☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات آلہ تناسل کے سوراخ کی بے جاپر واہ کرنے کو مکروہ سمجھتے ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← جو حضرات آلہ تناسل کے سوراخ کی بے جاپر واہ کرنے کو مکروہ سمجھتے ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 2062 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ، وَأَبُو أُسَامَةَ قَالَا: حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَيُّوبَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ:" إِنَّ لِلشَّيْطَانِ بَزْقَةً. يَعْنِي: بِلَّةَ طَرَفِ الْإِحْلِيلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ شیطان کی طرف سے ایک تری ہوتی ہے یعنی وہ آلۂ تناسل کے سوراخ کو تر کر کے وسوسہ ڈالتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2068]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2068، ترقيم محمد عوامة 2062)
حدیث نمبر: 2063 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، قَالَ: ثنا مِسْعَرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " مَا تَفَقَّدَهُ إِنْسَانٌ إِلَّا رَأَى مَا يَكْرَهُ أَوْ يَسُوءُهُ. يَعْنِي: بِلَّةَ طَرَفِ الْإِحْلِيلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ آدمی آلۂ تناسل کے سوراخ کی بہت زیادہ پرواہ نہ کرے البتہ اگر کوئی ایسی چیز دیکھے جو اسے ناپسند ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2069]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2069، ترقيم محمد عوامة 2063)
حدیث نمبر: 2064 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، قَالَ:" إِنَّهُ يَبُلُّ طَرَفَ الْإِحْلِيلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ شیطان ذکر کے سوراخ کو تر کردیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2070]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2070، ترقيم محمد عوامة 2064)
حدیث نمبر: 2065 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ قُرَيْشٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ، قَالَ:" كَانُوا لَا يَتَفَقَّدُونَ ذَلِكَ التَّفَقُّدَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو امامہ بن سہل فرماتے ہیں کہ اسلاف آلۂ تناسل کے سوراخ کے گیلا ہونے کی بہت زیادہ پرواہ نہ کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2071]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2071، ترقيم محمد عوامة 2065)
حدیث نمبر: 2066 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، قَالَ: نا مِسْعَرٌ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، قَالَ: " مَا وَسَاوِسُهُ بِأَوْلَعَ مِمَّنْ يَرَاهَا تَعْمَلُ فِيهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن مرہ فرماتے ہیں کہ شیطان کے وسوسے اس قابل نہیں کہ انہیں خاطر میں لایا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2072]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2072، ترقيم محمد عوامة 2066)
حدیث نمبر: 2067 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ عَطِيَّةَ، قَالَ: قَالَ طَاوُسٌ:" وَلِمَ تَنْظُرُ إِلَى ذَكَرِكَ؟!"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ اپنے آلۂ تناسل کو دیکھتے ہی کیوں ہو؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2073]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2073، ترقيم محمد عوامة 2067)
حدیث نمبر: 2068 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ أَبِي ذُؤَيْبٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ، قَالَ: " مَا تَفَقَّدَ رَجُلٌ ذَكَرَهُ ذَلِكَ التَّفَقُّدَ إِلَّا رَأَى مَا يَكْرَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو امامہ بن سہل فرماتے ہیں کہ آدمی اپنے آلۂ تناسل کے گیلا ہونے کی بہت زیادہ پرواہ نہ کرے البتہ واقعی کوئی ناپاکی ہو تو اسے ضرور صاف کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2074]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2074، ترقيم محمد عوامة 2068)
حدیث نمبر: 2069 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ الزُّبَيْرِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ مُفَضَّلِ بْنِ مُهَلْهَلٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ سَلَمَةَ، قَالَ: قَالَ ابْنُ الزُّبَيْرِ :" إِنَّ الشَّيْطَانَ يَأْتِي الْإِنْسَانَ مِنْ قِبَلِ الْوُضُوءِ وَالشَّعْرِ وَالظُّفرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن الزبیر فرماتے ہیں کہ شیطان انسان کے وضو، بالوں اور ناخنوں کی طرف سے آتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2075]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2075، ترقيم محمد عوامة 2069)