☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في مجالسة الجنب
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الطهارة← في مجالسة الجنب
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 4
Hadith No.: 1835 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُلَيَّةَ ، حُمَيْدٍ ، بَكْرٍ ، أَبِي رَافِعٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ بَكْرٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّهُ لَقِيَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي طَرِيقٍ مِنْ طُرُقِ الْمَدِينَةِ وَهُوَ جُنُبٌ فَانْسَلَّ فَذَهَبَ فَاغْتَسَلَ , فَفَقَدَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا جَاءَهُ قَالَ:" أَيْنَ كُنْتَ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ؟" قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , لَقِيتَنِي وَأَنَا جُنُبٌ فَكَرِهْتُ أَنْ أُجَالِسَكَ حَتَّى أَغْتَسِلَ. فَقَالَ:" سُبْحَانَ اللَّهِ! إِنَّ الْمُؤْمِنَ لَا يَنْجُسُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو رافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ کی مدینہ کی ایک گلی میں حالت جنابت میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملاقات ہوگئی۔ حضرت ابوہریرہ وہاں سے نکل گئے اور جا کر غسل کیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں غائب پایا اور جب وہ حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے پوچھا کہ اے ابوہریرہ! تم کہاں تھے؟ عرض کیا یا رسول اللہ! میں جب آپ سے ملا تو حالت جنابت میں تھا، مجھے اس حال میں آپ کی صحبت میں بیٹھنا ناگوار محسوس ہوا تو میں غسل کرنے چلا گیا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ”سبحان اللہ! مؤمن ناپاک نہیں ہوتا“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1841]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1841، ترقيم محمد عوامة 1835)
Hadith No.: 1836 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، مِسْعَرٍ ، وَاصِلٍ ، أَبِي وَائِلٍ ، حُذَيْفَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ وَاصِلٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقِيَهُ وَهُوَ جُنُبٌ فَأَعْرَضَ عَنْهُ فَاغْتَسَلَ ثُمَّ جَاءَ فَقَالَ:" إِنَّ الْمُؤْمِنَ لَا يَنْجُسُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کا حالت جنابت میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے آمنا سامنا ہوگیا۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملے بغیر نہانے کے لیے چلے گئے۔ پھر واپس آئے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مؤمن ناپاک نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1842]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1842، ترقيم محمد عوامة 1836)
Hadith No.: 1837 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُلَيَّةَ ، أَيُّوبَ ، مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، قَالَ: نُبِّئْتُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى حُذَيْفَةَ فَرَاغَ , فَقَالَ:" أَلَمْ أَرَكَ؟" فَقَالَ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ , وَلَكِنِّي كُنْتُ جُنُبًا. فَقَالَ:" إِنَّ الْمُؤْمِنَ لَا يَنْجُسُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ ایک مرتبہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ آپ کی نگاہوں سے چھپ رہے ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے تو تمہیں دیکھ لیا تھا۔ عرض کرنے لگے کہ یا رسول اللہ! میں حالت جنابت میں تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مؤمن ناپاک نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1843]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1843، ترقيم محمد عوامة 1837)
Hadith No.: 1838 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ قَالَ: سَمِعْتُ عَامِرًا يَذْكُرُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " لَا يُجْنِبُ الْمَاءُ وَلَا الثَّوْبُ وَلَا الْأَرْضُ وَلَا الْإِنْسَانُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جنبی کی وجہ سے پانی، کپڑا، زمین یا کوئی انسان ناپاک نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1844]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1844، ترقيم محمد عوامة 1838)