☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب پانی میں داخل ہو تو ازار پہن کر داخل ہو
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب پانی میں داخل ہو تو ازار پہن کر داخل ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 2099 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي فَرْوَةَ، قَالَ: ذَهَبْتُ مَعَ ابْنِ أَبِي لَيْلَى إِلَى الْفُرَاتِ فَدَخَلَهُ بِثَوْبٍ، أَوْ قَالَ: بِمِئْزَرٍ، وَقَالَ:" إِنَّ لَهُ سَاكِنًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو فروہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابن ابی لیلیٰ کے ساتھ دریاء فرات گیا، وہ اس میں کپڑا پہن کر داخل ہوئے اور فرمایا کہ دریا کا بھی کوئی ساکن ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2105]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2105، ترقيم محمد عوامة 2099)
حدیث نمبر: 2100 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ لَيْثٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ رَأَى حُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ دَخَلَ الْمَاءَ بِإِزَارٍ، وَقَالَ:" إِنَّ لَهُ سَاكِنًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت لیث کہتے ہیں کہ مجھے کسی نے بتایا ہے کہ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہازار پہن کر پانی میں داخل ہوئے اور فرمایا کہ اس کا بھی کوئی ساکن ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2106]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2106، ترقيم محمد عوامة 2100)
حدیث نمبر: 2101 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْ رَأَى عُمَرَ " مُسْتَنْقِعًا فِي الْمَاءِ وَعَلَيْهِ قَمِيصٌ ثُمَّ خَرَجَ فَدَعَا بِمِلْحَفَةٍ فَلَبِسَهَا فَوْقَ الْقَمِيصِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت عمر کو دیکھے ہوئے شخص نے بتایا کہ وہ اس حال میں پانی میں داخل ہوئے کہ ان پر ایک قمیص تھی۔ پھر وہ باہر نکلے اور ایک اوڑھنی منگوا کر قمیص کے اوپر پہنی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2107]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2107، ترقيم محمد عوامة 2101)
حدیث نمبر: 2102 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعْدٍ الْجَارِيِّ وَكَانَ مَوْلَى عُمَرَ، قَالَ: أَتَانَا عُمَرُ صَادِرًا عَنِ الْحَجِّ فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" يَا سَعْدُ , أَبْغِنَا مَنَادِيلَ" , فَأُتِيَ بِمَنَادِيلَ، فَقَالَ:" اغْتَسِلُوا فِيهِ فَإِنَّهُ مُبَارَكٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن سعد کہتے ہیں کہ حضرت عمر حج سے واپسی پر صحابہ کرام کی ایک جماعت کے ساتھ ہمارے ہاں تشریف لائے اور فرمایا کہ اے سعد ہمارے پاس رومال لاؤ، آپ کے پاس رومال لائے گئے تو آپ نے فرمایا کہ ان میں غسل کرو یہ بابرکت چیز ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2108]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2108، ترقيم محمد عوامة 2102)