☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک پاؤں دھونا بھی ضروری نہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← جن حضرات کے نزدیک پاؤں دھونا بھی ضروری نہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 1979 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ وَمَنْصُورٌ , عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " إِذَا مَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ بَعْدَ الْحَدَثِ ثُمَّ خَلَعَهُمَا أَنَّهُ عَلَى طَهَارَةٍ فَلْيُصَلِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ اگر ایک آدمی نے بےوضو ہونے کے بعد موزوں پر مسح کیا پھر انہیں اتار دیا تو وہ پاک ہے لہٰذا نماز پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1985]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1985، ترقيم محمد عوامة 1979)
حدیث نمبر: 1980 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُغِيرَةُ وَالْأَعْمَشُ , عَنْ فُضَيْلِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ رَأَى إِبْرَاهِيمَ فَعَلَ ذَلِكَ ثُمَّ خَلَعَ خُفَّيْهِ قَالَ:" ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت فضیل بن عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے موزے اتارے پھر نماز پڑھ لی اور وضو نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1986]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1986، ترقيم محمد عوامة 1980)
حدیث نمبر: 1981 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ طَاوُسٍ فِي الرَّجُلِ يَمْسَحُ ثُمَّ يَخْلَعُ قَالَ: كَانَ يَقُولُ:" هُوَ عَلَى طَهَارَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص مسح کرنے کے بعد موزے اتار دے تو وہ پاک ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1987]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1987، ترقيم محمد عوامة 1981)
حدیث نمبر: 1982 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ شِنْظِيرٍ قَالَ: سَأَلْتُ الْحَسَنَ وَعَطَاءً , عن رَجُلٍ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ ثُمَّ خَلَعَهُمَا قَالَا:" يُصَلِّي وَلَا يَغْسِلُ قَدَمَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت کثیر بن شنظیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن اور حضرت عطاء سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص وضو کرے، موزوں پر مسح کرے اور پھر موزے اتار دے تو اس کا کیا حکم ہے؟ فرمایا وہ نماز پڑھ لے اور پاؤں نہ دھوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1988]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1988، ترقيم محمد عوامة 1982)