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2113، ترقيم محمد عوامة 2107)
حدیث نمبر: 2108 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنْ رَجُلٍ لَمْ يُسَمِّهِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ وَالْحَكَمِ أَنَّهُمَا كَانَا " إِذَا أَرَادَا أَنْ يَبُولَا لَبِسَا خِفَافَهُمَا كَيْ يَمْسَحَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سفیان ایک آدمی سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابراہیم اور حضرت حکم جب پیشاب کرنے کا ارادہ کرتے تو موزے پہن لیتے تاکہ ان پر مسح کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2114]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2114، ترقيم محمد عوامة 2108)