☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يخوض طين المطر
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الطهارة← في الرجل يخوض طين المطر
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 10
Hadith No.: 2045 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا يَحْيَى بْنُ عِيسَى الرَّمْلِيُّ، عَنْ رَزِينٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى أَبِي جَعْفَرٍ فَقَالَ لَهُ: إِنِّي أَخْرُجُ فِي اللَّيْلَةِ الْمَطِيرَةِ فَأَدُوسُ الطِّينَ قَالَ: صَلِّ قَالَ: إِنِّي أَخَافُ أَنْ يَكُونَ فِيهَا النَّتْنُ وَالْقَذِرَةُ فَكَأَنَّهُ غَضِبَ , فَقَالَ: " إِنْ كُنْتَ تَدُوسُ النَّتْنَ بِرِجْلَيْكَ فَخُذْ مَعَكَ مَاءً فَاغْسِلْ بِهِ رِجْلَيْكَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت رزین فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی حضرت ابو جعفر کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ بعض اوقات میں بارانی رات میں گھر سے نکلتا ہوں اور میرے پاؤں پر کیچڑ لگ جاتا ہے اب میرے لئے کیا حکم ہے؟ فرمایا نماز پڑھ لو، اس آدمی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات اس میں بدبو اور گندگی بھی ہوتی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ اگر تم کسی بدبو دار چیز سے گذرو تو پانی سے اسے دھو لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2051]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2051، ترقيم محمد عوامة 2045)
Hadith No.: 2046 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ أَنَّهُ قَالَ لِرَجُلٍ: " أَلَا مَسَحْتَهُمَا وَدَخَلْتَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب نے ایک آدمی سے فرمایا کہ تم پاؤں دھو کر کیوں داخل نہیں ہوئے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2052]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2052، ترقيم محمد عوامة 2046)
Hadith No.: 2047 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ:" كَانَ عَلِيٌّ يَخُوضُ طِينَ الْمَطَرِ وَيَدْخُلُ الْمَسْجِدَ فَيُصَلِّي وَلَا يَتَوَضَّأُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بارش کے کیچڑ پر سے گذرتے اور مسجد میں آ کر بغیر وضو کئے نماز پڑھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2053]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2053، ترقيم محمد عوامة 2047)
Hadith No.: 2048 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ الدَّيْلَمِ، قَالَ:" رَأَيْتُ ابْنَ مُغَفَّلٍ فِي يَوْمٍ مَطِيرٍ قَائِمًا يُصَلِّي إِلَى سَارِيَةٍ فِي الْمَسْجِدِ وَعَلَى رِجْلَيْهِ مثل الْخَلْخَالَيْنِ أَوِ الْحِجَالَيْنِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حکیم بن دیلم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن معقل کو ایک بارانی دن میں دیکھا کہ مسجد میں موجود ایک ستون کی طرف رخ کر کے نماز پڑھ رہے تھے اور ان کے پاؤں پر پائل جیسے کیچڑ کے نشان تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2054]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2054، ترقيم محمد عوامة 2048)
Hadith No.: 2049 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ، قَالَ:" رَأَيْتُ عَلْقَمَةَ , وَالْأَسْوَدَ يَخُوضَانِ مَاءَ الْمَطَرِ وَإِنَّ الْمَيَازِيبَ تَنْثَعِبُ ثُمَّ دَخَلَا الْمَسْجِدَ فَصَلَّيَا وَلَمْ يَتَوَضَّآ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبدالرحمن بن اسود کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علقمہ اور حضرت اسود کو دیکھا کہ وہ بارش کے پانی میں سے اس وقت گذرتے جب پرنالے پوری طرح بہہ رہے ہوتے تھے پھر مسجد میں داخل ہو کر نماز پڑھتے لیکن وضو نہ کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2055]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2055، ترقيم محمد عوامة 2049)
Hadith No.: 2050 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ:" كَانَ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ فِي الْأَمْطَارِ نَظَرَ إِلَى خُفَّيْهِ فَإِنْ كَانَ فِيهِمَا طِينٌ قَلِيلٌ مَسَحَهُ ثُمَّ دَخَلَ فَصَلَّى وَإِنْ كَانَ كَثِيرًا خَلَعَهُمَا وَأَمَرَ بِهِمَا فَغُسِلَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یونس فرماتے ہیں کہ حضرت حسن کی عادت یہ تھی کہ بارش کے دنوں میں جب مسجد میں داخل ہونے لگتے تو اپنے موزوں کو دیکھتے، اگر ان پر تھوڑا کیچڑ لگا ہوتا تو اسے صاف کر کے مسجد میں داخل ہوتے اور نماز پڑھتے، اگر زیادہ لگا ہوتا تو انہیں اتار دیتے اور دھونے کا حکم دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2056]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2056، ترقيم محمد عوامة 2050)
Hadith No.: 2051 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانَ أَصْحَابُنَا يَخُوضُونَ الْمَاءَ وَالطِّينَ إِلَى مَسَاجِدِهِمْ وَيُصَلُّونَ وَلَا يَغْسِلُونَ أَرْجُلَهُمْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ہمارے اسلاف مسجدوں کو جانے کے لئے پانی اور کیچڑ سے گذرتے تھے۔ اور پاؤں دھوئے بغیر نماز ادا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2057]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2057، ترقيم محمد عوامة 2051)
Hadith No.: 2052 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى، عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ دَخَلَ الْمَسْجِدَ يَوْمَ الْمَطَرِ وَلَمْ يَغْسِلْ رِجْلَيْهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مختار بن سعد کہتے ہیں کہ میں نے قاسم بن محمد کو دیکھا کہ وہ ایک بارش کے دن میں مسجد میں داخل ہوئے اور اپنے پاؤں نہیں دھوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2058]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2058، ترقيم محمد عوامة 2052)
Hadith No.: 2053 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ:" كُنْتُ أَخُوضُ الْمَطَرَ فَسَأَلْتُ الْحَكَمَ، فَقَالَ: صَلِّهِ صَلِّهِ" , قَالَ: وَسَمِعْتُ أَبَا إِسْحَاقَ، يَقُولُ:" كَانُوا يَخُوضُونَ ثُمَّ يُصَلُّونَ وَلَا يَحْمِلُونَ مَعَهُمُ الْأَكْوَازَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں بارش میں سے گذرا کرتا تھا، اس بارے میں میں نے حضرت حکیم سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اسی میں نماز پڑھ لو، اسی میں نماز پڑھ لو، میں نے ابو اسحاق کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اسلاف بارش میں سے گذرتے تھے اور نماز پڑھ لیتے تھے۔ وہ اپنے ساتھ لوٹے نہیں اٹھاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2059]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2059، ترقيم محمد عوامة 2053)
Hadith No.: 2054 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُهَاجِرِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ:" كَانَ هُزَيْلٌ يَخُوضُ الرِّدَاغَ فِي خُفَّيْهِ ثُمَّ يُصَلِّي فِيهِمَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ ہزیل موزے پہن کر بارش کے کیچڑ میں چلتے تھے پھر انہیں دھوتے نہیں تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2060]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2060، ترقيم محمد عوامة 2054)