☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كان إذا توضأ نضح فرجه
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الطهارة← من كان إذا توضأ نضح فرجه
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 10
Hadith No.: 1784 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، مُجَاهِدًا
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، قَالَ:" رَأَيْتُ مُجَاهِدًا يَتَوَضَّأُ فَنَضَحَ فَرْجَهُ وَذَكَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبید اللہ بن ابی زیاد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد کو دیکھا کہ وہ وضو کرتے وقت شرم گاہ کی جگہ پانی چھڑکا کرتے تھے اور فرماتے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی ایسا ہی کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1789]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1789، ترقيم محمد عوامة 1784)
Hadith No.: 1785 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ، عَنْ يَزِيدَ مَوْلَى سَلَمَةَ , أَنَّ سَلَمَةَ:" كَانَ يَنْضَحُ بَيْنَ جِلْدِهِ وَثِيَابِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سلمہ اپنی کھال اور کپڑوں کے درمیان پانی چھڑکا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1790]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1790، ترقيم محمد عوامة 1785)
Hadith No.: 1786 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ : " إِذَا تَوَضَّأَ نَضَحَ فَرْجَهُ". قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ: وَكَانَ أَبِي يَفْعَلُ ذَلِكَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب وضو کرتے تو شرم گاہ کی جگہ پانی چھڑکتے اور فرماتے کہ میرے والد یونہی کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1791]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1791، ترقيم محمد عوامة 1786)
Hadith No.: 1787 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ يَزِيدَ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" إِنَّ الشَّيْطَانَ يَأْتِي أَحَدَكُمْ وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ فَيَبُلُّ إِحْلِيلَهُ حَتَّى يُرِيَهُ أَنَّهُ قَدْ أَحْدَثَ فَمَنْ رَابَهُ ذَلِكَ فَلْيَنْتَضِحْ بِالْمَاءِ فَمَنْ رَابَهُ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَلْيَقُلْ: هُوَ عَمَلُ الْمَاءِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ شیطان تم میں سے کسی کی نماز میں آتا ہے اور اس کے آلۂ تناسل کے سوراخ کو گیلا کر کے یہ دکھاتا ہے کہ اس کا وضو ٹوٹ گیا۔ جسے ایسا شک ہو وہ پانی چھڑک لے اور جسے اس بارے میں زیادہ شک ہو تو وہ کہے کہ یہ پانی کی وجہ سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1792]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1792، ترقيم محمد عوامة 1787)
Hadith No.: 1788 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ مَوْلًى لِابْنِ أَزْهَرَ قَالَ: شَكَوْتُ إِلَى ابْنِ عُمَرَ الْبَوْلَ فَقَالَ: " إِذَا تَوَضَّأْتَ فَانْضَحْ وَالْهُ عَنْهُ فَإِنَّهُ مِنَ الشَّيْطَانِ"
Translation: اردو ترجمہ
ابن ازہر کے ایک مولی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پیشاب کی شکایت کی تو انہوں نے فرمایا کہ جب تم وضو کرو تو پانی چھڑک لو اور اس سے بےپرواہ ہو جاؤ کیونکہ یہ شیطان کی طرف سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1793]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1793، ترقيم محمد عوامة 1788)
Hadith No.: 1789 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَخِي، قَالَ: سَأَلْتُ الْقَاسِمَ عَنِ الْبِلَّةِ أَجِدُهَا فِي الصَّلَاةِ فَقَالَ:" يَابْنَ أَخِي , انْضَحْهُ وَالْهُ عَنْهُ فَإِنَّمَا هُوَ مِنَ الشَّيْطَانِ" , قَالَ: فَفَعَلْتُ فَذَهَبَ عَنِّي
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ مجھے میرے بھائی نے بتایا کہ میں نے حضرت قاسم سے نماز کے اندر محسوس کی جانے والی تری کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا اے میرے پیارے! تم اس پر پانی چھڑک کر اس سے غافل ہو جاؤ کیونکہ یہ شیطان کی طرف سے ہے۔ وہ فرماتے ہیں جب سے میں نے ایسا کیا میرا وہم دور ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1794]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1794، ترقيم محمد عوامة 1789)
Hadith No.: 1790 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ حَيَّانَ، عَنْ جَعْفَرٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ فَشَكَا إِلَيْهِ بِلَّةً يَجِدُهَا , فَقَالَ لَهُ مَيْمُونٌ: " إِذَا أَنْتَ تَوَضَّأْتَ فَانْضَحْ فَرْجَكَ وَمَا يَلِيهِ مِنْ ثَوْبِكَ بِالْمَاءِ فَإِنْ وَجَدْتَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَقُلْ: هُوَ مِنْ ذَلِكَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جعفر فرماتے ہیں کہ ایک آدمی میمون بن مہران کے پاس آیا اور ان سے تری کے بارے میں سوال کیا جو محسوس ہوتی ہے۔ حضرت میمون نے اس سے فرمایا کہ جب تم وضو کرو تو اپنی شرم گاہ پر پانی چھڑک لو اور اس سے متصل کپڑے کو بھی تر کرلو۔ اب اگر تمہیں تری محسوس ہو تو تم یہ سوچو کہ یہ اسی پانی کی وجہ سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1795]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1795، ترقيم محمد عوامة 1790)
Hadith No.: 1791 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، أَنَّهُ كَانَ " إِذَا تَوَضَّأَ فَفَرَغَ قَالَ بِكَفٍّ مِنْ مَاءٍ فِي إِزَارِهِ هَكَذَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت محمد وضو سے فارغ ہونے کے بعد ایک ہتھیلی سے پانی اپنی ازار بند پر چھڑکا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1796]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1796، ترقيم محمد عوامة 1791)
Hadith No.: 1792 Musannaf Ibn Abi Shaibah
مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، مَنْصُورٌ ، مُجَاهِدٌ ، الْحَكَمِ بْنِ سُفْيَانَ الثَّقَفِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، قَالَ: قَالَ مَنْصُورٌ : حَدَّثَنِي مُجَاهِدٌ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ سُفْيَانَ الثَّقَفِيِّ أَنَّهُ:" رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ ثُمَّ أَخَذَ كَفًّا مِنْ مَاءٍ فَنَضَحَ بِهِ فَرْجَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حکم بن سفیان فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے وضو کرنے کے بعد ایک ہتھیلی میں پانی لے کر اسے شرم گاہ کی جگہ چھڑک دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1797]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1797، ترقيم محمد عوامة 1792)
Hadith No.: 1793 Musannaf Ibn Abi Shaibah
الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى ، ابْنُ لَهِيعَةَ ، عُقَيْلٍ ، ابْنِ شِهَابٍ ، عُرْوَةَ ، أُسَامَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ ، أَبِيهِ
قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ , عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ عَنْ أَبِيهِ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ ثُمَّ أَخَذَ كَفًّا مِنْ مَاءٍ فَنَضَحَ بِهِ فَرْجَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زید بن حارثہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو کرنے کے بعد ہتھیلی میں پانی لے کرا سے شرم گاہ کی جگہ چھڑک دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1798]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1798، ترقيم محمد عوامة 1793)