☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جانور کو ذبح کرنے والا وضو کرے گا یا نہیں؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← جانور کو ذبح کرنے والا وضو کرے گا یا نہیں؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 2103 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَيْرٍ، عَنْ عِيسَى بْنِ هِلَالٍ، عَنْ كَثِيرٍ مَوْلَى سَلَمَةَ، قَالَ: " مَنْ ذَبَحَ ذَبِيحَةً فَلْيَتَوَضَّأْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت کثیر فرماتے ہیں کہ جو جانور کو ذبح کرے اسے چاہئے کہ وضو کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2109]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2109، ترقيم محمد عوامة 2103)
حدیث نمبر: 2104 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ رَبِيعٍ، عَنِ الْحَسَنِ فِي الرَّجُلِ يَذْبَحُ الْبَعِيرَ وَالشَّاةَ، قَالَ: " إِنْ أَصَابَهُ دَمٌ غَسَلَهُ وَلَيْسَ عَلَيْهِ وُضُوءٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اس شخص کے بارے میں جو اونٹ یا بکری ذبح کرے فرماتے ہیں کہ اگر اسے خون لگا ہے تو دھو لے اور اس پر وضو لازم نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2110]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2110، ترقيم محمد عوامة 2104)
حدیث نمبر: 2105 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ الْمِقْدَامِ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إِذَا تَوَضَّأَ الرَّجُلُ ثُمَّ ذَبَحَ شَاةً لَمْ يَقْطَعْ ذَلِكَ طَهُورَهُ وَإِنْ أَصَابَهُ دَمٌ غَسَلَهُ وَإِنْ لَمْ يُصِبْهُ دَمٌ فَلَا شَيْءَ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے وضو کرنے کے بعد بکری ذبح کی تو اس کا وضو نہیں ٹوٹا اور اگر اس کو خون لگ جائے تو دھو لے اور اگر خون نہیں لگا تو کچھ لازم نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2111]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2111، ترقيم محمد عوامة 2105)