☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی آدمی اپنے کپڑوں پر خون کا نشان دیکھے تو دھو لے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← اگر کوئی آدمی اپنے کپڑوں پر خون کا نشان دیکھے تو دھو لے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 2081 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ:" إِنْ كَانَ بَعْضُ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ لَتَقْرُصُ الدَّمَ عَنْ ثَوْبِهَا بِرِيقِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ ایک ام المومنین اپنے کپڑوں پر خون کا نشان دیکھتی تو اسے دھو دیا کرتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2087]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2087، ترقيم محمد عوامة 2081)
حدیث نمبر: 2082 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ , أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ " رَأَى فِي قَمِيصِهِ دَمًا فَبَزَقَ فِيهِ ثُمَّ دَلَكَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن زیاد کہتے ہیں کہ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے اپنی قمیص پر خون دیکھا تو اس پر تھوک پھینک کر اسے رگڑ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2088]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2088، ترقيم محمد عوامة 2082)
حدیث نمبر: 2083 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ جَعْفَرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي سَلِيطُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ رَأَى فِي جُرُبَّانِهِ دَمًا فَبَزَقَ فِيهِ ثُمَّ دَلَكَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلیط بن عبداللہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنے گریبان میں خون کا نشان دیکھا تو اس پر تھوک پھینک کر اسے رگڑ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2089]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2089، ترقيم محمد عوامة 2083)
حدیث نمبر: 2084 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ حَيَّانَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، قَالَ:" رَأَيْتُ مَيْمُونَ بْنَ مِهْرَانَ يَوْمًا وَهُوَ يُصَلِّي فَرَأَى فِي ثَوْبِهِ دَمًا، فَقَالَ بِهِ هَكَذَا، يَعْنِي بِرِيقِهِ، ثُمَّ فَرَكَهُ بِيَدِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جعفر بن برقان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت میمون بن مہران کو دیکھا کہ وہ نماز پڑھ رہے تھے اور دوران نماز انہوں نے اپنے کپڑوں پر خون کا نشان دیکھا تو اس پر تھوک پھینک کر اسے رگڑ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2090]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2090، ترقيم محمد عوامة 2084)
حدیث نمبر: 2085 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ , وَعَامِرٍ , وَعَطَاءٍ، قَالُوا: " لَا يُغْسَلُ الدَّمُ بِالْبُزَاقِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر، حضرت عامر اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ خون کو تھوک سے نہیں دھویا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2091]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2091، ترقيم محمد عوامة 2085)